الجمعة، 24 رجب 1446| 2025/01/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    16 من ذي الحجة 1439هـ شمارہ نمبر: PR18056
عیسوی تاریخ     پیر, 27 اگست 2018 م
  • صرف نبوت کے طریقے پر قائم خلافت ہی رسول اللہﷺ کی ناموس کا دفاع
  • ہماری افواج کے ذریعے کرے گی اور شیطانی ہاتھوں  اورزبانوں کو کاٹ ڈالے گی 

پاکستان کے مخلص مسلمان ہالینڈ میں ہونے والے توہین رسالت پر مبنی کارٹونوں کےمقابلے کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔  اس شیطانی مقابلے کے فاتحین کا اعلان نومبر 2018 میں ہیگ پارلیمنٹ آفس کے ہائی سکیورٹی  پی وی وی آفس  میں کیا جائے گا۔  مسلمان تو اس شیطانی مقابلے کے خلاف سڑکوں پر ہیں لیکن ان پر مسلط حکمران ،جن کے پاس اجتماعی طور پر تیس لاکھ باصلاحیت اور لڑنے کے لیے تیار فوج کی کمانڈ ہے، کبھی بھی اس فوجی قوت کے استعمال کی دھمکی تک نہیں دیں گے تا کہ  توہین رسالت کرنے والوں اور “آزادی رائے” کی حمایت کرنے والی شیطانی  مغربی حکومتوں کو خوفزدہ کر کے  اس شیطانی عمل سے باز رکھیں۔ ان حکمرانوں کی  لاغر اور   زبانی جمع خرچ کی تنظیم اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) بھی 24جولائی 2018 کو نیند سے بیدار ہوئی تا کہ اپنے وہی پرانے روایتی مذمتی بیانات اور مطالبات جاری کردے۔ اور جہاں تک پاکستان کے حکمرانوں کا تعلق ہے، جن کی کمانڈ میں دنیا کی سب سے قابل اور باصلاحیت مسلم فوج ہے ، ان کی وزارت خارجہ نے 20 اگست 2018 کو مذمت کا بیان جاری کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس مسئلے کوایک بارپھر فالج زدہ او آئی سی کے فورم پر اٹھائیں گے۔

 

جب خلافت اپنے کمزور ترین  دور سے گزر رہی تھی،تو اُس وقت بھی اس کی افواج کی پیش قدمی کا اعلان اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کافی ہوتا تھا کہ شیطانی زبانیں اور ہاتھ اپنے شیطانی عمل سے رک جائیں۔ خلافت کے خاتمے سے بیس سال قبل  فرانس اور برطانیہ میں ایک ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں رسول اللہ ﷺ کی توہین کی گئی۔ جب خلیفہ سلطان عبدالحمید دوئم کو اس کے متعلق بتایا گیا  تو ان کے سفیر نے فرانس کو خبردار کیا جس کے جواب میں فرانس نے وہ ڈرامہ فوراً بند کردیا ۔  اس کے بعد شیطانی ہاتھ اور زبانیں برطانیہ گئیں ، تو  فرانس کی طرح برطانیہ کو بھی خلیفہ کی جانب سے خبردار کیا گیا۔ برطانیہ نے جواب دیا کہ ڈرامے کی ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں اور ڈرامے کوبند کرنا اس کے شہریوں کی “آزادی رائے” پر قدغن کے مترادف ہو گا۔ لہٰذا  خلیفہ نے صاف اور سیدھا اعلان کیا، “میں اسلامی امت کے نام ایک فتوی جاری کروں  گا جس میں اعلان کیا جائے گا کہ برطانیہ نے ہمارے نبی ﷺ پر حملہ کیا ہے اور ان کی توہین کی ہے۔ میں جہاد کا اعلان کروں گا۔۔۔۔”۔  خلافت کی افواج کے حرکت میں آنے کی دھمکی  کاملنا تھا کہ برطانیہ “آزادی رائے” کا نعرہ فوراً بھول گیا اور ڈرامے کو فوری طور پر بند کردیا ۔

 

لہٰذا ، اے پاکستان کےمسلمانوں،  کیا یہ بات اب  واضح  نہیں ہو چکی کہ آپ کو لازمی طور پر حزب التحریر کے ساتھ مل کر نبوت کے طریقے پر خلافت کے دوبارہ قیام کی جدوجہد کرنی چاہیے تا کہ ہم نبوت  و رسالت کا تحفظ اپنی افواج کے ذریعے کرسکیں؟اے  افواج پاکستان میں موجودمسلمانوں! جہاں تک آپ کا تعلق ہے،  یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ آپ کو لازمی حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کرنی ہے تا کہ خلیفہ راشد آپ کی قوت و صلاحیت  کو ان شیاطین کوماربھگانے کے لیے استعمال کرے جو اسلام  اور اس کی حرمات  پر حملے کرنے کے درپے ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا ،

 

إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُهِينًا

“جو لوگ اللہ اور اس کے پیغمبر کو رنج پہنچاتے ہیں ان پر اللہ دنیا اور آخرت میں لعنت کرتا ہے اور ان کے لئے اس نے ذلیل کرنے والا عذاب تیار کر رکھا ہے”(الاحزاب:57)۔

           

 ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک