الثلاثاء، 01 جمادى الثانية 1446| 2024/12/03
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ لبنان

ہجری تاریخ    25 من رمــضان المبارك 1438هـ شمارہ نمبر: H.T.L 15/38
عیسوی تاریخ     منگل, 20 جون 2017 م

پریس ریلیز
لبنان کا سیاسی نظام بوسیدہ اور کرپٹ ہے اور تناسب کا نظام اسے بچا نہیں پائے گا

 

لبنان کی حکومت امریکی پشت پناہی کے ساتھ تناسب پر مبنی انتخابات کے قانون کے ذریعے کچھ آزاد امیدواروں کے لیے پارلیمان کا راستہ کھول کر بوسیدہ سیاسی نظام کو نئی شکل دینا چاہتی ہے، اس عمل کے ذریعے وہ عوام کو دھوکہ دے رہی ہے جن کا یقین لبنان کے سیاسی ڈھانچے سے اٹھ چکا ہے اور اس سے کسی اچھے کی امید نہیں رکھتے۔


جمہوری سیاسی نظام ِ حکومت کی حقیقت یہ ہے کہ اس نظام میں ریاست کے وسائل کو طاقتور سیاسی لوگوں اور جماعتوں کی خواہشات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ جمہوریت ان لوگوں اور جماعتوں کو مزید سیاسی قوت اور طاقت دیتی ہے جس سے یہ قانون سازی پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ اس طرح جمہوریت طاقتور سیاسی لوگوں کے مفادات کو یقینی بناتی ہے۔ لہٰذا لبنان کے انتخابات کے قانون کومرتب کرتے ہوئے بھی موجودہ حکمرانوں کے مفادات کو اولین ترجیح دی گئی ۔


اس پس منظر میں سیاست دانوں کی جانب سے نمائندگی کو بہتر بنانے کے سب بیانات نامعقول ہیں۔

جمہوریت کے زیر سایہ ہونے والے انتخابات نظام کو ہی دوبارہ تقویت بخشتے ہیں اور لبنان بھی اس سے پاک نہیں ہے۔ یہ حکام اسی طرح قائم رہیں گے۔ اگر کچھ لوگ آزاد امیدواروں کے ہاتھوں شکست بھی کھائیں گے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ آزاد امیداروں کے پاس کوئی اختیار نہیں اورحقیقت میں یہ حکام کی جانب سے صرف دکھاوا ہے ۔ حکام انتخابات کے بعد بھی یہی رہیں گے ، اور ریاست کے اندر چند چھو ٹی تبدیلیوں کےسوا اپنے مفادات کو اسی طرح رواں رکھیں گے۔


لبنان اب تک پوری طرح سے ریاست کہلانے کے بنیادی عوامل تک پورے نہیں کرتا، اس کے علاوہ اس کے پاس طاقت استعمال کرنے کی آزادی بھی نہیں کیونکہ یہ استعمارخاص طور پر امریکی دہشتگردی کے شکنجے میں بری طرح جکڑا ہواہے۔ ایک ذی شعوراور باخبر شخص کے لیے یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ ریاست کے اندر امریکہ اہم وسائل کو اپنے کٹھ پتلی سیاسی غلاموں کی اجازت کے بغیراستعمال کرتا ہے۔ ایک مہینہ بھی ایسا نہیں گزرتا جب کوئی امریکی وفد یا امریکی کانگرس کا ممبر،کمیٹی کا رکن یا صدر دورہ نہ کرے جس کے بعد حساس اور سیکیورٹی اداروں میں اہم تقرریاں ہوتی ہیں۔

 

لبنان کے لیے بھی امریکی پالیسی کی بنیاد وہی ہے جس کو وہ پورے خطے میں نافذ کر رہا ہے۔ امریکہ نے مسلمانوں کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے اور اپنے ایجنٹوں کواس کے لئے پوری طرح سے استعمال کر رہا ہے۔ لبنان کے حکام بھی امریکہ کی اسلام کے خلاف اس جنگ میں استعمال ہو رہے ہیں۔ امریکہ نے ایران اور لبنان میں موجوداس کی جماعت حزب کو شام کے اندراور لبنان کی سرحدپر اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا۔ امریکہ نے صدر کی تحریک کابھی بھرپور استعمال کیا جس نے اپنے مخالفین کے خلاف لسانیت اور نفرت کو فروغ دیا اور تبدیلی واصلاح کے جھوٹےنعروں سے عوام کو دھوکہ دیا۔


اس تمام پالیسی کے زیر سایہ ہی انتخابات کایہ قانون بنا ہے اور یہ مسلمانوں کے خلاف امریکی جنگ کی ہی ایک کڑی ہے۔


اے لبنان کے مسلمانو! جہاں ہم آپ کو انتخابات میں حصہ لینے سے خبر دار کرتے ہیں وہیں ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ اس سیکولر اور فرقہ وارانہ نظام اور اس کےساتھ ساتھ اس کے نمائندہ رہنماوں سے ہاتھ کھینچ لیں اور امت کی وحدت کی طرف دیکھیں جس کی پکار ساری دنیا میں پھیل چکی ہے اوراس جامع تبدیلی کا حصہ بنیں جواسلامی طرززندگی کا ازسرنواحیاءاوراسلام کی بحالی ہے ۔

کیا آپ اس دعوت پر لبیک کہیں گے؟


ولایہ لبنان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ لبنان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 009616629524
www.tahrir.info
فاكس: 009616424695
E-Mail: ht@tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک