المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان
ہجری تاریخ | 7 من رجب 1442هـ | شمارہ نمبر: 52 / 1442 |
عیسوی تاریخ | جمعہ, 19 فروری 2021 م |
پریس ریلیز
اسلام پوری دنیا پر نافذ ہونے کیلئے آسمان سے اتارا گیا قانون ہے!
خلافت کے قیام کے بغیر اس قانون کا نفاذ معطل رہے گا، تو اے مسلمانو! اپنا فرض اور حق پہچانو اور اسے قائم کرو!
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : (الإسلام يعلو ولا يعليٰ)،”اسلام سب سے برتر ہے اوراس کی برتری کو کبھی پار نہیں کیا جا سکتا۔" (اَلدَّارَقُطْنِيّ ُ)۔ لیکن آج سے سو ہجری سال پہلے خلافت کے انہدام کے بعد کیپٹلزم اور سوشلزم جیسی انسانوں کی بنائی ہوئی آئیڈیالوجیز کو نافذ کرنے والی ریاستیں تو دنیا بھر میں موجود ہیں، لیکن سب سے برتر اور اعلیٰ آئیڈیالوجی اسلام کہیں بھی نافذ العمل نہیں۔ اسلام پوری دنیا کے گورننس سسٹم کے طور پر نازل ہوا ۔ اسلام نے مسلمانوں کو پوری دنیا کی لیڈر شپ کی ذمہ داری سونپی تاکہ دنیا میں عدل قائم کیا جا سکے اور یہ ہر گز جائز نہیں کہ ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی جانب سے عطا کردہ اس ذمہ داری سے دستبردار ہو کر یہ حق مغربی کرپٹ آئیڈیالوجی کو سونپ دیں جس نے دنیا بھر میں زندگی کی ہر شعبے کو تہس نہس کر کے رکھ دیا ہے خواہ وہ معیشت ، معاشرت ، سیاست ہو یا اخلاقیات، جس کا اجتماعی جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ تو کہاں ہے اے مسلمانو تمہارا راست بازی کا احساس کہ تم ایک بار پھر دنیا کو ان اندھیروں سے نکال کر حق کی روشنیوں سے منور کرو؟
خلافت کے خاتمے کے بعد علماء نے خود کواپنے کتب خانوں، انجینئرز نے دفاتر، ڈاکٹرز نےکلینکس اور نوجوانوں نے محض اپنے کیرئیر تک محدود کرلیا، توفرانسیسی، برطانوی ، امریکی اور روسی استعمار مسلم دنیا میں دندناتا رہا۔ مسلمانوں نے اپنے حبیب ﷺسے کیا اپنا عہد بھلا دیا کہ بھلائی کا حکم دیں گے، برائی سے روکیں گےاور ظالم کا ہاتھ پکڑ کر اسے حق کی راہ پر چلنے پر مجبور کریں گے، تو استعمار کے سستے ایجنٹوں نے امت سے ان کا اختیار چھین لیا وہ اختيار جس کے تحت امت اپنے حکمرانوں کو منتخب کر کے انھیں شریعت کے نفاذکی شرط پر انعقاد اور اطاعت کی بیعت دیتی ہے۔ مسلمان بھول گئے کہ خلافت کے بعد اللہ کا قانون معطل ہوا، ان کا خون بہایا گیا ، انکی دولت، زمین اور حرمات کو پامال کیا گیا۔ ان سے ان کا قبلہ اول چھین کر یہودی نجاست کے حوالے کر دیا گیا اور یہ کہ وہ ایک صدی سےاس خلیفہ کی بیعت کے طوق سے محروم ہیں جس کے بغیر موت کو حدیث نے جاہلیت کی موت قرار دیا۔ تو اے مسلمانو! ہمارا حشر سب کے سامنے ہے کہ وسطی افریقی ریاست سے لے کر سری لنکا اور برما جیسی ریاستیں ہوں، یا بھارت ، فرانس اور ہالینڈ ہو، مسلمانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنا مقامی سیاست میں حکومت حاصل کرنے کے نسخے بن چکے ہیں۔ تو کیا اب بھی ہمیں واضح نہیں ہوا کہ اسلام سے ہٹ کر ہماری کوئی عزت نہیں، اور اسلام کے بغیر ہم دنیا کی رسوا ترین قوم ہیں،اور یہ کہ امت کی عزت، عظمت اور طاقت صرف اور صرف اسلام سے ہے!
اے مسلمانو!
خلافت کا قیام تاج الفروض ہے، فقہاء کا اس پر اجماع ہے ۔ آپ نے جب ایسے حکمرانوں سے امیدیں وابستہ کیں جو اللہ کی وحی کو پس پشت ڈال کر انسانی عقل سے بنائے گئے قوانین سے حکومت کرتے ہیں، تو انھوں نے آپ سے جھوٹ بولا، آپ کو دھوکا دیا ، آپ کی توانائیوں کو ضائع کیا اور آج ایسے حکمرانوں کی ناکامی آپ پر واضح ہو چکی ہے۔ آپ ہی یوریشیا کے فطری وارث اور دنیا پر اقتدار کے حقدار ہیں۔ آپ کے دشمن آپ سے خوف کھاتے ہیں، آپ کی وحدت اور اسلام سے محبت آپ کے دشمنوں کی موت ہے۔ آپ کی جانب سے خلافت کا قیام آپ کے دشمنوں پر اللہ کاوہ قہر ہو گا جس کا اعلان سن کر وہ شیطان کی سرگوشیوں کو بھول جائیں گے۔ ہم دنیا کے ہر مال و متاع، ظاہری عزت و شہرت، اور عہدے و طاقت رکھنے کے باوجود صرف اپنے اعمال کے ساتھ اپنی قبر میں اتریں گے۔ تو آئیں، اُس عمل کے ساتھ قبر میں جائیں جو دنیا و آخرت کی سب سے بڑی کامیابی کا پیش خیمہ ہے – یعنی خلافت کا دوبارہ قیام۔
﴿کَتَبَ اللّٰہُ لَاَغۡلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِیۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ قَوِیٌّ عَزِیۡزٌ﴾
"اللہ نے لکھ دیا ہے کہ یقینا میں اور میرے رسول ضرور غالب ہو کر رہیں گے ، بیشک اللہ بڑی قوت والا ، بڑے غلبہ والا ہے۔"(سورة مجادلہ: 21)
ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ پاکستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: https://bit.ly/3hNz70q |
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com |