الإثنين، 13 رجب 1446| 2025/01/13
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    24 من ربيع الاول 1360هـ شمارہ نمبر: 1441/24
عیسوی تاریخ     جمعرات, 21 نومبر 2019 م

پریس ریلیز

یا ملحدچینی حکمرانوں نے قرضوں کے عوض باجوہ –عمران حکومت  کا ایمان بھی خرید لیا ہے 

کہ انھوں نے مسلمانوں پر بدترین مظالم کے باوجود منہ میں گھنگنیاں ڈال رکھی ہیں؟

تقریبا چار سو صفحات پر مبنی چینی حکومتی دستاویزات لیک ہونے سےپہلے سے موجود شواہد کی مزید تصدیق ہو گئی ہے کہ 2014 کے بعد چین میں مسلمانوں کو جیلوں میں بند کر کےانھیں اسلام چھوڑنے پر مجبور کرنے کیلئے بدترین تشدد کے پیچھے چینی صدر زی جن پنگ کی براہ راست ہدایات ہیں اور یہ  ملحد چینی حکومت کی سرکاری پالیسی کے تحت ہو رہا ہے۔ اور بعض رپورٹوں کے مطابق ان قید شدہ افراد کی تعداد دس لاکھ سے لے کر تیس لاکھ تک پہنچتی ہے۔  صورتحال کی شدت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ چینی سرکاری عہدیدار ان قید شدہ افراد کے گھروں میں جا کر چادر اور چاردیواری کی حرمت کو پامال کرتے ہیں۔  لوگوں کی داڑھیاں منڈوانا، خواتین کے باپردہ کپڑے  کتروانا، روزے کی اجازت نہ دینا اور مسجدوں کے اماموں کو نچوانے جیسے معاملات تو کافی عرصے سے جاری و ساری ہیں۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ ملحد چینی قیادت نے قرضوں کے عوض باجوہ-عمران حکومت کا ایمان بھی خرید لیا ہے کیونکہ جب ان حکمرانوں سے چینی مظالم پر سوال کیا جائے تو  یہ منہ میں گھنگنیاں ڈال کر شتر مرغ کی طرح ریت میں سر دبا کر بیٹھ جاتے ہیں، یا ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ ہم اس پر کوئی بیان نہیں دیں گے!

 

یقیناً ریاست خلافت کے بغیر مسلمان یتیم ہو چکے ہیں۔ جس طرح فلسطین، برما، چیچنیا کا کوئی پرسان حال نہیں، یہی حال چین کے قبضہ کئے ہوئے  مقبوضہ مشرقی ترکستان کے ایغور مسلمانوں  کا ہے۔ یہی چین کشمیر کے ایک حصے پر بھی قابض ہے۔  جب تک اسلامی ریاست موجود تھی، تو خواہ وہ بنو قینقاع کے پوری یہودی قبیلے کو ایک مسلمان خاتون کے حجاب کھینچنے پر جلا وطن کرنا ہو، ایک عورت کی پکارپر محمد بن قاسم کا لشکر پہنچنا ہو، یا عباسی خلیفہ معتصم باللہ کا ایک مسلمان عورت کے”وا معتصما” کی آواز پر ہزاروں ابلق گھوڑوں کے لشکر کے ساتھ روم کی سرحد پر پہنچنا ہو،  مسلمان کبھی بےآسرا اور لاچار نہیں رہے۔ یہاں تک کہ جب رسول اللہﷺ نے قریش مکہ کے ساتھ حدیبیہ کا سیز فائر   معاہدہ  کیا تو اس میں بھی مکہ سے کسی کے مسلمان ہونے پر مدینہ ہجرت کی صورت میں انھیں واپس کرنے کی جو شرط لکھی، اس میں مسلمان خواتین کی واپسی شامل نہیں تھی، اور آپ ﷺ نے قریش کے اصرار کے باوجودمسلم خواتین کو واپس کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ یہ حکمران امریکہ کے دلالی کے ساتھ اب ملحد چین کی دلالی پر بھی اتر آ ئے ہیں۔ بےشک رسول اللہﷺ کی بات حق ہے ، آپ ﷺنے فرمایا؛

 

”إِنَّمَا الإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ وَيُتَّقَى بِهِ“

”بےشک تمہارا خلیفہ تمہاری ڈھال ہے جس کے پیچھے تم لڑتے ہو ، اور اپنی حفاظت کرتے ہو۔“(صحیح مسلم)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک