الثلاثاء، 22 جمادى الثانية 1446| 2024/12/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     اتوار, 21 مارچ 2010 م

پاک فوج! بلیک واٹر اور امریکی مداخلت کا خاتمہ کرو اور خلافت قائم کرنے کے لئے حزب التحریر کو نصرت دو حالیہ انتشار کی لہر ایک اور فوجی آپریشن کے لئے رائے عامہ ہموار کرنے کی سازش ہے، حزب التحریر کے ملک گیر مظاہرے

حزب التحریر نے پشاور، اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں حالیہ بم دھماکوں کی لہر کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کئے۔ لاہور اور کراچی میںیہ مظاہرے پریس کلب کے باہر جبکہ اسلام آباد میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے دفتر کے باہر منعقد کئے گئے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے کہ ہر نئے فوجی آپریشن سے قبل وہ بلیک واٹر اور امریکی ایجنسیوں کو عاش شہریوں پر بے مقصد بم دھماکے کروانے کے لئے کھلا چھوڑ دیتی ہے۔ نیز عوام کو الجھانے کے لئے بجلی، گیس، آٹا ،چینی وغیرہ کے مصنوعی بحران پیدا کر دئے جاتے ہیں۔ بم دھماکوں کا مقصد آپریشن کے لئے رائے عامہ ہموار کرنا ہوتا ہے جبکہ ان مصنوعی بحرانوں کے ذریعے حکومت عوام کی توجہ دہشت گردی پر مبنی امریکی جنگ سے ہٹا کر اپنے مسائل کی طرف مبذول کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ پاکستان کے عوام ایک بار پھر یک دم بم دھماکوں اور بجلی کے مصنوعی بحران کی لپیٹ میں ہیں جو کہ ایک اور فوجی آپریشن کی ''نوید‘‘ دے رہے ہیں۔ دوسری طرف امریکہ نے حکمرانوںکو سٹریٹیجک مذاکرات کے نام پر نئے آپریشن بارے ڈکٹیشن دینے کے لئے واشنگٹن طلب کر لیا ہے۔ امریکہ ایک عرصے سے شمالی وزیرستان پر دھاوا بولنے کے لئے دبائو ڈال رہا تھا اور حالات و واقعات اسی آپریشن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ امت عراق میں امریکی کاروائیوں سے آشنا ہے اور جانتی ہے کہ امریکہ عراق کے بعد پاکستان میں بھی اسی طرز کے بم دھماکے کروا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ہم امت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہیں کہ پاکستان میں انتشار اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتا جب تک امریکی فوج کو دھکے دے کر خطے سے نکالا نہیں جاتا۔ ہم افواج پاکستان میں مخلص عناصر سے پوچھتے ہیں کہ آخر وہ کب تک محض ایک خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہیں گے؟ پاکستان اور اس کے عوام کے خلاف امریکہ اور ان کے ایجنٹوں کی جنگ جاری ہے تو کیا یہ تمہاری ذمہ داری نہیں کے آگے بڑھو اور اسلام اور مسلمانوں کا دفاع کرو؟ ہم فوج میں موجود مخلص عناصر سے مطالبہ کرتے ہیںکہ وہ امریکہ کو خطے سے نکالنے اور اسلام کے نفاذ کے لئے حزب التحریر کو مدد و نصرت فراہم کریں تاکہ خلافت قائم کر کے مسلمانوں کو دوبارہ اسی شان و شوکت سے ہمکنار کیا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک