الأربعاء، 23 جمادى الثانية 1446| 2024/12/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    20 من ربيع الثاني 1443هـ شمارہ نمبر: 24 / 1443
عیسوی تاریخ     جمعرات, 25 نومبر 2021 م

پریس ریلیز

بائیڈن کی شکست کے بعد، کیا یہ مناسب وقت نہیں کہ پاکستانی حکمران نوید بٹ کو جبری حراست سے رہا کردیں جنہیں 11 مئی 2012 کوحکومتی ایجنسیوں نے اغوا کیا تھا ؟

 

سو سے زائد طالبان قیدیوں کو پشاور میں "خیر سگالی" کے طور پر ممکنہ طور پرقید سے رہا کرنےپر میڈیا بحث کے بعد، کیا اب یہ مناسب وقت نہیں کہ پاکستان کے حکمران ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کو رہا کردیں؟ کیا اب بھی مناسب وقت نہیں کہ نوید بٹ کو رہا کیا جائے، جنہیں 11 مئی 2012 کے بعد سے  اُن کے اہل خانہ نے دیکھا نہ سنا، جب انہیں سرکاری سیکیورٹی اہلکاروں نے اغوا کیا تھا، اور اس اغوا کو ان کے پڑوسیوں اور اہل خانہ نے خود دیکھا تھا؟ کیا انہیں رہا کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے جبکہ 4 جنوری 2018 کو پاکستان کے تحقیقی کمیشن برائے جبری گمشدہ افراد  (کمیشن آف انکوائری آن انفورسڈ ڈسپیئرنس) نوید بٹ کے حوالے سے ColoED ID نمبر 860-P کے ساتھ پروڈکشن آرڈر جاری کرچکا ہواہے؟ کیا نوید بٹ کو عدالت میں مقدمہ چلائے یا ان کے اہل خانہ سے رابطہ کرائے بغیر جبری حراست میں رکھنا عدلیہ، ملک کے قانون اور اللہ کی شریعت سب کا مذاق  اڑانے کے مترادف نہیں؟!!!

 

تاہم پاکستان کے حکمرانوں نے ابھی تک نوید بٹ کو اغوا کر کے رکھا ہوا ہے، جبکہ "دہشت گردی کے خلاف جنگ" ختم ہوگئی ہے اور امریکی فوج "Over the Horizon"کےمحفوظ حد کے پار  چلی گئی ہے ۔ درحقیقت پاکستان کے حکمرانوں کا  اب بھی نوید بٹ کو اغوا کر کے قید میں رکھنا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ نبوت کے نقش قدم پر خلافت کی واپسی ان کے آقا بائیڈن کے لیے افغانستان سے ذلت آمیز پسپائی سے زیادہ تکلیف دہ ہے۔ بائیڈن کی خدمت کے طور پر پاکستان کے حکمرانوں نے نوید بٹ کو اغواء کر کے قید میں رکھا ہوا ہے، جبکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور حملہ آور بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو ہر طرح کی ہمدردانہ سہولتیں فراہم کی گئیں۔ پاکستان کے حکمران نیک مسلمانوں پر سخت جبکہ حملہ آور دشمنوں پر مہربان ہیں، حالانکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

﴿مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللّٰهِ وَالَّذِيۡنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الۡكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَيۡنَهُمۡ

"محمدﷺ اللہ کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل"(الفتح، 48:29)۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو!

آپ تمام دستیاب فورمز کے ذریعے نوید بٹ کی رہائی کا مطالبہ کریں، کیونکہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا،

«مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ اَلدُّنْيَا، نَفَّسَ اَللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ اَلْقِيَامَةِ»

" جس شخص نے کسی مسلمان کی دنیاوی تکلیفوں میں سے کوئی تکلیف دور کی، اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کی تکلیفوں میں سے کوئی تکلیف دور کرے گا"(مسلم)۔

 

نوید بٹ کی رہائی کا مطالبہ کریں کیونکہ انہیں نبوت کے طریقے پر خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے کام کرنے کی وجہ سے اغوا کیا گیا تھا، جس کے متعلق رسول اللہ ﷺ نے بشارت دیتے ہوئے فرمایا:

«ثُمّ تكونُ خِلافةً على مِنهاج النُّبُوَّة»

"پھر بنوت کے نقش قدم پر خلافت قائم ہو گی"(احمد)۔

 

اے افواج پاکستان کے افسران!

آپ کے درمیان یہ بات مشہور و معروف ہے کہ نوید بٹ کو اُس وقت اغوا کیا گیا جب انہوں نے آپ کو خلافت راشدہ کے دوبارہ قیام کے لیے نصرت دینے کے لیے پکارا تھا۔ اب آپ نصرۃ، قوت اور روک تھام کی طاقت رکھنے والے ہیں، اس لیے آپ کے لیے صرف نوید بٹ کی رہائی کا مطالبہ کرنا کافی نہیں۔ آپ کے لیے نوید بٹ کی رہائی کو یقینی بنانا بھی کافی نہیں ہے، جو آپ آسانی سے کر سکتے ہیں۔ نہیں، اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے نزدیک یہ سب ناکافی ہے، کیونکہ آپ پر ایک اسلامی فریضہ ہے کہ آپ نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے اپنی نصرۃ فراہم کریں۔  حزب التحریر کو ابھی اپنی نصرت فراہم کریں اور بائیڈن اور مودی کے بدترین خوف (خلافت کے قیام) کو عملی  شکل میں قائم کردیں ، جیسا کہ آپ میدان جنگ میں فتح کے بعد تکبیرات بلند کرتے ہوئے امت اسلامیہ کے دشمنوں کو دہشت زدہ کرتے ہیں۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک