السبت، 21 جمادى الأولى 1446| 2024/11/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ لبنان

ہجری تاریخ    29 من رجب 1438هـ شمارہ نمبر: H.T.L 12/38
عیسوی تاریخ     بدھ, 26 اپریل 2017 م

پریس ریلیز

عین الحلوۃ کے افسوس ناک واقعات اور حزب التحریر لبنان کے وفد کا دورہ

 

اُن افسوس ناک واقعات کے تناظر میں جس نے عین الحلوۃ میں ہمارے لوگوں کو متاثر کیا ہے جن کے دوران حزب التحریرنے بار بار مسلمان لہو کی حُرمت کے حوالے سے خبردار کیا جبکہ ایک ذی روح کے قتل کی ممانعت ہو جس کو اللہ نے ممنوع فرمایا ہے،  جب تک کہ اُس کا قتل برحق نہ ہو، اور ایک مسلمان کےاپنے بھائی پر بندوق تاننے  کی ممانعت ہوتو اُس کا قتل کیسے ہوسکتا ہے؟ اور پارٹی کا اِن واقعات اور اس سے پہلے ہونے والے واقعات کا بیرونی ایجنڈے سے تعلق کے بارے میں خبردار کرنا ہو،اور یہ کہ ان لڑائیوں میں استعمال ہونے والی ہر بندوق کا مقصد اس کیمپ اور اس کے لوگوں کو ایسے رنگ میں رنگنا ہےجس کے ذریعے ہر دشمن اس قابل ہو سکے کہ وہ دہشتگردی ، انتہا پسندی اور ان جیسے ملتے جلتے ناموں جن کی بنیاد اور سمت معلوم ہو چکے ہیں، کی آڑ میں اپنا ایجنڈا مسلط کر سکے۔اور یہ کہ ہر مخلص آواز کو، چاہے وہ کتنی مختصر ہو اور کسی بھی جگہ سے اُٹھے، مسترد کر دیا جائے۔اور پارٹی کا اس بات پر زور دینا کہ عین الحلوۃ کیمپ اور دیگر فلسطینی کیمپوں کے معاملات کو سیکیورٹی کے خطرے کی طرح نہ دیکھا جائے جس سے وہی نتا  ئج برآمد ہوں جو دوسرے کیمپوں کے معاملات کو اسی طرز پر حل کرنے کے سبب ہوئے، جس میں نہر البارد کیمپ مشہور ہے، اور یہ کہ اس کا بنیادی حل سیاسی اداکاروں کے ساتھ سیاسی تفاعُل ہے۔

 

ان واقعات کی روشنی میں اور اس تنبیہ کہ ذریعے حزب التحریر ولایہ لبنان نے اسلامی اور فلسطینی قیادتوں سے ملاقاتیں کیں ، اپنا نکتہ نظر پیش کیا اور اپنے اس مؤقف پر خوب زور دیا جو مسلمانوں کے درمیان آپس کی لڑائی کو مسترد کرتا ہے اور ایک دین اور ایک مسئلے کے حامل لوگوں کے درمیان معاملات کو ہتھیاروں سے ، خون بہا کر یاپروپیگنڈا سے حل کرنے کو بھی مسترد کرتا ہے۔

 

اس دور میں حزب التحریر  کی نمائندگی  حزب التحریر ولایہ لبنان کے انتظامی بورڈ، پارٹی کی مرکزی رابطہ کمیٹی اور ولایہ لبنان میں حزب التحریر کے میڈیا آفس کے ممبران اور عین الحلوۃ کیمپ اور اس کے اطراف میں موجود  حزب التحریر کے قائدین اور کارکنوں نے کی۔

 

وفد نے اپنے دورے کا آغاز لبنان میں الفتح موومنٹ کی قیادت سے سڈان میں واقع اس کے دفتر میں ملاقات سے کیا۔ جس کی نمائندگی لبنان میں موومنٹ کے سیکریٹری فتحی ابو الاُ ردات ، انقلابی کونسل کے ممبر رفعت شفاع اور سڈان میں PLO اور الفتح موومنٹ کے ٹوٹے ہوئے گروہوں کے سکریٹری بریگیڈیر جنرل ماہر شبیتہ نے کی۔ پھر پارٹی وفد نے بریگیڈیر جنرل محمود عیسیٰ  المعروف ’علینو‘ سے ملاقات کی جو کہ سیڈان اور جنوب میں الفتح موومنٹ کے اندر ہی ایک ترقی پسند موومنٹ کے قائد ہیں۔

 

پھر وفد عین الحلوۃ کیمپ میں اسلامی فوجوں سے ملاقات کی طرف بڑھا جس کی نمائندگی مجاہد اسلامک موومنٹ کے قائد اور اسلامی فوجوں کے سکریٹری شیخ جمال خطاب نے کی جو کہ مجاہد اسلامک موو منٹ کے ایک وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ اور شیخ ابی طارق السعدی ، اسلامک عثبات الانصار  آفیشل جو کہ عثبات الانصار  کے ایک وفد کی قیادت کر رہے تھے۔

 

حزب التحریر کے اس دورے کی بنیاد مسلمانوں کے مفادات کا تحفظ ہے جو کہ اللہ کی طرف سے ایک قانونی فرض کی حیثیت سے  ہر اُس شخص کی گردن پر ہے جس کو اللہ نے مسلمانوں کے امور میں سے کسی معاملے کا ذمہ دار بنایا ہے۔ اسلامی احکام کی طرف نشاندہی کرنا اور اس بات پر زور دینا کہ اسلامی احکام کی صاف، شفاف اور خالص آگہی کی اشاعت ہی ان کی نوجوان نسل کی حفاظت کرے گی۔ خاص طور پر اُن میں سے جذباتی نوجوانوں کی کہ دشمن نفرت اور لڑائی کی آگ بھڑکا کر اُن کا ناجائز استعمال نہ کر لے اور اسلام ،مسلمانوں اور اسلامی نظاموں کی تصویر کو بگاڑنے کی کوششوں سے اُن کی حفاظت ہو جائے۔

 

آخر میں ہم اُس گرم جوش استقبال کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہمیں دیا گیا اور میزبانوں کی ملاقاتوں کے لئے، اور جو کچھ گہرائی میں بیان کیا گیا اُس کے جواب کے لئے، اور ہمارے لوگوں اور ملک کے بھلے کی خاطر ان ملاقاتوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دینے کے لئے بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

اللہ کی خوشی ہی ہمارا مقصد ہو اور وہ سیدھے راستے کارہنما ہے۔

 

ولایہ لبنان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ لبنان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 009616629524
www.tahrir.info
فاكس: 009616424695
E-Mail: ht@tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک