الأحد، 26 رجب 1446| 2025/01/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    15 من رجب 1442هـ شمارہ نمبر: 53 / 1442
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 27 فروری 2021 م

پریس ریلیز

ایف اے ٹی ایف پاکستان کی خارجہ پالیسی کو کنٹرول کرنے اور اسے امریکہ اور بھارت کے ماتحت رکھنے کے لیے استعمار کا آلہ ہے، صرف خلافت کا قیام ہی ہماری معیشت اور مفادات کا تحفظ کرے گا

 

پاکستانی حکومت کی جانب سے عالمی استعماری ادارے ایف اے ٹی ایف کے مطالبے پر اسلام اور پاکستان کے کلیدی مفادات کی قربانی کے باوجود ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو بدستور گرے لسٹ میں برقرار رکھا اور پاکستان کو مزید چار ماہ کاوقت دیتےہوئے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کیا۔ ایف اے ٹی ایف کے تین روزہ اجلاس کےآخری روز یعنی پچیس فروری کوفیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کو ادارے کی جانب سے تجویز کردہ 27 میں سے 3 سفارشات پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اس لیے اسے جون 2021 تک گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا جس کے بعد پاکستان کے کیس پر دوبارہ نظر ثانی کی جائے گی۔

 

ایف اے ٹی ایف موجودہ استعماری ورلڈ آرڈر کا ایک ادارہ ہے جس کا مقصد دنیا کے ممالک کو عالمی طاقتوں کے مطالبات منوانے کیلئے مجبور کرنا ہے۔ یہ ایف اے ٹی ایف کے مطالبات ہی تھے جس کے باعث کشمیر کی جہادی تحریک پر کریک ڈاؤن کر کے اس کی کمر توڑ دی گئی۔ اسی سلسلے میں جولائی 2019 میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کیا گیا اور گذشتہ سال نومبر میں انہیں دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں ساڑھے 10 سال قید کی سزا سناتے ہوئےتمام اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔ جنوری 2020 میں لاہور ہی کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے بھارت کو مطلوب لشکر طیبہ کے کمانڈر ذکی الرحمٰن لکھوی کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کے جرم میں پانچ سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ یہاں یہ سوال بھی جنم لیتا ہے کہ کیا پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مجاہدین کی مالی امداد کو سرکاری طور پر ٹیرر فنانسنگ ہی تسلیم کر رہا ہے؟ اگر ایسا ہے تو پھر یہ بھی مان لینا چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے پاکستان کا اصولی موقف بھی تبدیل ہوچکا ہے۔ ایف اے ٹی ایف ہی کے مطالبے پر کئی افغان جہادی لیڈروں کو دہشت گرد قرار دیا گیا، اور ان کی فنڈنگ کے راستے مسدود کئے گئے۔ پاکستانی تھنک ٹینک تبادلیب کی ایک رپورٹ کےمطابق پاکستان کو گرے لسٹ کی وجہ سےاب تک 38 ارب ڈالرکانقصان ہوچکا ہے۔ تھنک ٹینک کےمطابق پاکستان کو یہ نقصان غیرترقیاتی اخراجات، برآمدات اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کی وجہ سےجی ڈی پی کی مد میں ہوا۔

 

اقوام متحدہ، آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف جیسے عالمی استعماری اداروں کی غلامی کی وجہ سے ہم نہ صرف مقبوضہ کشمیر سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں بلکہ افغانستان اور بھارت کے دیگر علاقوں میں اثرورسوخ بھی کھو چکے ہیں۔ عالمی طاقت یا ایشین ٹائیگر بننےکاخواب تو دورکی بات، ہمیں اپنے روایتی دشمن بھارت کے سامنے بھی سر اٹھا کر جینے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ خارجی معاملات کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت کو بھی زبردست نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ 2008 سے 2021 تک پاکستان کو تین بارایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا۔ یہ واضح ہے کہ اس عالمی آرڈر میں صدیوں بھی گزر جائیں تو ہم کبھی بھی ایک عالمی طاقت نہیں بن سکتے، لیکن پاکستان جیسے طاقتور ملک میں خلافت کا قیام، جو وسط ایشیا اور گلف کو اپنے ساتھ جوڑ لے، ہمیں فوراً ہی ایک مضبوط عالمی طاقت میں تبدیل کر دے گا۔ یہ وہ عالمی طاقت ہو گی جو مغرب کے بنائے گئے اس گلوبل آرڈر کو زمیں بوس کرکے ایک نئے انصاف پر مبنی عالمی آرڈر کو جنم دے گی، تاکہ اسلام ایک بار پھر اپنے اصل پر واپس لوٹ آئے۔   رجب کے مہینے میں اس سال خلافت کے انہدام کو سو ہجری سال مکمل ہو جائیں گے، تو اے مسلمانو! اس کو دوبارہ قائم کر کے اپنی کھوئی ہوئی ساکھ اور وقار کو دوبارہ حاصل کر لو۔

﴿أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ يَزۡعُمُونَ أَنَّهُمۡ ءَامَنُواْ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيۡكَ وَمَآ أُنزِلَ مِن قَبۡلِكَ يُرِيدُونَ أَن يَتَحَاكَمُوٓاْ

إِلَى ٱلطَّٰغُوتِ وَقَدۡ أُمِرُوٓاْ أَن يَكۡفُرُواْ بِهِۦۖ وَيُرِيدُ ٱلشَّيۡطَٰنُ أَن يُضِلَّهُمۡ ضَلَٰلَۢا بَعِيدٗا﴾

«کیا تم نے ان لوگوں کو دیکھا ہے جو دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ایمان لائے اس پر جو آپﷺ پر نازل ہوا اور جو آپ سے پہلے نازل ہوا لیکن چاہتے یہ ہیں کہ اپنا فیصلہ طاغوت سے کروائیں، حالانکہ ان کو حکم دیا گیا تھا کہ اس کا کفرکریں۔ اور شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ ان کو بہکا کر کہیں دور لے جائے»(سورہ النساء: 60)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک