السبت، 11 رجب 1446| 2025/01/11
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    18 من رمــضان المبارك 1443هـ شمارہ نمبر: 56 /1443
عیسوی تاریخ     منگل, 19 اپریل 2022 م

پریس ریلیز

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران، پاکستان کے حکمرانوں نے خلافت کے داعی ارشد جمال کو اغوا کرکے رکھا ہوا ہے

اگرچہ رمضان المبارک کے دوران اللہ سبحانہ وتعالیٰ شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیتے ہیں، تاکہ متقی مسلمانوں کیلئے دین اسلام پر عمل کرنے میں سہولت ہو، لیکن پاکستان کے حکمران اس کے باوجود اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی صریح نافرمانی سے باز نہیں آتے۔خلافت کے داعی ارشد جمال کو 2 اپریل، 2022 کو لاہور میں "انسداد دہشت گردی "کے اہلکاروں  نے بے دردی سے رستے سے اٹھا لیا جب وہ سحری کا سامان لینے کے لیے گھر سے باہر گئے۔ رمضان کا دوسرا عشرہ مکمل ہونے والا ہے لیکن خلافت کے داعی ارشد جمال کو روزے اور قیام کے بابرکت مہینے کے دوران اب تک  اغوا کر کے قید  میں رکھا گیا ہوا ہے اور کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ ارشد جمال تین بچوں کے والد ہیں، پیشے کے لحاظ سے آئی ٹی کنسلٹنٹ اور اپنی مقامی کمیونٹی کا ایک ستون ہیں۔ خلافت کے ایک بے باک داعی کے طور پر ارشد نے ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے  ترجمان نوید بٹ کے ساتھ برسوں تک کام کیا تھا۔ خود نوید بٹ کو   11  مئی 2012 کو اغوا کیا گیا تھا  اور دس سال سے وہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی قید میں ہیں اور انہیں بھی آج کے دن تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔ دین اسلام کے لیے اپنی بےلوث خدمات کے باوجود، ارشد کئی سال سے پاکستان کے حکمرانوں کی طرف سے بار بار ظلم و ستم کا سامنا کر رہا ہے، جس میں اغوا، گرفتاری اور قید شامل ہیں۔ ان کے اغوا کو دو ہفتے سے زائد ہوچکے ہیں اور ابھی تک ان کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہوا ہے۔

ان حکمرانوں کے محاسبے کیلئے ہماری پاس ارشد جمال کے اپنے بولڈ بیان سے بہتر الفاظ نہیں ہیں جو انھوں نے نوید بٹ کے اغوا اور خود اپنی گرفتاری کے بعد 26 دسمبر 2012 کو میڈیا بیان میں جاری کیے تھے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ، " میں آپ سے پوچھتا ہوں کیا اسلام کے آفاقی تصورات ، اسلام کے سیاسی نظام اور خلافت راشدہ کے دوبارہ قیام کے ذِکر پر پابندی ہونی چاہئے ؟ کیا پاکستان میں مغرب بالخصوص امریکہ کے ساتھ گٹھ جوڑ اورپسِ پردہ سازشوں کے پردوں کو چاک کرنے پر پابندی ہونی چاہئے ؟ یاان کی سازشوں میں شریک سیاسی و عسکری قیادت میں موجود غداروں کی پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان کے خلاف  خیانتوں کو بے باکی سے بے نقاب کرنے پر پابندی ہونی چاہیے؟ "

          رسول اللہﷺ نے فرمایا،

إنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ: مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقْد آذَنْتهُ بِالْحَرْبِ "

بے شک اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’جو میرے کسی ولی(دوست) سے دشمنی کرتا ہے تو میری جانب سے اس کے خلاف اعلان جنگ ہے۔"(بخاری)۔

پاکستان کے حکمران نزول قرآن کے مہینے میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ وحی کے ذریعے حکمرانی کا مطالبہ کرنے والے اللہ کے ولیوں پر ظلم و ستم سے فوراً باز آجائیں۔ وہ جان لیں کہ اللہ تعالیٰ، مظلوم اور روزہ دار، دونوں کی دعا کا جواب دیتا ہے۔ اور اگر وہ اپنے ظلم سے پیچھے نہ ہٹے تو جان لیں کہ مستقبل اہل ایمان کا ہے، جبکہ آج کے ظالم اسی ذلت و رسوائی کا شکار ہوں گےجس کا  ان سے پہلے نمرود، فرعون اور قریش ہوئے تھے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

اِنَّ الَّذِيۡنَ يُحَآدُّوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗۤ اُولٰٓٮِٕكَ فِىۡ الۡاَذَلِّيۡنَ

"جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ نہایت ذلیل ہوں گے۔"(المجادلہ، 58:20)

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

پریس ریلیز

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران، پاکستان کے حکمرانوں نے خلافت کے داعی ارشد جمال کو اغوا کرکے رکھا ہوا ہے

اگرچہ رمضان المبارک کے دوران اللہ سبحانہ وتعالیٰ شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیتے ہیں، تاکہ متقی مسلمانوں کیلئے دین اسلام پر عمل کرنے میں سہولت ہو، لیکن پاکستان کے حکمران اس کے باوجود اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی صریح نافرمانی سے باز نہیں آتے۔خلافت کے داعی ارشد جمال کو 2 اپریل، 2022 کو لاہور میں "انسداد دہشت گردی "کے اہلکاروں نے بے دردی سے رستے سے اٹھا لیا جب وہ سحری کا سامان لینے کے لیے گھر سے باہر گئے۔ رمضان کا دوسرا عشرہ مکمل ہونے والا ہے لیکن خلافت کے داعی ارشد جمال کو روزے اور قیام کے بابرکت مہینے کے دوران اب تک اغوا کر کے قید میں رکھا گیا ہوا ہے اور کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ ارشد جمال تین بچوں کے والد ہیں، پیشے کے لحاظ سے آئی ٹی کنسلٹنٹ اور اپنی مقامی کمیونٹی کا ایک ستون ہیں۔ خلافت کے ایک بے باک داعی کے طور پر ارشد نے ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے  ترجمان نوید بٹ کے ساتھ برسوں تک کام کیا تھا۔ خود نوید بٹ کو 11 مئی 2012 کو اغوا کیا گیا تھا اور دس سال سے وہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی قید میں ہیں اور انہیں بھی آج کے دن تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔ دین اسلام کے لیے اپنی بےلوث خدمات کے باوجود، ارشد کئی سال سے پاکستان کے حکمرانوں کی طرف سے بار بار ظلم و ستم کا سامنا کر رہا ہے، جس میں اغوا، گرفتاری اور قید شامل ہیں۔ ان کے اغوا کو دو ہفتے سے زائد ہوچکے ہیں اور ابھی تک ان کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہوا ہے۔

ان حکمرانوں کے محاسبے کیلئے ہماری پاس ارشد جمال کے اپنے بولڈ بیان سے بہتر الفاظ نہیں ہیں جو انھوں نے نوید بٹ کے اغوا اور خود اپنی گرفتاری کے بعد 26 دسمبر 2012 کو میڈیا بیان میں جاری کیے تھے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ، " میں آپ سے پوچھتا ہوں کیا اسلام کے آفاقی تصورات ، اسلام کے سیاسی نظام اور خلافت راشدہ کے دوبارہ قیام کے ذِکر پر پابندی ہونی چاہئے ؟ کیا پاکستان میں مغرب بالخصوص امریکہ کے ساتھ گٹھ جوڑ اورپسِ پردہ سازشوں کے پردوں کو چاک کرنے پر پابندی ہونی چاہئے ؟ یاان کی سازشوں میں شریک سیاسی و عسکری قیادت میں موجود غداروں کی پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان کے خلاف خیانتوں کو بے باکی سے بے نقاب کرنے پر پابندی ہونی چاہیے؟ "

          رسول اللہﷺ نے فرمایا، إنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ: مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقْد آذَنْتهُ بِالْحَرْبِ "بے شک اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’جو میرے کسی ولی(دوست) سے دشمنی کرتا ہے تو میری جانب سے اس کے خلاف اعلان جنگ ہے۔"(بخاری)۔ پاکستان کے حکمران نزول قرآن کے مہینے میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ وحی کے ذریعے حکمرانی کا مطالبہ کرنے والے اللہ کے ولیوں پر ظلم و ستم سے فوراً باز آجائیں۔ وہ جان لیں کہ اللہ تعالیٰ، مظلوم اور روزہ دار، دونوں کی دعا کا جواب دیتا ہے۔ اور اگر وہ اپنے ظلم سے پیچھے نہ ہٹے تو جان لیں کہ مستقبل اہل ایمان کا ہے، جبکہ آج کے ظالم اسی ذلت و رسوائی کا شکار ہوں گےجس کا ان سے پہلے نمرود، فرعون اور قریش ہوئے تھے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا، اِنَّ الَّذِيۡنَ يُحَآدُّوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗۤ اُولٰٓٮِٕكَ فِىۡ الۡاَذَلِّيۡنَ "جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ نہایت ذلیل ہوں گے۔"(المجادلہ، 58:20)

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک