السبت، 11 رجب 1446| 2025/01/11
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    19 من رمــضان المبارك 1440هـ شمارہ نمبر: 1440/60
عیسوی تاریخ     جمعہ, 24 مئی 2019 م

پریس ریلیز

عمران گجرات کے قصائی مودی سے خیر کی توقع کیسے کرسکتا ہے

جو مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کاقاتل ہے؟!

بھارتی انتخابات میں مودی کی کامیابی پرعمران خان نے 23 مئی 2019 کو ایک پر جوش ٹویٹ کیا کہ”میں وزیر اعظم مودی کو بی جے پی اور اتحادیوں کی انتخابی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اورجنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کی امید کرتا ہوں“۔ عمران مودی سے امن کی توقع لگا رہا ہے جو اُس وقت گجرات کا وزیر اعلیٰ تھا کہ جب 2002 میں وہاں پر ہزاروں مسلمانوں کا قتلِ عام کیا گیا تھا۔ عمران مودی کو مبارک باد پیش کررہا ہے جس نے بطور وزیر اعظم، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو اندھا کرنے اور ان کے جسموں کو کچلنے کے لیے پیلٹ گن کے استعمال کی اجازت دی تھی۔ عمران خان مودی کے ذریعے خوشحالی کی امید لگارہا ہے جس نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور پچھلے کئی سال سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کروارہا ہے۔ اور عمران خان مودی کے ذریعے ترقی کی امید لگا رہا ہے جس نے 8 اپریل 2019 کو فخر سے یہ اعلان کیا تھا کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آیا تو مقبوضہ کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کردے گا۔ایک ایسی ریاست کے حکمران کی جانب سے آج کے دور کے راجہ داہر کو مبارک باد پیش کرنا جس کے پاس مسلمانوں کی سب سے طاقتور فوج ہو کسی صورت اس کے شایانِ شان نہیں ۔ جب کہنے کے لیے کچھ اچھا نہ ہو تو یقیناً خاموشی زیادہ بہتر ہوتی ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

 

وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَاليَومِ الآخِرِ ، فَلْيَقُلْ خَيْراً أَوْ لِيَصْمُتْ

”اور جو کوئی اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے، لازمی اچھی بات کرے یا پھر خاموش رہے“(البخاری و مسلم)۔

اے پاکستان کے مسلمانو اور خصوصاً ان کی افواج!

عمران خان خیانت اور غداری کی راہ پر چل رہا ہے ، یہ وہ راہ ہے جس پر عمران سے پہلے مشرف اور نواز شریف بھی چل چکے ہیں۔ مشرف اور نواز شریف کی طرح عمران بھی اپنے امریکی آقاؤں کے لیے کام کررہا ہے تا کہ ایک علاقائی بلاک بنایا جائے جس کی سربرائی ہندو ریاست کرے گی اور پاکستان اس میں اس کے ماتحت کا کردار ادا کرے گا۔ کیا ہم نے عمران کے” کارناموں“ کا کافی مشاہدہ نہیں کرلیا جس کے بعد اس کی بزدل، غیر ذمہ دار اور بصیرت سے عاری حکومت کوختم کرنے کا وقت نہیں آگیا؟ مودی کی جانب سےفضائی حملے کے بعد ہماری افواج فوری حرکت میں آنے کے لیے تیار تھیں لیکن اس حکومت نے جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے میں تاخیر کی تا کہ مودی کوانتخابات کے دوران شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مدد سے ہماری پاک فضائیہ نے ایسا بھر پور جواب دیا کہ دشمن کے دلوں پر خوف طاری ہوگیا لیکن عمران خان نے مودی کو شرمندگی سے بچانے کے لیے گرفتار بھارتی پائلٹ کو فوری طور پر رہا کردیا ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضہ ایک ایسے مقام پر پہنچ چکا ہے کہ جہاں وہ کسی بھی وقت ایک دھکے سے ختم ہوسکتا ہے کیونکہ اسے ایک زبردست عوامی مزاحمت کاسامنا ہے جس کے ختم ہونے کی خود بھارت کو کوئی امید نظر نہیں آرہی لیکن اس کے باوجود عمران-باجوہ حکومت ایسے کسی بھی منصوبے کو بیزاری اور حقارت کی نگاہ سے دیکھتی ہے جس کے تحت ہماری افواج ہندو ریاست کو ذلت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر سے حقیقی انخلا پر مجبور کردیں۔ بس بہت ہوگیا، اس غداری کو آگے بڑھتے رہنے کی اجازت دینے اور بعد میں افسوس کرنے سے بہتر ہے کہ غدار ی کواسی وقت روک دیا جائے جب ابھی وہ پنپ ہی رہی ہے۔ اس حکومت کو اکھاڑ پھینکیں اور اس کی جگہ اللہ کی وحی کی بنیاد پرحکومت کا قیام عمل میں لائیں۔یقیناً یہ صرف نبوت کے نقش قدم پر قائم خلافت ہی ہو گی جو مقبوضہ کشمیر کی آزادی، حقیقی امن، ترقی اور خوشحالی کے قیام کو یقینی بنائے گی اور اسلام کی بالادستی پورے برصغیر پر قائم کرے گی۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

وَمَا لَكُمْ لاَ تُقَاتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱلْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ ٱلرِّجَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلْوِلْدَانِ ٱلَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَآ أَخْرِجْنَا مِنْ هَـٰذِهِ ٱلْقَرْيَةِ ٱلظَّالِمِ أَهْلُهَا

”اور تم کو کیا ہوا ہے کہ اللہ کی راہ میں اور اُن بےبس مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے جو دعائیں کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو اس شہر سے جس کے رہنے والے ظالم ہیں نکال کر کہیں اور لے جا۔ اور اپنی طرف سے کسی کو ہمارا حامی بنا۔ اور اپنی ہی طرف سے کسی کو ہمارا مددگار مقرر فرما “(النساء:75)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک