الأحد، 22 جمادى الأولى 1446| 2024/11/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    19 من محرم 1443هـ شمارہ نمبر: 05 / 1443
عیسوی تاریخ     جمعہ, 27 اگست 2021 م

پریس ریلیز

منیب الرحمٰن کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔

خلافت کے ذریعے مسلم دنیا کو یکجا کرنے کی دعوت دینا جرم نہیں بلکہ فرض ہے۔

 

20 اگست 2021 کو نماز جمعہ سے کچھ دیر قبل پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خلافت کے داعی منیب الرحمٰن کو اغوا کرلیا۔ منیب کی عمر 32 سال ہے، اور وہ چار سال کی بیٹی کے ذمہ دار والد ہیں۔ وہ اپنی بیمار ماں کے تابعدار اور خدمت گزار بیٹے ہیں، وہ ماں جو الزائمرز’sAlzheimer بیماری کا شکار ہیں اور اسی سال بیوہ بھی ہوگئیں تھیں، جب ان بیماری کا آغاز ہوا۔ منیب ایک سرشار اور محنتی پروفیشنل ہیں، ایک مشہور فرم میں مارکیٹنگ ایسوسی ایٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں، جبکہ انہوں نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان کے حکمرانوں نے منیب کو اغوا کیا، اس پر اور اس کے گھر والوں پر ظلم کیا جن کے معاملات کا سارا دارومدار منیب پر ہے، جبکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا،

«اتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّهَا لَيْسَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ اللَّهِ حِجَابٌ»

"مظلوم کی بددعا سے ڈرتے رہنا کہ اس(دعا) کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا۔"(بخاری)۔ 

 

درحقیقت منیب کو اُن لوگوں کے خلاف ایک ملک گیر کریک ڈاون کے دوران اغوا کیا گیا ہے جو افغانستان سے امریکا کے ذلت آمیز انخلاء کے بعد  خطے میں اسلامی حکمرانی کی حمایت کررہے ہیں۔  منیب کا یہ مشہور ومعروف موقف رہا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور وسطی ایشیا کو نبوت کے نقشِ قدم  پر ایک  طاقتورخلافت تلے لازمی یکجا کیا جائے۔ منیب کا موقف ہرگز کوئی جرم نہیںبلکہ یہ  وہ موقف ہے جسے اختیار کرنا اسلام کی رُو سے تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔  لیکن اس کے باوجود پاکستان کے حکمرانوں نے  منیب کو تکلیف پہنچائی جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ایک حدیث قدسی میں خبردار کیا ہے کہ،

«مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ»

"جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی، میرا اس کے خلاف اعلانِ جنگ ہے"(بخاری)۔

 

پاکستان کے حکمران محض زبانی کلامی مدینہ کی ریاست کی باتیں کرتے ہیں جبکہ درحقیقت انہوں نے ہمارے دین کے خلاف قریشِ مکّہ جیسا بدترین رویہ اپنا رکھا ہے کیونکہ یہ امریکا کے اتحادی ہیں۔ آج ہمیں جو تاریخی اور سنہری موقع میسر ہوا ہے تو اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضروری تھا کہ خطے میں خلافت کا قیام عمل میں لایا جاتا، لیکن پاکستان کے حکمران طالبان سے یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ اس نظام کا حصہ بنیں جسے امریکا نے قائم کیا ہے، اور امریکا کے ایجنٹوں اور کٹھ پتلیوں کے ساتھ شراکتِ اقتدار کو قبول کریں۔ پاکستان کے حکمرانوں کو خلافت کے سائے تلے خطے کے مسلم ممالک کو یکجا کرنے کا عمل شروع کرنا چاہیے لیکن وہ اس کی جگہ مسلمانوں کے درمیان کافر استعمارکی کھڑی کی گئیں سرحدوں کو مضبوط و مستحکم کررہے ہیں جس میں ڈیورنڈ لائن بھی شامل ہے تا کہ استعمار کی یہ پالیسی:"تقسیم کرو اور حکمرانی کرو" کامیابی سے چلتی رہے۔  ہماری اسلام اور مسلمانوں سے سچی محبت اور اخلاص پر سیخ پا  ہو کر پاکستان کے حکمرانوں نے اغوا کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے تا کہ ہمامریکا سے ان کے اتحاد کو قبول کرلیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

﴿وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ﴾

"اور ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ اللہ پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے۔"(البروج، 85:8)۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو اور ان میں موجود قانونی برادری،انسانی حقوق کے کارکنان اور علمائے کرام!

ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے منیب اور اس جیسے بے شمار بیٹے عطا کیے ہیں کہ جنہوں نے جابر حکمرانوں کے دور میں ہماری جانب سے اپنی آواز بلند کی، صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی عبادت ، اور اللہ کے سوا کسی اور سے نہ ڈرنے کی دعوت دی۔  لیکن جہاں ہم منیب جیسے اپنے بیٹوں کے موقف کی تعریف کرتے ہیں، تو اس کے ساتھ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمیں جہاں اپنے اِن بیٹوں کی جس قدر ممکن ہو حمایت کرنی ہے، وہیں ان کی مقدس جدوجہد کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو ہٹانا بھی ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا،

«مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ اَلدُّنْيَا, نَفَّسَ اَللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ اَلْقِيَامَةِ»

"جو شخص کسی مومن پر سے کوئی دنیا کی سختیدور کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس پر آخرت کی سختیوں میں سے ایک سختی دور کرے گا۔ "(مسلم)۔ تو وہ جو دینِ اسلام کی مدد کرتے ہیں اور اس کے داعیوں کی عزت کرتے ہیں،اپنی آواز بلند کریں!

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک