السبت، 21 جمادى الأولى 1446| 2024/11/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    25 من شـعبان 1439هـ شمارہ نمبر: PR18033
عیسوی تاریخ     جمعہ, 11 مئی 2018 م

 اپنے آخری دنوں میں حکومت، ٹرمپ کی خوشنودی کی خواہش لیے، 

  • خلافت کے داعیوں پر جھوٹے الزامات لگا کر انہیں گرفتار کررہی ہے

شعبان کے مہینے میں مسلمان رمضان کی آمد اور اسے خوش آمدید کہنے کے لیے اپنی عبادات میں اضافہ کردیتے ہیں جبکہ پاکستان کے حکمران اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے غصے اور غضب کو  دعوت دینے میں مصروف ہیں۔ یہ حکمران خلافت کے داعیوں کو گرفتار کر کے ہی مطمئن نہیں ہوئے بلکہ اپنے شیاطین کے ذریعے حزب التحریر  کے خلاف سفید جھوٹ بول کر  اس پر  تہمت لگا رہے ہیں۔ ان خائن  حکمرانوں نے پہلے 10 مئی کو ٹی وی پر ٹِکر چلا ئے اور اس کے بعد 11مئی کو ایک اخبار میں یہ جھوٹی خبر چھپوائی  جس میں خلافت کے داعیوں پر"تباہ کن" مواد  رکھنے کا جھوٹاالزام لگایا گیا! یہ گھٹیا  اور ذلیل حرکت کر کے پاکستان کے حکمرانوں نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ کی  حکمرانی کے “تباہ کن”مطالبے کی پکار کے سامنے قوت استعمال کر کے اپنے کمزور موقف کو تسلیم کرلیا ہے کیونکہ ان کے پاس اپنے موقف کے حق میں قرآن و سنت سے پیش کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ یقیناً حزب التحریر  نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے  پر امن سیاسی و فکری جدوجہد کی وجہ سے مشہور ہے اور  پاکستان بھر میں اسے عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ، اور اس سے قبل اس کے خلاف چلائی جانے والی تہمت پرمبنی مہم کے نتیجے میں اس کے چلانے والے ہی بدنام ہوئے ۔

 

جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ حکومت خلافت کے داعیوں کو گرفتار اور ان کے خلاف تہمتوں کی مہم چلا کر خود اپنے ہی پیر پر کلھاڑی کیوں  مارے گی تو دراصل یہ اس کی  مکمل مایوسی کے عالم میں ایک آخری کوشش ہے کیونکہ اسے اپنا انجام  یعنی اختتام نظر آرہا ہے۔ جیسے جیسے لوگوں کا غصہ ان بے شرم حکمرانوں کے خلاف بڑھتا جارہا ہے  ویسے ویسے پاکستان کے وفاق اور صوبے میں بیٹھے  حکمران واشنگٹن میں  اپنے آقاوں کو مدد کے لیے پکار رہے ہیں تا کہ اپنے اقتدار کو طول دے سکیں۔  لہٰذا حکمرانوں نے عین انتخابات سے قبل آئی ایم ایف کامنظور کردہ بجٹ پیش کرنے پراصرار کیا تا کہ وہ استعماریوں کویہ یقین دلاسکیں کہ وہ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔  ٹرمپ کی خوشنودی کے حصول کے لیے یہ حکمران مودی کی جانب سے بغیر کسی وقفے کے لائن آف کنٹرول پر جارحیت  کے باوجود   اس سے امن کے لیے مسلسل التجائیں کر رہےہیں جبکہ اس کے ہاتھ ہمارے فوجیوں اور شہریوں کے خون سے تر  ہیں۔  اور اپنے امریکی آقاوں کی نظروں میں مزید نمبر بنانے کے لیے  ،ان بے شرم حکمرانوں نے  خلافت کے داعیوں کے خلاف  جھوٹے الزامات پرمبنی مہم شروع کردی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ  پاکستان میں نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے تصور  نے ان کے صلیبی آقاوں کی نیندیں  اڑا دیں ہیں ۔

 

لہٰذا  حزب التحریر ولایہ پاکستان  ان حکمرانوں اور ان کے مغربی آقاوں کے سامنے اعلان کرتی ہے کہ

 

قُلْ مُوتُواْ بِغَيْظِكُمْ

"کہہ دو کہ (بدبختو) اپنےغصے میں مر جاؤ"(آل عمران:119)۔

حزب التحریر میڈیا  سے یہ کہتی ہے کہ وہ حکومت  کے جھوٹ کو مسترد کردیں اور نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی دعوت کے حق میں اپنا کردار ادا کریں۔ حزب التحریر پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں میں موجود مخلص افراد سے کہتی ہے کہ وہ  اس گرتی ہوئی حکومت کے احکامات ماننے سے انکار کردیں اور  خلافت کے داعیوں کی راہ میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو ہٹا دیں کیونکہ یہ خلافت کے داعی ہی ہیں جو پاکستان کے مسلمانوں  کے لیے امید کی کرن ہیں اور صحیح راستے کی  طرف ان کی رہنمائی   کرتے ہیں ۔ اور حزب التحریر براہ راست افواج میں موجود مخلص مسلمانوں سے یہ کہتی ہے کہ وہ ان غدار حکمرانوں کو پکڑ لیں  جو ہمارے اچھے لوگوں  میں سے نہیں بلکہ ہمارے دشمنوں سے مدد مانگتے ہیں، اور آپ نبوت کے طریقے پرخلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کریں۔ کیا اب وہ وقت آ نہیں گیا کہ ظلم کی حکمرانی کا خاتمہ کردیا جائے تا کہ رسول اللہ ﷺکی بشارت  کے ہم شاہد بن جائیں؟ احمدسے روایت ہے کہ  رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

 

ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا جَبْرِيَّةً فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةً عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ثُمَّ سَكَتَ

"پھر ظلم کی حکمرانی ہو گی اور اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہیں گے۔ پھر جب اللہ چاہیں گے اس کو ختم کردیں  گے۔  پھر نبوت کے طریقے پر خلافت ہو گی۔ اس کے بعد آپ ﷺ خاموش ہو گئے"۔

   

 ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک