الثلاثاء، 22 جمادى الثانية 1446| 2024/12/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    4 من ربيع الثاني 1443هـ شمارہ نمبر: 21 / 1443
عیسوی تاریخ     منگل, 09 نومبر 2021 م

 

پریس ریلیز

خلافت اندرونی قدر سے خالی (Fiat) کرنسی کو ختم کر کے اور سونے اور چاندی پر مبنی کرنسی جاری کر کے بےقابو مہنگائی کوجڑ سے ختم کر دے گی

 

نومبر 2021 کے آغاز میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 175 روپے تک گر گیا جس کے نتیجے میں پاکستان کے شہریوں کو ایک نئے کمر توڑ مہنگائی کے طوفان کا سامنا ہے۔ مہنگائی لاک ڈاؤنوں سے قطع نظر سرمایہ دارانہ معیشت کا لازمی جزو ہے۔ جیسے جیسے حکومت مسلسل بڑھتے سودی قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید کرنسی چھاپتی ہے، اندرونی قدر سے خالی کاغذی کرنسی مسلسل اپنی قدر کھوتی جاتی ہے، جبکہ اسلامی سونے اور چاندی کی کرنسی میں یہ ممکن نہیں ہوتا۔1934 میں امریکا کی جانب سے ڈالر کا سونے سے تعلق ختم کرنے کے بعد 67 سال میں مہنگائی کے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی)میں 625فیصداضافہ ہوا۔ لیکن 1934 سے پہلے کے 67 سال میں اس سی پی آئی اشاریے میں صرف 10فیصد اضافہ ہوا تھا۔ 1933 سے امریکی ڈالر سونے کے مقابلے میں اپنے 90 فیصد قدر کھو چکا ہے۔  سونے نے اپنی قدر برقرار رکھی ہے جبکہ کاغذی کرنسی اپنی قدرکھو کربے قابو مہنگائی کا باعث ہے۔1771 سے 1971 کے درمیان سونا20 سے 35 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا۔ لیکن امریکی صدر نکسن نے 1971 میں ڈالر کو سونے سے مکمل طور پرجدا کیا، تو سونا آج نومبر 2021 میں 1800 ڈالر فی اونس پرپہنچ چکا ہے۔ چاندی نے بھی اپنی قدر برقرر رکھی جبکہ کاغذی کرنسی اپنی قدر کھوکربے قابو مہنگائی کا باعث ہے۔ 1546 میں اسلامی حکمران شیر شاہ سوری نے 11.5گرام چاندی پر مبنی ایک روپیہ جاری کیا۔ لیکن اب نومبر 2021 میں 11.5 گرام چاندی 1495 کاغذی فیاٹ روپوں کی ہے۔ تو کیا موجودہ عالمی مہنگائی پر کسی کو حیرت ہونی چاہیے؟

 

         سونے اور چاندی پر مبنی اسلامی کرنسی بے قابو مہنگائی کو ختم کرتی ہے کیونکہ یہ ذاتی اندرونی قدر رکھتی ہیں، یہ نایاب ہیں، اور ان کو اپنی مرضی سے بنایا نہیں جاسکتا، یوں قیمتوں میں استحکام رہتا ہے۔ اسلامی کرنسی حکومتی اخراجات اور محاصل دونوں کونظم وضبط کا پابند کرتی ہے۔ اسلام سود اور فریکشنل ریزرو بینکنگ کو ممنوع قرار دیتا ہے جو کہ بڑے پیمانے پر کاغذی کرنسی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ اسلام کی رو سے ریاست اپنی مرضی کی بنیاد پر کوئی بھی کرنسی جاری نہیں کر سکتی جیسا کہ کاغذی فیاٹ کرنسی جس کی پشت پر سونا یا چاندی نہیں بلکہ صرف ریاست کی قانونی اتھارٹی ہوتی ہے۔ اسلام میں خلافت صرف سونے اور چاندی کی بنیاد پر کرنسی جاری کرتی ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ اسلام نےشرعی احکامات کو صرف سونےو چاندی سے منسلک کیا ہے۔  اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے زکوۃ کے نصاب کا تعین سونے اور چاندی کی بنیاد پر کیا ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اسلامی ریاست کی معیشت میں اس کے علاوہ کوئی دوسری کرنسی جاری نہیں کی جاسکتی جیسے کہ ایسی کاغذی کرنسی جس کی بنیاد سونا یا چاندی نہ ہو۔ رسول اللہﷺ نے کرنسی کے تبادلے کوصرف سونے و چاندی کے حوالے سے بیان فرمایا  یعنی کرنسی صرف سونا اور چاندی ہی ہوسکتے ہیں۔ آپﷺ نے فرمایا،

 

الذَّهَبُ بِالْوَرِقِ رِباً إِلاَّ هَاءَ وَهَاءَ

"سونے کے بدلے چاندی سود ہے سوائے اس کے کہ اس کا تبادلہ ہاتھوں ہاتھ ہو"(بخاری)۔

 

اس کرنسی کے پیمانے اوقیہ، درھم، دانق، قیراط، مثقال اور دینار تھے۔ تمام تجارتی اور شادی بیاہ کے معاہدات سونے اور چاندی سے منسلک تھے جس کی تصدیق کئی مستند روایات سے ہوتی ہے۔ اسلام نے سزاوں اور خون بہا (دیت)سے متعلق قوانین کو سونے کے دینار سے منسلک کیا ہے۔ مثلاً رسول اللہﷺ نے فرمایا،

 

لا تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ إِلاَّ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا

"چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ مقدار کی چوری کے سوا (ہاتھ) نہ کاٹو۔"(مسلم)۔

 

         اے پاکستان کے مسلمانو!

حزب التحریر آپ کو پکارتی ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لیے متحرک ہوجائیں، اور سونے اور چاندی کی کرنسی کے اجرا کا مطالبہ کریں جس کا اعلان رسول اللہﷺ  نے فرمایا تھا۔ سودی امریکی معاشی آرڈر کے خاتمے کا مطالبہ کریں جس نے انسانیت کو بدترین بدحالی میں مبتلا کردیا ہے۔ خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے حزب التحریر کے ساتھ جدوجہد کریں جو سونے اور چاندی کی کرنسی کے اسلامی حکم کو نافذ کرے گی، اور اس کے ساتھ ساتھ شیطانی سودی اور فریکشنل ریزرو بینکنگ کا خاتمہ کردے گی۔  افواج میں موجود اپنے رشتہ داروں سے مطالبہ کریں کہ وہ نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں۔

 

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک