الأربعاء، 23 جمادى الثانية 1446| 2024/12/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    29 من شـعبان 1439هـ شمارہ نمبر: PR18034
عیسوی تاریخ     منگل, 15 مئی 2018 م

 

  • الاقصی کی آزادی کے لیے پاکستان آرمی کوحرکت میں لاؤ:  
  • آئیں کہ اس رمضان خلیفہ راشد قبلہ اول کی آزادی کے لیے پاکستان آرمی کو حرکت میں لائے

 

مسلمانوں کا تحفظ کرنے والی خلافت کی عدم موجودگی میں یہودی وجودنے 14مئی 2018 کو  امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کےخلاف ہونے والے مظاہروں میں نہتے  فلسطینی مسلمان مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں سات بچوں سمیت 59 مسلمان شہید جبکہ 2700 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔  لیکن اس سفاکیت کے مظاہرے کے خلاف مسلمانوں کے حکمرانوں   نےفوری طور پر فلسطین کی آزادی کے لیے لاکھوں مسلم افواج کو حرکت میں لانے کی تیاریوں کا اعلان نہیں کیا بلکہ صرف مذمتوں  اور امریکہ آلہ کار ادارے اقوام متحدہ میں احتجاج کرنےپر ہی اکتفا کیا۔  پاکستان کے کمزور اور بزدل حکمران بھی باقی مسلم دنیا کے حکمرانوں سے کچھ مختلف نہ نکلے اور انہوں نے بودے،کمزور اور بے کار بیانات دیے کہ جن کا تذکرہ تک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ  پاکستان کے حکمران حرکت میں نہیں آتے جبکہ ان  کی کمانڈ میں لاکھوں باصلاحیت  اور جذبہ جہاد سے سرشار مسلمان فوجی ہیں جنہیں امریکہ کے حکم پر تو دنیا بھر میں بھیج دیا جاتا ہے لیکن فلسطین کی آزادی کے لیے حرکت میں نہیں لایا جاتا۔  ان حکمرانوں کے پاس شاہین-111 میزائل ہیں جنہیں روایتی ہتھیاروں سے لیس کر کے یہودی افواج کے سروں پر گرایا جاسکتا ہے لیکن یہ پھر بھی حرکت میں نہیں آتے۔یقیناً  صرف شاہین -111 کو پاکستان کی مغربی سرحدوں کی جانب حرکت میں لانے کا اعلان ہی بزدل یہود کوخوفزدہ کرنے کے لیے کافی ہوگا۔  اور یہ حکمران پھر بھی حرکت میں نہیں آتے جبکہ جن لوگوں پر یہ حکومت کرتے ہیں وہ ہماری افواج کو حرکت میں لانے کے لیے درکار ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں چاہے یہ مددرمضان کے مہینے میں دعا کرنا ہو یا اپنے بیٹوں کو پاکستان کی افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے بھیجنا ہو۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو! 

فسلطین کے مسلم  شہداء کبھی بھی اپنی قربانیوں پر افسوس نہیں کریں گے کیونکہ انہوں نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے سامنے اپنی ذمہ داری ادا کردی اور ان کی اس  عظیم قربانی نے انہیں  یوم آخرت میں زبردست اجر کا حقداربنادیا ہے۔ اس رمضان  ان لوگوں پر جو زندہ ہیں یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ محض مظاہروں کا حصہ بن کر اپنے اندر کے غصے اور جذبات کو ضائع نہ کردیں بلکہ وہ  پوری آگاہی  کے ساتھ اس سیاسی جدوجہد کا حصہ بنیں جو حقیقی تبدیلی لائے گی۔ ہمیں مسلمانوں پر مسلط حکمرانوں کو پکارنے میں اپنی  توانائیاں ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارے دین، ہماری سرزمین اور ہماری حرمات کے خلاف جنگ میں ہمارے دشمنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

قَاتَلَهُمُ اللَّهُ أَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ

"اللہ ان کو ہلاک کرے۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں"(المنافقون:4)۔

 

فوجی قوت کا مقابلہ لازمی فوجی قوت سے ہی کیا جاتا ہے اور اس لیے ہم پر لازم ہے کہ ہم بغیر کوئی وقت ضائع کیے  افواج میں موجود اپنے رشتداروں سے رابطہ کریں۔ہم ان سے مطالبہ کریں کہ وہ ان غدار حکمرانوں کو ان کی گردنوں سے پکڑ لیں  اور انہیں اٹھا کر پھینک دیں کیونکہ یہی لوگ فلسطین، میانمار(برما) اور مقبوضہ کشمیر کےمظلوم مسلمانوں کی پکار کا جواب دینے کی راہ میں واحد رکاوٹ ہیں۔ اس رمضان ہم لازمی افواج میں موجود اپنے رشتداروں اور دوستوں سے یہ مطالبہ کریں کہ وہ نبوت کے طریقے پر  خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ   فراہم کریں تا کہ آخر کار انہیں رسول اللہ ﷺ کی بشارت کو حاصل کرنے کے لیے حرکت میں لایا جائے۔ مسلم نے اپنی صحیح میں ابو ہریرہؓ کی روایت پر لکھا ہے کہ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

 

لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُقَاتِلَ الْمُسْلِمُونَ الْيَهُودَ، فَيَقْتُلُهُمُ الْمُسْلِمُونَ۔۔۔۔

"قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک مسلمان یہودسے نہیں لڑیں گے، مسلمان انہیں قتل کریں گے۔۔۔"

اور ایک اور روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا،

تُقَاتِلُكُمُ يَهُودُ، فَتُسَلَّطُونَ عَلَيْهِمْ

"یہود تم سے لڑیں گے اور تم ان پر غالب رہو گے"۔

 

 ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک