السبت، 11 رجب 1446| 2025/01/11
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    15 من رمــضان المبارك 1440هـ شمارہ نمبر: 1440/59
عیسوی تاریخ     پیر, 20 مئی 2019 م

پریس ریلیز

خلافت موجودہ مسلم ریاستوں کو وسائل سے مالامال واحد ریاست کی شکل میں یکجا کر کے

امت کے لیے طاقتورمعیشت تعمیر کرے گی

 

پاکستان کے مسلمان اپنی معیشت پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تابڑ توڑ حملے سہہ رہے ہیں اورپاکستان کے وزیر اعظم عمران خان یہ اعلان کر رہے ہیں کہ، ”میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس خطے میں جو ملک برتر معیشت کی طور پر نمودار ہو گا وہ پاکستان ہوگا“(19مئی 2019)۔ حقیقتِ حال یہ ہے کہ عمران خان کی یہ بڑی بڑی یقین دہانیاں غبارے میں ہوا بھر نے کے مترادف ہیں۔ ایسے بیانات محض استعماری طاقتوں کومزید وقت فراہم کرتے ہیں کہ وہ ہماری معیشت کو مزید تباہی کی طرف لے جائیں۔ حقیقت تویہ ہے کہ ایک طاقتور مسلمان معیشت قائم کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بذاتِ خود حکومت ہے۔ یہحکومت الگ الگ قومی ریاستوں میں مسلمانوں کی تقسیم پر یقین رکھتی ہےجوویسٹ فیلیا (Westphalia) کے تصور پر مبنی ہے۔ قومی ریاستوں کا یہ تصور ان حکمرانوں کو یہ دیکھنے اور سمجھنے سے محروم کردیتا ہے کہ اگر مسلم ریاستیں نبوت کے طریقے پر قائم خلافت کے تحت یکجا ہوجائیں تو مسلمان کس قدر زبردست معاشی صلاحیت کے حامل ہوجائیں گے۔ پاکستان کیوں اپنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بڑے بڑےدرآمدی بل اور سودی قرضوں کا بوجھ اٹھائے جبکہ سعودی عرب اور ایران بھی اس ریاست خلافت کا حصہ ہوں گے جو تیل کی دولت سے مالامال ہیں؟ ایران کیوں خوراک کی قلت کا سامنا کرے جبکہ اس واحد ریاستِ خلافت میں زرعی وسائل سے مالا مال پاکستان بھی ہوگا؟ یقیناً امت کے وسائل کا یکجاہونا ان عوامل میں سے ایک ہے جو آنے والی خلافت کودنیا کی صفِ اول کی معیشت بنائے گا۔


اے پاکستان کے مسلمانو!

ویسٹ فیلیا کے قومی ریاستوں کے تصور نے امت کومفلوج کر رکھاہے۔ یہ تصور مغرب کی ایجادہے جس کا مقصدیورپ کے خلاف ریاستِ خلافت کی زبردست پیش قدمی کو روکنا تھا۔ خلافت کے خاتمے کے بعدکفار نے امتِ مسلمہ کے جسم میں قومی ریاستوں کے تصور کو ایک کینسر کی طرح پیوست کیا اور اس تصور کی بنیاد پر مسلم ریاستیں تشکیل دیں تا کہ مسلمان منقسم ہوکر کمزور ہوجائیں اور وہ آسانی سے مسلمانوں پر حکمرانی کرتے رہیں۔ اسلام نے تمام مسلم علاقوں کوایک ریاست کی شکل میں یکجا کرنے کاحکم دیا ہے جس کا ایک بیت المال ، ایک صنعت وزراعت اور ایک ہی فوج ہو۔ رسول اللہ ﷺ نے مسلمانوں کو ایک وقت میں صرف ایک ہی خلیفہ کو بیعت دینے کا حکم دیا ہے،ارشاد فرمایا:

 

كَانَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ تَسُوسُهُمْ الْأَنْبِيَاءُ كُلَّمَا هَلَكَ نَبِيٌّ خَلَفَهُ نَبِيٌّ وَإِنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي وَسَيَكُونُ خُلَفَاءُ فَيَكْثُرُونَ قَالُوا فَمَا تَأْمُرُنَا قَالَ فُوا بِبَيْعَةِ الْأَوَّلِ فَالْأَوَّلِ أَعْطُوهُمْ حَقَّهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ سَائِلُهُمْ عَمَّا اسْتَرْعَاهُمْ

”بنی اسرائیل کی سیاست انبیاء کرتے تھے۔جب کوئی نبی وفات پاتا تو دوسرا نبی اس کی جگہ لے لیتاجبکہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے البتہ بڑی کثرت سے خلفاء ہوں گے۔صحابہؓ نے پوچھا: آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تم ایک کے بعد دوسرے کی بیعت کو پوراکرو اور انہیں ان کا حق اداکرو۔اور اللہ تعالیٰ اُن سے ان کی ذمہ داری کے بارے میں پوچھے گا جو اللہ نے انہیں دی “(بخاری)۔

 

امت کو اس بات کی اجازت نہیں دی گئی کہ وہ صرف زبانی ایک امت ہونے کا اقرار کرے لیکن عملی طور پر سیاسی لحاظ سے ٹکڑوں میں بٹی رہے۔ لہٰذا جہاں بھی سب سے پہلے خلافت قائم ہوگی وہ موجودہ مسلم ریاستوں کو یکجا کرنے کی پالیسی اختیار کرے گی اور ان کے درمیان استعمار کی قائم کردہ سرحدوں کو مٹا ڈالےگی۔ اے مسلمانو، اسلام کو ایک طرز زندگی کے طور پر بحال کرنے کے لیے زبردست جدوجہد کرو تا کہ آپ اس دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہوسکو!

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک