الأربعاء، 01 رجب 1446| 2025/01/01
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعرات, 17 مئی 2012 م

پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان کے اغوا کا مسئلہ نوید بٹ کے خاندان کی جانب سے پریس کانفرنس

معزز صحافی حضرات

اسلام علیکم

جمعہ 11 مئی 2012 کو نماز جمعہ سے پہلے، سادہ لباس میں ملبوس پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کو اس کے معصوم بچوں کے سامنے اغوا کر لیا جب وہ انھیں اسکول سے واپس گھر لے کر پہنچے ہی تھے۔ تا حال نوید بٹ لاپتہ ہیں۔ یہ واقع جنرل کیانی کی ایجنسیز کی ہاتھوں اغوا ہونے والے حزب التحریر کے شباب میں ایک نیا اضافہ ہے۔ ان کا جرم یہ ہے کہ وہ پاکستان سے امریکی راج کے خاتمے اور خلافت کے قیام کی جدوجہد کر رہے تھے۔ ابھی چند دن قبل ہی رحیم یار خان کے مشہور و معروف ڈنٹسٹ اور حزب التحریر کے رکن ڈاکٹر عبدل القیوم نو ماہ کی قید جنرل کیانی کے قائم کردہ عقوبت خانے میں گزار کر آئیں ہیں۔ ان کی ضعیف العمری اور شوگر کے مریض ہونے کے باوجودکیانی کے عقوبت خانے میں انھیں شدید جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انھیں قرآن تک پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی کہ کہی وہ اللہ کے کلام سے سکون حاصل نہ کر لیں۔ نوید بٹ کے اغوا سے قبل کراچی سے آئی-ٹی مینجر اور رکن حزب التحریر حبیب اللہ سلیم کو بھی اغوا کیا گیا اور وہ بھی تا حال لاپتہ ہیں۔

قابل احترام میڈیا نمائندگان، ہم آپ کے سامنے کچھ نکات رکھنا چاہتے ہیں:

1 نبی ﷺ نے مسلمان کو کسی بھی صورت میں نقصان پہنچانے کو حرام قرار دیا ہے جس میں تشددبھی شامل ہے چاہے وجہ کچھ بھی ہو یا کتنا ہی بڑا جرم ہی کیوں نہ کیا گیا ہو۔ نبی ﷺ نے فرمایا:

بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنْ الشَّرِّ أَنْ يحقر أَخَاهُ الْمُسْلِمَ

كُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ حَرَامٌ دَمُهُ وَ عِرْضُهُ وَمَالُهُ وَدَمُهُ

"ایک مسلمان کے لئے یہ گناہ ہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کی تحقیر کرے۔ ایک مسلمان کا سب کچھ دوسرے مسلمان پر حرام ہے۔ اس کا خون، اس کی عزت اور اس کا مال" (مسلم نے اس حدیث کو روایت کیا)

إِنَّ اللَّهَ يُعَذِّبُ الَّذِينَ يُعَذِّبُونَ النَّاسَ فِي الدُّنْيَا

"یقینا اللہ ان لوکوں کو عذاب دے گا جو دنیا میں لوگوں کو عذاب دیتے تھے۔" (مسلم)

لہذا اس شخص کے متعلق کیا کہا جائے گا جو کہ مسلمانوں کو صرف اس لیے تشدد کا نشانہ بناتا ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا رب اللہ ہے۔ اس شخص کی بربادی کے متعلق کیا کہا جائے گا جو موئمنین کو اس لیے تشدد کا نشانہ بناتا ہے کہ وہ خلافت کے قیام کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ اللہ سبحان و تعالی نے ایک حدیث قدسی میں فرمایا ہے:

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ قَالَ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ

"رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ فرماتا ہے کہ جس نے میرے دوست سے دشمنی کی، میں اس کے خلاف جنگ کا اعلان کرتاہوں" (بخاری)۔

میں اللہ سبحان و تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ نوید بٹ کی حمائت میں آپ کے لکھے ہوئے ایک لفظ پر بھی اللہ آپ کو اجر سے محروم نہ رکھے۔

2 اللہ سبحان و تعالی فرماتے ہیں،

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ

إِنْ يَثْقَفُوكُمْ يَكُونُوا لَكُمْ أَعْدَاءً وَيَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَأَلْسِنَتَهُمْ بِالسُّوءِ وَوَدُّوا لَوْ تَكْفُرُونَ

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو! میرے اور اپنے دشمنوں کو اپنا دوست نہ بناو۔ تم تو دوستی سے ان کی طرف پیغام بھیجتے ہو۔ اگر وہ تم پر قابو پالیں تو وہ تمھارے (کھلے) دشمن ہو جائیں اور برائی کے ساتھ تم پر دست درازی اور زبان درازی کرنے لگیں اور (دل سے) چاہنے لگیں کہ تم بھی کفر کرنے لگ جاو۔ (الممتحنة۔2)

نوید بٹ اور حزب التحریر کے مخلص سیاست دانوں اور ہمارے وقت کے اصل مجرموں یعنی جنرل کیانی اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود اس کے چند غدار رفقاء جنہوں نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے افواج پاکستان اور ہمارے ملک پرقبضہ کر لیا ہے، کے درمیان ایک عظیم تضاد ہے۔ ایک طرف نوید بٹ جنرل کیانی کے غنڈوں کے عقوبت خانے میں اس لیے ہیں کہ وہ استعماری طاقتوں کے پاکستان کے خلاف منصوبوں کو بے نقاب کر رہے تھے جبکہ دوسری طرف جنرل کیانی اپنے دوستوں یعنی امریکی جنرلوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے، جن میں جنرل جون ایلن بھی شامل ہے جس کے ہاتھ نومبر 2011 کو سلالہ پر ہونے والے امریکی اور نیٹو حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوجیوں کے پاک خون سے لبریز ہیں، کے ساتھ مل کر خطے میں امریکی صلیبی جنگ کو مزید وسعت دینے کے لیے کام کرہا ہے اور اس جنگ کو اہم ترین شہر کراچی تک پھیلانا چاہتا ہے۔

3 اس بات کو سامنے رکھیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا:

إِنَّ النَّاسَ إِذَا رَأَوْا الظَّالِمَ فَلَمْ يَأْخُذُوا عَلَى يَدَيْهِ أَوْشَكَ أَنْ يَعُمَّهُمْ اللَّهُ بِعِقَابٍ مِنْهُ

"اگر لوگ کسی ظالم کو ظلم کرتا دیکھیں اور اس کا ہاتھ نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللہ ان سب کو عذاب دے"(ابودائود، ترمذی، ابنِ ماجہ)

سیاسی و فوجی قیادت میں موجود ظالموں نے پاکستان کو ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے جہاں وہ جنگل کے قانون کے مطابق حکمرانی کرتے ہیں۔ انھیں اپنے بنائے ہوئے قوانین کا بھی کوئی لحاظ نہیں۔ وہ صرف اسی کو قانون سمجھتے ہیں جو صلیبیوں کو فائدہ پہنچا سکے۔ یہی وجہ ہے کہ جب امریکی کٹ پتلی گیلانی یہ سمجھتے ہوئے سپریم کورٹ کی توہین کرتا ہے کہ وہ کٹ پتلی نہیں بلکہ اس ملک کا اصل حکمران ہے تو سپریم کورٹ گیلانی کے خلاف انتہائی تیزی سے حرکت میں آتی ہے اور اسے یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ کون اس ملک کا اصل حکمران ہے۔ لیکن دوسری جانب حزب التحریر کے رکن ڈالٹر عبدل القیوم نو ماہ ایک عقوبت خانے میں گزار دیتے ہیں لیکن ان کی رہائی کے لیے کورٹ کوئی با معنی قدم نہیں اٹھاتی جبکہ ان کے سامنے ان کا کیس بھی موجود تھا۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم اس تشویش میں مبتلا ہیں کہ کیا عدالت نوید بٹ کے مقدمے میں بھی ظالموں کے دباو کے تحت نو ماہ تک خاموش رہے گی؟ کیا یہ ظالم فرعون کا قول و فعل اختیار نہیں کرتے جس کی قرآن میں مذمت کی گی ہے؟

فَقَالَ أَنَا رَبُّكُمُ الأَعْلَى النازعات

فرعون بولا: تم سب کا رب میں ہی ہوں۔ ((النزعت۔24)

قَالَ فِرْعَوْنُ مَا أُرِيكُمْ إِلاَّ مَا أَرَى وَمَا أَهْدِيكُمْ إِلاَّ سَبِيلَ الرَّشَادِ

فرعون بولا:میں تو تمھیں وہی رائے دے رہا ہوں جو خود دیکھ رہا ہوں اور میں تمھیں بھلائی کی راہ ہی بتلا رہا ہوں۔ (الموئمن۔29)

کیانی جیسے ظالم اپنے خلاف بولے جانے والے ایک لفظ کو بھی برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں بلکہ وہ اس کو بیرونی سازش قرار دیتا ہے جبکہ ہر شخص جانتا ہے کہ کیانی اور اس کے سیاسی و فوجی قیادت میں موجودچند غدار ساتھی خود بیرونی سازش ہی کہ وجہ سے اقتدار میں ہیں۔ یہ اپنے دن اور رات کفار کے ساتھ گزارتے ہیں جو انھیں احکامات دیتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ اور ایمان والوں سے جنگ کرو تا کہ استعماری طاقتوں کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔ کیانی اور مسلم دنیا کے غدار حکمران جان لیں کہ اب وہ اسلام کے نفاذ اوراس کی ریاست خلافت کے قیام کے لیے امت کی جدوجہد کو روک نہیں سکتے۔ پوری مسلم دنیا میں امت اسلام کے نفاذ کے لیے غدار مسلم حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور اب وہ دوبارہ غداروں کی غلامی کو قبول نہیں کریں گے۔

4 بجائے اس کے کہ وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائے تا کہ افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران حزب التحریر کو نصرة دے کر خلافت کا قیام عمل میں لائیں اور اپنی سرزمین سے امریکی موجودگی کے خاتمے کا سنجیدہ کام شروع کیا جا سکے، کیانی اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود اس کے چندغدار ساتھیوں نے خلافت کے قیام کو روکنے کے لیے آخری مایوس کن امریکی کوشش کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیسا کہ ایک کے بعد دوسرا امریکی ایجنٹ گر رہا ہے اور باقی بھی کسی بھی وقت گر نے والے ہیں، امریکہ پوری مسلم دنیا میں خلافت کے قیام کو روکنے کی آخری مایوس کن کوشش کر رہا ہے۔ امریکہ کی یہ کوشش مسلمانوں کو قریش کے ان آخری حربوں کی یاد دلارہی ہے جو انھوں نے ہجرت سے کچھ عرصے قبل مدینہ میں پہلی اسلامی ریاست کے قیام کو روکنے کے لیے کیں تھیں۔ کیانی تم اپنے آقاوں کے ساتھ مل کر کتنی ہی کوشش کر لو تمھارے منصوبے کا ناکام ہونا ناگزیر ہے۔

وَاذْكُرُواْ إِذْ أَنتُمْ قَلِيلٌ مُّسْتَضْعَفُونَ فِي الأَرْضِ تَخَافُونَ أَن يَتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَآوَاكُمْ وَأَيَّدَكُم بِنَصْرِهِ وَرَزَقَكُم

اور اس حالت کو یاد کرو جب کہ تم زمین میں قلیل تھے، کمزور شمار کیے جاتے تھے۔ اس اندیشے میں رہتے تھے کہ تم کو لوگ نوچ کھسوٹ نا لیں۔ سو اللہ نے تم کو رہنے کی جگہ دی اور تم کو اپنی نصرت سے قوت دی اور تم کو نفیس چیزیں دیں تاکہ تم شکر کرو۔ (انفال۔26)

5 ہم افواج پاکستان میں موجود اہل قوت اور اہل نصرة سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اللہ،رسول ﷺ اور امت سے اپنی وفاداری کو نبھائیں نہ کہ کفار کے مطالبات کو تسلیم کرتے چلے جائیں۔ جب تک آپ کی قیادت میں غدار موجود ہیں جو کہ ا مت کی اس سب سے بڑی آزادی کی جنگ میں امت کا ساتھ دینے کے بجائے مغربی ممالک کا ساتھ دیتے رہیں گے، امت اسی طرح ذلیل و رسوا اور دشمنوں کے ہاتھوں تباہ و برباد ہوتی رہے گی۔ ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مغرب کی حمائت پر بھروسہ مت کریں بلکہ اللہ پر بھروسہ کریں۔ یہی وہ وقت ہے کہ خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرة دی جائے جو غداروں کو گرفتار کرے گی اور ان کو ان کے جرائم کی سزا دے گی۔ اللہ سبحان و تعالی فرماتے ہیں:

وَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الْأَبْصَارُ*مُهْطِعِينَ مُقْنِعِي رُءُوسِهِمْ لَا يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ وَأَفْئِدَتُهُمْ هَوَاءٌ

نا انصافوں کے اعمال سے اللہ کو غافل نہ سمجھ وہ تو انھیں اس دن تک مہلت دیے ہوئے ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔ وہ اپنے سر اوپر اٹھائے بھاگ رہے ہوں گے خود اپنی طرف بھی ان کی نگاہیں نہ لوٹے گی اور ان کے دل خالی اور اڑے ہوئے ہوں گے۔ (ابراھیم۔41,42)

اسلام علیکم

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک