السبت، 11 رجب 1446| 2025/01/11
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    22 من رمــضان المبارك 1443هـ شمارہ نمبر: 57 / 1443
عیسوی تاریخ     جمعرات, 21 اپریل 2022 م

پریس ریلیز

فتوحات کے اس مہینے، رمضان  میں، پاکستان کی مسلح افواج،خلافت علیٰ منھاجِ نبوت کے قیام کے لیے حزب التحریر کونُصرت فراہم کریں، جو مسجدِ اقصیٰ اور فلسطین کی بابرکت سرزمین کو آزاد کرائے گی

 

مسجد اقصیٰ کی پاکیزہ سجدہ گاہ کو اپنے جوتوں سے روندنے، پاک دامن مسلمان عورتوں پر حملہ کرنے، معصوم مسلمان بچوں کو خوفزدہ کرنے اور باوقار مسلمان مردوں کو زخمی کرنے کے بعد اب یہودی قابض فوج نے فلسطین میں غزہ کی پٹی پر بمباری شروع کر دی ہے۔

اے مسلمانو!

 اسلام کے مقدسات کی یہ سب پامالی، رمضان کے بابرکت مہینے میں، فتح کے مہینے میں، جنگِ بدر میں قریش کی شکست کے مہینے میں، مکہ کی فتح اور مشرکین پر غلبہ کے مہینے میں اور حطین کی جنگ میں فلسطین پر صلیبی قابضین کی عبرتناک شکست کے مہینے میں ہو رہی ہے۔ اے مسلمانو، یہ ساری تذلیل اس صورتحال میں ہورہی ہے کہ جب یہودی وجود کے 176,000 بزدل سپاہیوں کے مقابلے میں صرف سات بڑی مسلم فوجوں کی تعداد 2,787,500 ہے، اور یہ وہ شیر ہیں  جو شہادت یا فتح کے خواہشمند ہیں۔ اے مسلمانو، یہ ساری جارحیت اس وقت ہورہی ہے جب پاکستان کے بیلسٹک میزائل تل ابیب کو نشانہ بنانے کے لیے تعینات کیے جا سکتے ہیں، جس سے زمینی افواج کو ایسی مؤثر ڈھال مل جائے گی کہ وہ  مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے کے لیے وہاں داخل ہوسکیں۔ اے مسلمانو، یہودی وجود کے تکبر  کا یہ بت، جسے مسلم ممالک کی جانب سے منہ کے بل گرانے کی کوشش ہی نہیں کی جاتی،اس صورتحال میں ہے  جبکہ  وہ  زمین، سمندر اور فضاء، ہر جانب سے مسلم ممالک میں گھرا اور پھنسا ہوا ہے۔ اے مسلمانو، امت اسلامیہ کی یہ ساری تذلیل اس وقت ہورہی ہے جب اردن، ترکی، مصر، سعودی عرب اور مراکش آسانی سے یہودی وجود کی سپلائی لائنیں کاٹ  سکتے ہیں اور اسے بے دست و پا کر سکتے ہیں، اور اسے جنگ کے میدان  میں شکست سے پہلے ہی گھٹنوں کے بل گرا سکتے ہیں۔ اے مسلمانو، یہ سب ذلت آمیز صورتحال اس وجہ سے ہے کہ آج نبوت کے نقشِ قدم پر قائم کوئی خلافت موجودنہیں ہے جو تمہاری مسلح افواج کو اللہ کی راہ میں لڑنے کے لیے تیار کرے، یہاں تک کہ زمینیں شہداء کے خون سے سیراب ہو جائیں، مقبوضہ علاقے آزاد ہو جائیں، جس کے بعد  پاک دامن مسلمان عورتیں دعا کے لیے ہاتھ اٹھائیں، مسلمان بچے آسمانوں سے برسنے والے گولوں کے خوف کے بغیر کھیلیں اور معزز مسلمان مرد خوشی کے عالم میں اللہ کی کبرائی کی تکبیریں بلند کریں۔

اے افواج پاکستان میں موجود مسلمانو!

 ہم آپ سے اس لیے مخاطب ہیں کہ حکمرانوں سے مخاطب ہونے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ انہوں نے امت اسلامیہ کو اس کے بے رحم دشمنوں کے سامنے ایک یتیم کی طرح چھوڑ دیا ہوا ہے۔ ہم آپ سے مخاطب ہیں کیونکہ آپ اہل نُصرۃ ہیں، آپ ایک زبردست عسکری قوت ہیں، آپ تحفظ فراہم کرسکتے ہیں اور آپ ذلت کی اس گہرائی سے امت کو نکال سکتے ہیں، اور آپ ہی ہیں  جو تاریخ کے دھارے کو دوبارہ مسلمانوں کے حق میں موڑ سکتے ہیں۔ تو آپ میں سے کون جنرل سعد بن معاذ ؓ کے نقش قدم پر چلے گا جنہوں نے اسلام  اور اس کی حکومت کے قیام کے لیے نُصرۃ فراہم کی تھی؟ تو آپ میں سے کون جنرل صلاح الدین بن کر اٹھے گا،  اور فلسطین کے غاصبوں اور مسجد اقصیٰ کو ناپاک کرنے والوں کو عبرتناک شکست دینے سے قبل  ٹوٹی پھوٹی اور بکھری ہوئی امت اسلامیہ کو متحد کرے گا؟ حزب التحریر اپنے امیر شیخ عطا بن خلیل ابو الرَشتہ کی قیادت کے تحت آپ کو پکارتی ہے کہ اپنے فرض کو پورا کرو،  تواٹھو اور آگے بڑھ کر اس کا جواب دو۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

﴿إِلاَّ تَنفِرُواْ يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا وَيَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلاَ تَضُرُّوهُ شَيْئًا وَاللّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ﴾

"اور اگر تم نہ نکلو گے (جہاد کے لیے) تو اللہ تم کو بڑی تکلیف کا عذاب دے گا۔ اور تمہاری جگہ اور لوگ پیدا کر دے گا (جو اللہ کے پورے فرمانبردار ہوں گے) اور تم اس کو کچھ نقصان نہ پہنچا سکو گے اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔"(التوبۃ، 9:39)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک