الأربعاء، 23 جمادى الثانية 1446| 2024/12/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    19 من شـعبان 1437هـ شمارہ نمبر: PR16032
عیسوی تاریخ     جمعرات, 26 مئی 2016 م

بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کے خلاف حزب التحریر کے مظاہرے

 

امریکہ پاکستان اور مسلمانوں کا دشمن ہے اور راحیل-نواز حکومت اس کی غلام ہے

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے بلوچستان میں بروز ہفتہ 21مئی 2016 کو ہونے والے امریکی ڈرون حملے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے جو کہ ہمارے افواج کے منہ پر تھپڑ اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: "امریکی راج ختم کرو – ایمبیسی اڈے بند کرو" ، "امریکہ نے ایک بار پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی

 

بلوچستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے نے پاکستان کی سلامیت کے متعلق  کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ کیا پاکستان کا دفاع کرنے والے ادارے اس قدر کمزور ہیں کہ صرف ایک معمولی ڈرون  پاکستان کی حدود میں داخل ہوا، حملہ کیا اور بغیر کسی مزاحمت کا سامنا کیے واپس چلا گیا؟کیا پاکستان کا کوئی بھی شہری کوئٹہ کے اس ٹیکسی ڈرائیور کی طرح اب اپنے ہی ملک میں کسی بھی جگہ ڈرون حملے میں مارا جاسکتا ہے ؟ کیا پاکستان کی حساس تنصیبات محفوظ ہیں؟ کیا پاکستان کی سیاسی وفوجی قیادت اپنے ملک اور عوام کا تحفظ کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے؟ یا یہ کہ پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار  پاکستان اور مسلم دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی اسلحے  اور میزائلوں سے لیس فوج کو  اسی طرح ذلیل و رسواء کراتے رہیں گے؟

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان ، عوام کو بلعموم   اور بلخصوص افواج میں موجود مخلص افسران کو یہ باور کرادینا چاہتی  ہے کہ امریکہ پاکستان اور مسلمانوں کا دشمن اور راحیل-نواز حکومت اس کی غلام ہے۔حزب التحریر یہ بھی بتادینا چاہتی ہے کہ سیاسی وفوجی قیادت میں موجود غدار اپنی غداریوں کے جواز کے طور پر  مسلمانوں کو امریکہ کی فوجی و معاشی قوت سے خوفزدہ کرنے کی کوشش کریں گے لیکن ہمیں  یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم مسلمان ہیں جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے اور یہ ایمان رکھتے ہیں کہ اگر اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمارے کے ساتھ ہیں تو پوری دنیا مل کر بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ اور ہمیں یہ بھی ضرور یاد رکھنا چاہیے کہ سوویت یونین کو شکست امریکہ کی فوجی و معاشی قوت نے نہیں بلکہ افواج پاکستان اور مخلص مجاہدین کی مشترکہ قوت نے شکست دی تھی اور آج بھی افغانستان میں چند ہزار مجاہدین نے امریکی فوجی و معاشی غرور کو دھول چاٹنے پر مجبور کردیا ہے۔  لہٰذا اگر  افواج میں موجود مخلص افسران اس دنیا اور آخرت میں عزت کے طلبگار ہیں تو سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو اکھاڑ پھینکیں اور نبوت کے طریقے پرخلافت کے قیام کے لئے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں ۔ پھر  خلیفہ راشد آپ کی اور مخلص مجاہدین کی قوت کو یکجا کرکے انتہائی آسانی سے امریکہ کو اس علاقے سے دُم دبا کر بھاگنے پر مجبور کردے گا۔ اور ایسا کرنا بالکل بھی نہ تو مشکل ہے اور نہ ہی ناممکن  کیونکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں:

 

إِنْ يَنْصُرْكُمُ ٱللَّهُ فَلاَ غَالِبَ لَكُمْ وَإِنْ يَخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا ٱلَّذِى يَنْصُرُكُمْ مِّنْ بَعْدِهِ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُؤْمِنُونَ

 

"اگر اللہ تعالیٰ تمہاری مدد کرے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے؟ ایمان والو کو اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے"(آل عمران:160)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک