السبت، 21 جمادى الأولى 1446| 2024/11/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    30 من ربيع الاول 1443هـ شمارہ نمبر: 20 / 1443 AH
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 06 نومبر 2021 م

پریس ریلیز

اسلامی احکامات کو پس پشت ڈال کر اور معیشت کو عالمی معاشی آرڈر کے اصولوں کے تحت چلانے والے حکمرانوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے!

 

مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب درحقیقت عوام کو ایک اور آئی ایم ایف پروگرام اور اس سے منسلک تباہ کن معاشی پالیسیوں کے لیے تیار کرنے کی کوشش تھی ۔  دو کروڑ افراد کیلئے اعلان شدہ 120 اربروپے کا نام نہاد پیکج کا مطلب چھ ماہ تک فی کس محض ایک ہزار روپے ہے۔  ڈیڑھ سو روپے کلو کو چھوتی چینی ہو یا ساڑے تین سو روپے لیٹر کوکنگ آئل،145 روپے لیٹر پٹرول ہو یا بیس روپے سے زائد کا بجلی کا ایک یونٹ، دن دوگنی رات چوگنی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عملاً غریب اور لوئر مڈل کلاس کو زندگی کی اکثر بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا ہے۔ لیکن یہ نظام آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر مبنی پالیسیوں کے نفاذ پر اصرار کرتا ہے، اور پاکستان کی کرنسی کو ڈالر کے ساتھ جوڑے رکھتا ہے جس کے باعث اگست 2018 سے اب تک روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 55 فیصد سے زائد کی کمی ہو چکی ہے ، پس محض یہ ایک وجہ ہی اکثر اشیاء کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافے کی اکیلے ذمہ دار ہے،لیکن تبدیلی کے دعویدار مغرب کی کاسہ لیسی کی پالیسی کو تبدیل کرنے پر تیار نہیں، نہ ہی ریاست مدینہ کے قیام کے دعویدار تاجدار مدینہﷺ کے سونے اور چاندی پر مبنی کرنسی کی فرضیت کو تسلیم کرنے پر تیار ہیں۔ تبدیلی پروجیکٹ سمیت ہر سول و فوجی قیادت کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے جو موجودہ بین الاقوامی آرڈر کے ساتھ پاکستان کی معیشت کو منسلک کرے گی!

 

ریاست خلافت میں مہنگائی کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے نازل کردہ آفاقی نظام کے قواعد کے ذریعے ختم کیا جاتا ہے۔ خلافت سب سے پہلے تقریباً 3000  ارب کی سالانہ سودی ادائیگیوں سے انکار کرے گی جس کے باعث یہ رقم عوام پر خرچ کرنے کیلئے دستیاب ہو گی۔  ریاست خلافت ہیوی انڈسٹری، انفراسٹرکچر پروجیکٹ اور ٹیلی کمیونیکشن کے شعبہ جات کو ریاستی عملداری میں لائے گی اور عوامی اثاثوں یعنی  توانائی اور معدنی ذخائر کی موثر نگرانی اور دیکھ بھال کرے گی، اور اس طرح ان شعبہ جات سے کھربوں روپے کی لوٹ مار کا خاتمہ کرے گی جو ان وسائل کی نجکاری کی وجہ سے عوام کی جیب سے نکل کر سیٹھ اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی تجوریوں میں چلا جاتا ہے۔ خلافت کرنسی کو ڈالر سے کاٹ کر سونے اور چاندی کے ساتھ مضبوطی سے جوڑ دے گی جس سے پیسہ اپنی مرضی سے چھاپ کر افراط زر بڑھانے کا سلسلہ رک جاتا ہے۔ خلافت اشیاء اور خدمات کی قیمت کے اندر موجود تمام بالواسطہ ٹیکسوں اور اکثریت براہ راست ٹیکسوں کا خاتمہ کرکے تمام عوام ، کاروباروں اور کارخانوں کو براہ راست ریلیف پہنچائے گی ۔ خلافت مقامی تاجروں کیلئے درآمدات پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کرے گی تاکہ عالمی مارکیٹ کی کم قیمتوں کا فائدہ براہ راست عوام کو منتقل ہو۔  خلافت جمہوریت کی مانند نہیں جہاں مافیا، سرمایہ دار اور ATM’s کی حکومت ہوتی ہے جو Elite capture کے ذریعے تمام قوانین اپنے فائدوں کیلئے تشکیل دیتے ہیں، بلکہ  خلافت میں شریعت کے قوانین ہی ریاست کے قوانین ہیں جن کو کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔خلافت اجارہ داری، کارٹیلز اور ذخیرہ اندوزوں پر تعزیز کی سزائیں فی الفور نافذ کرے گی کیونکہ خلافت کی عدالتوں کو کوئی نہیں خرید سکتا، اور وہاں شریعت کے قوانین سے فوری فیصلے کئے جاتے ہیں۔  خلافت زمینوں کے بارے میں اسلام کی معرکۃ الآراء اصلاحات نافذ کرکے ریاست کو غذائی سیکیوریٹی بھی مہیا کرے گی بلکہ پورے خطے کے مسلمانوں کیلئے فوڈ باسکٹ کا کردار ادا کرے گی۔  اور ریاست خلافت اپنے تمام شہریوں کو براہ راست تمام بنیادی ضروریات گارنٹی کرے گی۔

 

اے اہل قوت !

حقیقت عیاں ہو چکی ہے۔ اس انٹرنیشنل آرڈر کے نیچے نئے تجربے کرنے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔ استعماری سرمایہ دارانہ نظام نے پاکستان کے عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا ہے۔ اس نظام کو دفن کرنے کا وقت آ چکا ہے۔   رسول اللہ ﷺ عرب کے ظالمانہ نظام کے خلاف ذوالمجاز، عکاظ اور مجنہ کے تجارتی میلوں میں عرب سرداروں کو آواز لگاتے تھے؛

(( یا أیہا الناس قولو لا الہ الا اللّٰه تفلحوا وتملکوا بہا العرب وتدین لکم بہا العجم فاذا متم کنتم ملوکاً فی الجنۃ))

’’لوگو! لاالٰہ الا اللہ کہو کامیاب رہو گے اور اس کی بدولت عرب کے بادشاہ بن جاؤ گے اور اس کی وجہ سے عجم بھی تمہارے زیر نگیں آجائے گا۔ پھر جب تم وفات پاؤ گے تو جنت کے اندر بادشاہ رہوگے۔‘‘(ترمذی)۔

 

ہم تمہیں اپنے حبیب ﷺکی پیروی میں اسی طرح اس دین کے انصار بننے کی دعوت دیتے ہیں۔ آگے بڑھو، لا الہ الا اللہ کو ریاست کی بنیاد بناؤ اور خلافت کا آغاز کرو۔ اس امریکی انٹرنیشنل معاشی آرڈر کو مسترد کرکے ایک نئے عالمی آرڈر کا آغاز کرو جو اسلام کی بنیاد پر قائم ہو۔ حزب کو بیعت دو تاکہ وہ اس پروجیکٹ میں تمہاری قیادت کر سکے۔ تو کیا تم آگے بڑھو گے؟

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک