الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     منگل, 15 مئی 2012 م

کیانی، گیلانی، زرداری اور تمام امریکی چمچوںکے نام ایک کھلا خط من جانب مسزنوید بٹ  

اے امریکہ کے غلامو!

تم سب اچھی طرح جانتے ہو کہ 11 مئی 2012 بروز جمعہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے میرے شوہر نوید بٹ ترجمان حزب التحریر، بچوں کو ان کے سکول سے واپس گھر لے کر آئے۔ ابھی وہ گیٹ پر گاڑی پارک ہی کر رہے تھے کہ آٹھ دس خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے ان کو گاڑی سے کھینچ کر اتارا اور آئی ایس آئی کی مخصوص گاڑی سفید سوزوکی ڈبہ میں ڈال کر لے گئے۔ یہ تمام واقعہ ہمارے ایک ہمسائے نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ اس نے بتایا کہ دو گاڑیاں ان کی گاڑی کے اطراف میں کھڑی تھیں اور یہ اہلکار سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور پینٹ میں ملبوس تھے جن کی پشت پر سیکیورٹی کے الفاظ تحریر تھے۔ ان افراد کے علاوہ کچھ آدمی سادہ شلوار قمیص پہنے ہوئے تھے۔ میرے بچے اس واقعے کے بعد انتہائی خوفزدہ ہو گئے اور روتے ہوئے گھر کے اندر داخل ہوئے۔ میرے ایک بیٹے کی عمر دس سال، دوسرے کی نو اور بیٹی صرف چھ سال کی ہے۔ جبکہ چھوٹا دو سال کا بیٹا میرے پاس گھر میں تھا۔

تم سب اس بات سے بھی اچھی طرح واقف ہو کہ میرے شوہر کا جرم کیا ہے اور تمہارے خدا امریکہ نے اسے کیوں جرم ٹھہرایا ہے۔

میرے شوہر کا جرم یہ ہے کہ وہ حزب التحریر کے پاکستان میں ترجمان ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی اسلامی سیاسی جماعت کے ترجمان جو خلافت ِراشدہ کے دوبارہ قیام کے ذریعے اسلامی طرزِ زندگی کے ازسرِ نو احیاء کے لیے کام کر رہی ہے۔ 2003 میں مشرف نے حزب التحریر پر پابندی لگا دی تھی کیونکہ حزب تیزی سے عوام و خواص میں مقبول ہو رہی تھی۔ کونسا مسلمان اس بات سے متفق نہ ہوگا کہ مسلمانوں کے 57 کے بجائے ایک ریاست اور ایک امیر ہونا چاہئیے۔ چنانچہ اس مقبولیت سے خائف ہو کرمشرف نے اپنے آقا امریکہ کے حکم پر حزب التحریر پر بین لگا دیا۔ اس کے بعد سے ان خفیہ ایجنسیوں نے حزب التحریر کے ممبران اور کارکنوں کو مسلسل ہراساں، گرفتار اور اغوا کرنے کا لامتناہی سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ میرے شوہر کو بھی انہوں نے کئی مرتبہ اغوا کرنے کی کوشش کی۔ کئی مرتبہ ان کو پولیس نے گھیر لیا لیکن اللہ نے ان کو محفوظ رکھا۔ ہم نے بارہ سال مسلسل غیر قانونی اغوا کے خوف میں گزارے۔ اور یہ خوف ہمیں اپنے اس نام نہاد اسلامی ملکِ پاکستان کی ان "اسلامی" ایجنسیوں سے تھا، جن کا کام اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں پر نظر رکھنا، ان کی جاسوسی کرنا اوراور ان کے شر سے مسلمانوں کو بچانا ہونا چاہئیے۔ لیکن افسوس یہ ادارے تم جیسے امریکی پٹھووئں کے ذاتی غلام بن کر رہ گئے ہیں ۔اور ان مخلص مسلمانوں کی جاسوسی کرتے اور انہیں قید و اغوا کرتے ہیں، جو اس اسلام کے نام پرقائم کی جانے والی اس ریاست پاکستان میں اسلام کا مکمل نظام قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ جو اس کے لیے آواز بلند کرتے ہیں۔ جو اس کی دعوت عام کرتے ہیں کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ ہونا چاہئے اور جو اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اے امریکہ کے زرخرید غلامو! تم کیا سمجھتے ہو کہ اپنی ان ذلت آمیز حرکتوں اوربزدلانہ کاروائیوں سے خلافت کا قیام روک لو گے۔ یا ہمیں ڈرا دھمکا کر اس کام سے باز کرلو گے۔ اللہ کی قسم آج ہم بھی تمہیں وہی الفاظ کہتے ہیں جو اللہ کے رسول ﷺ نے قریش مکہ کے بارے میں کہے تھے کہ: "اگر یہ لوگ سورج کو میرے دائیں ہاتھ پر اور چاند کو بائیں ہاتھ پر بھی لا کر رکھ دیں تب بھی میں اس کام سے نہ رکوں گا"۔ تو اے امت کے غدارو، اے دشمنانِ دین! کر لو جو کرنا ہے۔ لے آئو اپنا تمام لاؤ لشکر، اپنے تمام مددگار، اپنے تمام خدا؛ امریکہ،برطانیہ اورپورا یورپ ۔آؤ لڑ کے دیکھو تمام جہانوں کے رب اور اس کے لشکروں سے۔ دیکھیں تو جیت کس کی ہوتی ہے؟

اس ایک شخص نوید بٹ کو پکڑ کر تمہیں کیا حاصل ہوگا؟ کیا خلافت کی دعوت رک جائے گی؟ یا تم امریکہ کے دربار میں اپنی فتح مندی اور کامیابی کی داستان سناؤ گے۔ کہ تم نے اس نہتے اکیلے بیمارآدمی کو کس طرح آٹھ دس مسلح جنگجوئوں کی مدد سے اغوا کیا۔ اور کس طرح تم نے اس کو خفیہ مقام پر ماورائے عدالت اور قانون رکھا ہوا ہے۔ اور تمہارے زیرِ حکومت قانون کی کس قدر عملداری ہے؛ جنگل کے قانون کی!

اور اے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکارو! خدا کا خوف کرو۔ شرم سے ڈوب مرو۔ تم لوگ اسلام اور پاکستان کے مسلمانوں کا دفاع نہیں ان سے غداری کر رہے ہو۔ تم جن لوگوں کی نوکری کر رہے ہو وہ ہمارے بد ترین دشمن ہیں۔ یہ کیانی، زرداری اور گیلانی ہی ہیں جن کے ہاتھ قبائلی علاقے اور افغانستان اور پاکستان کے ہزاروں معصوم مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ تم اپنی روٹی روزی بچانے کے لیے ان کا حکم بجالاتے ہو لیکن دراصل تم خود اپنی روٹی روزی پر بھی لات مار رہے ہو اور اپنے ہی بچوں کا مستقبل تاریک کر رہے ہو۔ جب ملک ہی نہ رہے گا تو کھائو گے کہاں سے۔ اور وہ زندگی جہاں ہمیشہ ہمیشہ رہنا ہے اسے بھی آگ میں جھونک رہے ہو۔ کچھ تو اللہ کا خوف کرو۔ تم لوگ کافر نہیں مسلمان ہو!! پھر تمہاری وفاداریاں کس کے ساتھ ہونی چاہئیں؟ کفر کے ساتھ یا اسلام کے ساتھ؟ کیانی اور گیلانی کے ساتھ یا حزب التحریر اور مسلمانوں کے ساتھ؟ اگر تم سب ایک ہی بار ان غداروں کی حکم عدولی کا فیصلہ کر لو گے تو ان کے اقتدار کا خاتمہ ہو جائے گا اور وہ اپنی حکومت صرف تمہارے کندھوں پر بیٹھ کر کرتے ہیں۔ ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین کھینچ لو تاکہ تم دنیا میں بھی فلاح پاؤ اور آخرت میں بھی اللہ کی جناب میں سرخرو ٹھہرو۔

اے کیانی، زرداری اور گیلانی!

میرے شوہر کو اور حبیب الرحمٰن کو فوراً رہا کرو۔ تم ان کو جتنے دن مزید اپنی قید میں رکھو گے اتنا ہی تمہارے جرائم کی فہرست میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ اور جان رکھو کہ خلافت تمہارے ایک ایک جرم کا حساب لے گی۔ اور خلافت بس اللہ کے حکم سے آنیوالی ہے۔ درحقیقت وہ تمہارے سر پر تلوار کی طرح لٹک رہی ہے۔ اب گری کہ تب گری۔ اور مجرموں کا انجام بڑا عبرتناک ہوا کرتا ہے۔

مسز نوید بٹ

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک