الجمعة، 10 رجب 1446| 2025/01/10
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    22 من رجب 1443هـ شمارہ نمبر: 1443 / 42
عیسوی تاریخ     بدھ, 23 فروری 2022 م

پریس ریلیز

 

خلافت  قومی ریاستوں کا خاتمہ کر کے قطر کی گیس، سعودی عرب کا تیل، افغانستان کے معدنیات اور پاکستان کی زراعت کو ایک ریاست تلے متحد کر کے ان معاشی وسائل کو تمام مسلمانوں کے لیے سستے داموں مہیا کرے گی

 

 

  حکومت اور اپوزیشن کی ملی بھگت سے سینیٹ میں بھی ویکاگ بل(Weighted Average Cost of Gas)منظور کر لیا گیا، جس کو وفاقی وزیر توانائی نے تاریخی اصلاحات قرار دیا۔ اس بل کی رو سے درآمدی گیس اور ملکی گیس جس تناسب سے ملکی سسٹم میں شامل ہو گی، اسی تناسب سے درآمدی گیس کی قیمت اور ملکی گیس کی قیمت کا اوسط نکال کر عوام کوچارج کیا جائے گا۔ چونکہ درآمدی گیس کی قیمت پانچ چھ گنا زیادہ ہے، اس لئے جیسے جیسے ملکی ذخائر ختم ہونگے اور درآمدی گیس کا تناسب بڑھتا جائے گا، اسی تناسب سے خودبخود قیمت میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ فی الحال یہ تناسب 20:80  کا ہے جس میں درآمدی گیس 20 فیصد ہے، لیکن چند سالوں میں اگر ملکی گیس کے مزید ذخائر دریافت نہ ہوئے تو درآمدی گیس کا تناسب 90 فیصد سے بھی بڑھ سکتا ہے۔ اپوزیشن نے بھی یہ جانتے ہوئے کہ وہ بھی کل حکومت میں عوام کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھائے گی، اس بل کی منظوری میں خفیہ تعاون کیا۔  قومی ریاستوں کے نظام، سرمایہ دارانہ معیشت اور اس کی نمائندہ جمہوریت نے انسانیت کو عملاً ان وسائل سے محروم کر دیا  ہےجو ان کی مشترکہ ملکیت ہے، جس کو صرف خلافت ہی انھیں واپس لوٹا سکتی ہے۔

 

 

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے مختلف وسائل زمین میں بکھیر کر رکھ دئیے ہیں تاکہ انسانیت اس سے مشترکہ فائدے اٹھائے، اور یہ تمام انسانوں کے کام آئیں۔ پس کچھ علاقے زرخیز زمینوں اور وافر پانی سے مالا مال ہیں، کچھ سمندری ساحلوں اور سمندری پیداوار سے ، کچھ قیمتی معدنیات سے، کچھ توانائی کے ذخائر سے اورکچھ جنگلات، سنگلاخ پہاڑوں اور وسیع میدانوں سے مال مال ہیں۔ جب تک خلافت موجود تھی، تو یہ وسائل، جو کہ اکثر و بیشتر اسلام کی رو سے مشترکہ عوامی ملکیت کے حامل ہیں،سستے داموں یا مفت عوام کی براہ راست پہنچ میں تھے۔  تاہم جب سے مغرب نے مسلم دنیا کو اپنے خبیث قومی ریاستوں کے ماڈل پر ڈھالا ہے، تب سے یہ وسائل چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بکھر کر رہ گئے ہیں۔ پس تیل کے سمندر پر بیٹھے سعودی عرب اور ایران کا تیل پاکستان، بنگلہ دیش اور مصر کے عوام کیلئے نہیں بلکہ صرف سعودی عرب اور ایرانی عوام کیلئے ہے، اور پاکستان کی گندم، چاول، جو، اور دیگر اجناس کی کثیر پیداوار صرف پاکستان کیلئے ہےاور قطر کی گیس کے لامحدود ذخائر محض قطری عوام کیلئے ہیں۔ اپنے ہی ان وسائل کو ہمیں ایک دوسرے سے  عالمی نرخوں پر خریدنا پڑتا ہے۔  اور ہاں! پاکستان کا ایٹم بم صرف پاکستان کیلئے ہے، جو مسجد اقصیٰ اور خانہ کعبہ کی حفاظت کیلئے بھی دستیاب نہیں!!! مغرب نے جان بوجھ کر مسلم علاقوں میں موجود ان وسیع تیل اور گیس کے ذخائر کو کنٹرول کرنے کیلئے مصنوعی ریاستیں بنائیں، اور ان کے اوپر غدار حکمران مسلط کئے تاکہ مغرب مسلمانوں کے وسائل پر قابض ہو جائے ۔ چھوٹے شہروں جیسے سائز کے ملک یا غیر فطری ریاستوں کا قیام جو اپنی حفاظت سے قاصر ہیں اور جن کی اپنی کوئی شناخت نہیں، کو قائم کیا گیا۔ بھلا بحرین، کویت ، امارات،قطر یا برونائی دارالسلام  کی کیا جداگانہ تاریخی حیثیت اور شناخت ہے؟ خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد مغربی استعمار نے یہ ملک اس طرح بنائے اور ان کی سرحدیں اس انداز سے کھینچیں کہ مسلم علاقوں میں موجود تیل و گیس کے وافر ذخائر، جو خلافت عثمانیہ کے انہدام کے وقت دریافت ہو چکے تھے، ان غیر فطری اور کمزور ریاستوں میں تقسیم کر دیے گئے۔ اور ان کمزور اور غیر فطری ریاستوں کی حفاظت کے نام پر مغرب نے ان ممالک میں اپنے فوجی اڈے قائم کیے تا کہ مسلمانوں کے تیل اور گیس کے ذخائر پر قبضہ کیا جا سکے ۔

 

 

سرمایہ دارانہ نظام ان وسائل سے مالا مال ممالک میں بھی ان وسائل کو چند سرمایہ داروں کے کنٹرول میں دے کر عام عوام کو اس سے محروم کر دیتا ہے، جس میں جمہوریت سرمایہ داروں کے فرنٹ مین کا کردار ادا کرتے ہوئے ان کی خواہشات کے مطابق قانون سازی کرتی ہے۔ اس شیطانی چکر سے نجات کا واحد راستہ خلافت کا قیام ہے جو پاکستان، افغانستان، وسط ایشیا، گلف، اور دیگر مسلم ممالک کو ایک کرکے یہ وسائل  عوام کی سہولت کیلئے دستیاب کر دے گی۔  خلافت سرمایہ دارانہ معیشت کے آزادی ملکیت کے تصور کا خاتمہ کرکے ان عوامی وسائل کا کنٹرول عوام کی خاطر ریاست کے حوالے کرے گی اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے قوانین کے ذریعے اس کا فائدہ  کروڑوں، اربوں عوام تک پہنچائے گی، نہ کہ جمہوری قوانین کے ذریعے چند ہزار شئیر ہولڈرز تک۔

 

  اے افواج پاکستان!

حالات ڈیڈ اینڈ پر آ چکے ہیں۔ اور حزب التحریر ویژنری قیادت کے ساتھ اور مسائل کے مکمل حل کے ساتھ سامنے موجود ہے۔ دیر نہ کرو، کیونکہ حق کے طرف لپکنا، باطل کے ساتھ چمٹے رہنے سے افضل ہے۔ خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کریں اور اپنے لوگوں کو ان مشکل حالات سے نکالیں اور دین اور دنیا کی کامیابی حاصل کر لیں۔

 

﴿وَسَارِعُوٓاْ إِلَىٰ مَغۡفِرَةٖ مِّن رَّبِّكُمۡ وَجَنَّةٍ عَرۡضُهَا ٱلسَّمَٰوَٰتُ وَٱلۡأَرۡضُ أُعِدَّتۡ لِلۡمُتَّقِينَ

"اپنے پروردگار کی بخشش اور بہشت کی طرف لپکو جس کا عرض آسمان اور زمین کے برابر ہے اور جو (اللہ سے) ڈرنے والوں کے لیے تیار کی گئی ہے" (سورۃ آل عمران،3:133)

 

 ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک