الأحد، 12 رجب 1446| 2025/01/12
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    8 من ذي الحجة 1443هـ شمارہ نمبر: 68 / 1443
عیسوی تاریخ     منگل, 07 جون 2022 م

پریس ریلیز

مذمتیں اور بائیکاٹ توہین رسالت ﷺ کا سلسلہ روکنے میں ناکام ہیں، تو اب اصل حل کی جانب قدم آگے کیوں نہ بڑھایا جائے؟

 

توہین رسالتﷺ  کا وہ سلسلہ جو ڈنمارک اور  فرانس  سے بڑھتے بڑھتےباقی  یورپ ا ور  امریکہ پہنچا تھا ، اب  اس قدر بڑھ چکا ہے کہ مشرک ہندوؤں کیلئے بھی ہمارے محبوب نبی ﷺ کی حرمت ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے  اور کوئی بھی گھٹیا مرد یا عورت اٹھ کر توہین رسالت ﷺ  کا ارتکاب کر دیتا ہے ، کیونکہ ہمارے نبیﷺ کی حرمت کا محافظ خلیفہ موجود نہیں ہے۔  جمہوری حکمران ہو یا ڈکٹیٹر، یہ ہمارے نبیﷺ کی حرمت کے محافظ نہیں ہو سکتے،  کیونکہ یہ تو اس عالمی سیکولر  استعماری آرڈر کے محافظ ہیں جس کی رو سے نہ تو امت کا کوئی وجود ہے نہ ہی مذہبی تقدسات کی کوئی اہمیت ہے۔ یہ عوامی دباؤ پر خالی خولی مذمت سے کام لیں گے یا اسلامو فوبیا  کا دن منانے کا تماشا کریں گے یا اقوام متحدہ کے طاغوتی فورم میں تقریر کرکے اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ ہوجائیں  گے، لیکن کبھی بھی وہ اقدام نہیں اٹھائیں  گے جس کی محض دھمکی کے سامنے اُس وقت کی سپر پاور نے گھٹنے ٹیک دئیے تھے، جب خلیفہ عبدالحمید الثانی نے سپر پاور برطانیہ  کو جہاد اکبر کے اعلان کی دھمکی دی تھی،  جبکہ فرانس کیلئے تو اس کے سفیر کو بلانا ہی کافی ہو گیا تھا!

 

صرف اس پر بس نہیں ہے ، بلکہ آج کا راجہ داہر مودی تو اپنے گھمنڈ میں اس قدر اترا رہا ہے کہ اس نے کشمیر جبراً ہڑپ کر لیا ہے ، کشمیری لیڈروں کو عمر قید کی سزائیں دے رہا ہے، اس کی شِہ پر مساجد کو مسمار کیا جا رہا ہے ، مسلمان بچیوں سے حجاب کا حق چھینا جا رہا ہے، اور اس کی کٹھ پتلی عدالتیں مسلمانوں سے اپنے عقیدے پر چلنے کا حق تک چھین رہی ہیں۔ اور وہ ایسا کیوں نہ کرے جب مودی کو روکنے کے ذمہ دار  جنرل باجوہ اور اس کے  حواری ہی امریکی ڈکٹیشن پر مودی کے سامنے بچھے چلےجا رہے ہیں، پس کبھی وہ مودی کو لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کا تحفہ دیتے ہیں اور کبھی وہ غیر رسمی نمائندوں کے ذریعے تجارت کی پینگیں بڑھانے کی بات کرتے ہیں، اور مغربی آقاؤں کے سامنے اس بات کا کریڈٹ لیتے ہیں کہ اس  نے پاکستان کے عوام اور افواج کو قابو میں رکھا ہوا ہے  اور انھیں جہاد اور خلافت کے نظریات سے متاثر ہونے سے روک رکھا ہے۔ اور افواج پاکستان کو کشمیر کی آزادی کیلئے متحرک ہونے سے روکنے کیلئے کمزور معیشت اور جیو اکنامک ڈاکٹرائن کا بیانیہ گڑھ رکھا ہے حالانکہ کشمیر کی آزادی کیلئے پورا پاکستان اپنا گھر بار لٹانے اور غزوہ تبوک کی یاد تازہ کرنے کو تیار ہے! 

 

اے افواج پاکستان کے افسران! 

ہمارے نبی ﷺ کی حرمت کی کامل اور مستقل   حفاظت آپ سے صرف چند قدم دور ہے۔ اگر ابھی آپ آگے بڑھ کر  نبوت کے نقش قدم پر دوبارہ خلافت کے قیام کیلئے حزب التحریر کو نصرہ فراہم کردیں، تو ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ خلافت ان گستاخوں کی زبانیں گدی سے کھینچ لے گی۔ خلافت ان زبانوں کو ایسے خاموش کر دے گی کہ اس کے بعد ان میں کبھی حرکت پیدا نہ ہو۔  توہین رسالت ﷺ کا خیال بھی انھیں خوابوں میں ڈرائے گا۔ خلافت آپ کو غزوہ ہند کیلئے روانہ کرے گی اور آپ کو غازی یا شہید کے  اعلیٰ ترین مقام پر فائز ہونے کے اعزاز سے نوازے گی۔ خلافت ان ناجائز حکمرانوں اور ناجائز کمانڈروں کی جگہ ایسے کمانڈر اور حکام کو مقرر کرے گی جس سے آپ محبت کریں اور وہ آپ سے محبت کریں۔ اور جن کیلئے نبیﷺ کی حرمت سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہ ہو گی۔  یہ محض چند گھنٹوں میں ہو سکتا ہے۔ پس یہ بوجھ آپ کی گردنوں پر ہے جس سے آزاد ہونا آپ کے بس میں ہے۔ آپ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کو جواب دہ ہیں۔ تو آگے بڑھیں اور مذمتوں اور تقریروں  کے اس بے معنی سلسلے کا خاتمہ کردیں۔ 

 

وَمَا عَلَيۡنَاۤ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ

"اور ہمارے ذمے تو صاف صاف پہنچا دینا ہے اور بس۔"(یس، 36:17)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک