الأحد، 12 رجب 1446| 2025/01/12
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    10 من شوال 1443هـ شمارہ نمبر: 62 / 1443
عیسوی تاریخ     منگل, 10 مئی 2022 م

پریس ریلیز

اپریل میں ریکارڈ مہنگائی:   جمہوریت میں صرف چہرے بدلتے ہیں، عوام کی حالت زار نہیں۔ خلافت میں سونے اور چاندی پر مبنی کرنسی مہنگائی کو جڑ سے اکھاڑ دے گی

باجوہ-عمران حکومت چلی گئی اور باجوہ- شریف حکومت آ گئی، تو عوام کو کیا فرق پڑا؟  ملک لوٹنے والے چہرے اور وسائل چوسنے والی اے ٹی ایم بدل  گئیں، لیکن عوام کو صرف ایک مہینے میں پچھلے ڈھائی سال کی ریکارڈ مہنگائی کے علاوہ کیا ملا؟  وزیر خزانہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلتے ہی انھوں نے آئی ایم ایف کے در پر حاضری دی۔کیا یہ وہی در نہیں جس کی پالیسیوں کا زہر پاکستان کے وجود کو لاغر کرتا جا رہا ہے؟ کیا آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن نے 21 دفعہ پہلے بھی پاکستان کا یہ حال نہیں کیا؟  باجوہ عمران حکومت ہو یا باجوہ شریف حکومت، پالیسیاں وہی ہیں، علاج کے نام پر دیا جانے والا سلو پوائزن وہی ہے، سرمایہ دارانہ نظام اور اس کی محافظ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن وہی ہے تو  نتیجہ مختلف کیسے ہو گا؟ اور اگر عمران خان واپس آ جائے تو بھی عوام کی قسمت  میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ کیونکہ اس سرمایہ دارانہ نظام میں اسٹیٹ بینک مسلسل پیسے چھاپ کر یا فریکشنل ریزرو سسٹم کے ذریعے اشیاء کے مقابلے میں کرنسی کی مقدار بڑھاتا رہتا ہے۔ یا اسی طرح  ریاست کے آمدن سے زائد اخراجات کو سودی قرضوں کے ذریعے فنانس کرکے عوام پر مہنگائی بم مارا جاتا ہے۔

یہ صرف خلافت میں نافذ اسلام کی انقلابی پالیسی ہو گی جس کے تحت بیت المال کرنسی کو صرف سونے اور چاندی کی بنیاد پر جاری کرے گا، یوں کرنسی چھاپنے کے باعث ہونے والی مہنگائی کا قلع قمع ہو جائے گا۔ سودی قرضوں کے خاتمے سے فریکشنل ریزور بینکاری کے سسٹم کا خاتمہ ہو گا۔ خلافت میں سودی قرضے ممنوع ہیں اور ریاست ان کے ذریعے اپنے اخراجات پورے نہیں کر سکتی۔ آج بھی اگر سود کی ادائیگی نکال دی جائے تو پاکستان میں اکھٹا کیا گیا ٹیکس اور اخراجات برابر ہیں۔ یہ ہے وہ تبدیلی جس سے مہنگائی کا حقیقت میں خاتمہ ہو گا۔  حزب التحریر اس سے متعلق تفصیلی پالیسیاں پہلے ہی منظر عام پر لا چکی ہے۔ اور مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان کے اہل قوت جمہوریت کے کفریہ نظام کو کندھا دینا بند کریں اور حقیقی تبدیلی کیلئے آگے بڑھ کر خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کریں ۔

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

ویب: www.hizb-pakistan.com     انسٹاگرام :https://instagram.com/HTmediaPAK01    ای میل: This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.">This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

فیس بک: https://Facebook.com/HTmediaPAK04              ::ٹویٹر http://Twitter.com/HTmediaPAK

واٹس ایپ نمبر+967 713 645 449:         پوڈکاسٹ: https://anchor.fm/HTmediaPAK

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک