الأربعاء، 25 جمادى الأولى 1446| 2024/11/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    25 من جمادى الأولى 1442هـ شمارہ نمبر: 40 / 1442
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 09 جنوری 2021 م

پریس ریلیز

جمہوریت کی ناکامی اب عالمی سطح پر واضح ہو گئی ہے، صرف اللہ کی وحی پر مبنی خلافت کا نظام ہی مسلمانوں اور دنیا کو جمہوری نظام حکومت کے جبر سے نجات دلائے گا

 

امریکہ کے دارالحکومت میں  امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی نے جمہوری نظامِ حکومت کی ناکامی سب پر واضح کر دی ہے۔ ثنا خوان تقدیس مغرب کہاں ہیں؟ کہاں ہیں وہ لوگ اور سیکولر حضرات جو ستر سال سے قوم کے کانوں میں ایک ہی راگ الاپ رہے ہیںکہ جمہوریت قوموں کو یکجا کرتی ہے، جمہوریت میںپُر امن انتقالِ اقتدار ہوتا ہے، جمہوریت سب کو برابر کے حقوق دیتی ہے،  جمہوریت اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے، جمہوریت جنگیں نہیں کرتی، جمہوریت میں آزادی اظہار رائے سب کا حق ہے یا جمہوریت انسانی عقل کی معراج ہے؟ کیایہ ہے انسانی عقل کی معراج جس کا تماشا لائیو ٹی وی سکرینوں پر دنیا نے جمہوری دنیا کے لیڈر  امریکہ کے دارالحکومت میں دیکھا؟ کیایہ ہے وہ پُر امن انتقالِ اقتدار؟ کیایہ ہے وہ جمہوریت کا حُسن ، جس کی تعریفیں ہمارے جمہوری دانشور ہر دن ٹی وی، اخبارات، اور چوک چوراہوں میں کرتے ہیں؟ کیا وجہ ہے کہ جمہوری دنیا کے بڑے ممالک میں  تسلسل کے ساتھ نسل پرست حکومتیں اقتدار حاصل کر رہی ہیں؟ کیا وجہ ہے کہ امریکہ کے افریقی نسل سے تعلق رکھنے والے شہری کو گردن پر گھٹنا  رکھ کر مار دیا جاتا ہے لیکن سفید فام شہریوں کے سامنے یہی  پولیس بھیگی بلی بن جاتی ہے؟ عمران خان اور پی ڈی ایم ہمیں اِس  امریکی جمہوریت کے قصیدے سناتے ہیںیا  بھارت کی جمہوریت کے جہاں مسلمانوں کا منظم طریقے سے استحصال ہو رہا ہے؟ یا  وہ جدید جمہوریت کے بانی فرانس کی جمہوریت کے گرویدہ ہیں جس سے مسلمان خواتین کے چہرے پر موجود چھ انچ کے کپڑے کا نقاب کا ٹکڑا تک برداشت نہیں ہوتا؟

 

حقیقت میں جمہوریت اقلیتوں کو اکثریت کی خواہشات کا غلام بنا دیتی ہے، اس لیے ہر جگہ جمہوریت میں اقلیتوں کا منظم استحصال کیا جاتا ہے، اور جب یہ نظام ترقی کرتا ہے تو بالآخر ایک چھوٹے سے اشرافیہ کے ٹولے کو اکثریتی عوام کے وسائل پر قابض ہونے کا قانونی موقع مل جاتا ہے۔ مقبولیت کی مقابلہ بازی میں جمہوریت میں سیاسی لیڈروں اور حکمرانی کے خواہشمند لوگوں کیلئے نسل پرستییا قوم پرستی جیسی عصبیتوں کو اپنانا بالکل عام سے بات ہے کیونکہ مقبولیت پرستی ہی اقتدار تک پہنچنے کا راستہ ہموار کرتی ہے۔ جمہوریت کے ذریعے مغرب نے مذہب سے نجات حاصل کی، اور یہی اس کا خمیر ہے جس کے باعث یہ آزادیوں کے تصور کے ساتھ مسلم معاشروں کو اللہ کی حدود و قیود سے آزاد کرتا ہے تاکہ عوام کو ایک اللہ کے بجائے ایک چھوٹے سے  حکمران ٹولے کا غلام بنایا جا سکے اور عوام کے ان حقوق کو پامال کیاجا سکے، جس کی شریعت کی موجودگی میں پامالی کا تصور محال ہے۔ مسلم معاشرے میں مغربی سوشل سائنسز پڑھنے والی اشرافیہ مغربی ترقی سے مرعوب ہو کر ان کی ارتقائی  سوچ کو انسانی عقل کی معراج گردانتی ہے، جبکہ دراصل یہ ترقی 'تیسری دنیا' کے وسائل کی لوٹ کھسوٹ کا نتیجہ ہے، جس میں جمہوریتاور آمریتیں مغربی استعمار کا راستہ ہموار کرتیں ہیں۔  پس جو جمہوریت صدیوں کے نفاذ کے بعد بھی مغرب کے لوگوں کو حقوق نہ دے سکی، وہ بھلا مسلم معاشروں کو کیا دے پائے گی!!!

 

جمہوریت کا نسل پرستانہ، قوم پرستانہ اور اکثریت کے نام پر اشرافیہ پسندانہ مکروہ چہرہ ہر عقل و شعور رکھنے والے شخص پر بےنقاب ہو چکا ہے ۔ واشنگٹن کی گلیوں میں ہونے والا تماشا صرف اس کی ایک جھلک ہے۔

 

یقیناً جمہوریت کی ناکامی ایک لازمی امر ہے کیونکہ جمہوریت انسانی عقل کو قانون سازی کا منبع اور حاکمیت اعلیٰ تفویض کرتی ہے جبکہ قانون سازی کا اختیار اور حاکمیت اعلیٰ صرف الله سبحانہ وتعالیٰ کے لیے ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا؛

﴿ يَآ اَيُّـهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيْمِ

"اے انسان تجھے کس نے اپنے کریم  رب سے غفلت میں ڈال رکھا ہے" (سورۃ الانفطار، 82:6) ۔

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے تمام  افراد کے حقوق کی محافظ شریعت  کا آفاقی نظام نازل کیا ہے جو ناقابل تبدیل اور ناقابل تنسیخ ہے، جو خلافت  کے نظامِ حکومت کے ذریعے نافذ ہوتا ہے۔  یہ کامل نظام انسانی فطرت کے مطابق ہے اور ہر قسم کی نسل و قوم پرستی سے پاک ہے ۔ یہ وہ نظام ہے جس میں منتخب خلیفہ اللہ کی شریعت کے نفاذ کی شرط پر امت سے بیعت حاصل کرے گا اور پوری دنیا کو اس جمہورینظام کےجبر سے نجات دلائے گا جس کے نیچے انسانیت سسک رہی ہے۔ تو وقت آ گیا کے کہ پاکستان کے مسلمان افواج میں موجود اہل قوت کے ساتھ مل کر اس جمہوری نظام کی بساط لپیٹ دیں اور اس کی جگہ خلافت کا نظام دوبارہ قائم کریں تاکہ ہم دین اور دنیا دونوں کی بھلائی حاصل کر سکیں۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک