الأربعاء، 01 رجب 1446| 2025/01/01
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعہ, 25 مئی 2012 م

پاکستان میں حزب التحریرکے ترجمان کے اغوا کا مسئلہ جنرل کیانی کے غنڈوں کی طرف سے نوید بٹ کے خاندان کو قتل کی دھمکی

آج خفیہ ایجنسیوں نے نوید بٹ کی فیملی کو نوید بٹ کے قتل کی دھمکی پر مبنی پیغام بھیجا کہ اگر وہ اپنی دعوت سے باز نہ آئے تو نوید بٹ کو قتل کر کے اس کے لاش کو کہیں پھینک دیا جائے گا۔ یہ کیانی کے غنڈوں کی پرانی عادت ہے کہ جب اللہ پر پکا ایمان رکھنے والا شخص حق سے منہ نہ موڑے تو وہ ایسے حربے اپناتے ہیں۔ قتل کی دھمکی دے کر کیانی نے محض اپنی غلطیوں میں ایک اور غلطی کا اضافہ ہی کیا ہے، جیسا کہ اس سے قبل اس نے نوید بٹ کو اغواء کر کے فاش غلطی کی ہے۔ کیونکہ کیانی کی اس غلطی نے پاکستان میں خلافت کی پکار کو مزید مضبوط کر دیا ہے اور تمام لوگوں کے سامنے کیانی کے فکری دیوالیہ پن کو آشکار کر دیا ہے اور حزب التحریر کی طرف امت کو متوجہ کر دیا ہے جو اسلام کے مطابق امت کی دیکھ بھال کے لیے حکمرانی کی منتظر (government in waiting) ہے۔

قتل کی دھمکیوں کا یہ حربہ کیانی نے اپنے بدمعاش آقا امریکہ سے سیکھا ہے، کہ جس کے اپنے لوگ دنیا سے محبت کرتے ہیں اور موت سے ڈرتے ہیں، اور سمجھتے ہیں کہ ایسی دھمکیاں اور ننگی طاقت کااستعمال دوسروں پر بھی کارگر ثابت ہو گا۔ مگر ظلم و جبر اس امت پر کارگر ثابت نہیں ہوتا جو اسلام کی راہ میں اور خلافت کے قیام کی جدوجہد میں شہادت کی سعادت حاصل کرنے والے سپوتوں کو گِن گِن کر نہ تو افسردہ ہوتی ہے اور نہ ہی اس کے حوصلے پست ہوتے ہیں، خواہ ان کی تعداد ہزاروں میں پہنچ جائے جیسا کہ آج شام اور وسط ایشیاء کی صورتِ حال ہے۔

کیانی کی طرف سے ننگی طاقت کے استعمال کا حربہ دراصل بیرونی طاقتوں کے کسی بھی ایجنٹ کی ضرورت ہے، کیونکہ کیانی ایک غلام ہے اور غلام کی اپنی کوئی سوچ نہیں ہوتی۔ کیانی اپنے آقا امریکہ کی ہدایات کے بغیر اپنی مرضی سے چند جملے بھی نہیں ادا کرتا، وہ امریکہ جو دن رات اسے حکم دیتا ہے۔ اور جہاں تک اسلامی دنیا میں خلافت کا معاملہ ہے تو اس پر تو امریکہ بھی گُنگ ہے کیونکہ یہ چیز واضح ہے کہ اسلامی دنیا کے لیے نظامِ خلافت مغربی استعماری غلبے سے کہیں بہتر ہے۔ مسلمانوں کے علاقوں کی مغرب طاقتوں کے ہاتھوں تقسیم، امت کے وسائل کی لوٹ مار اور امت کی افواج کے ہاتھ باندھنے سے قبل خلافت کئی دہائیوں تک دنیا کی سپر پاور تھی، جس کے سائے تلے کئی رنگوں، نسلوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے انسان امن و سکون کی زندگی بسر کرتے تھے۔ تو یہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ مغربی استعماری طاقتوں کا رکھوالا کیانی نوید بٹ کو، کہ جو قومی سطح پر خلافت کی آواز تھا، فئیر ٹرائل کے لیے سرِ عام پیش کرے، چہ جائیکہ وہ پاکستان کو نجات دلانے کے حقیقی رستے کے متعلق نوید بٹ سے کھلم کھلا مباحثہ کرے۔

پس حزب التحریر کیانی اوراس کے آقائوں سے کہتی ہے کہ اپنے ہی غصے میں جل مرو، اپنی مایوسی کی دلدل میں ہی ڈوب مرواور اپنے رہے سہے دنوں کی گنتی کر لو، کیونکہ تم سے قبل کئی جابروں نے اللہ کے نور کو بجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ نور اور روشن ہو گیا اور اس نے ان جابروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آج ان کا نام و نشان باقی نہیں۔

(يُرِيدُونَ أَنْ يُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَيَأْبَى اللَّهُ إِلاَّ أَنْ يُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ)

"یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اﷲکے نور کو اپنی پھونکوں سے بجھا دیں۔ مگر اﷲاپنے نور کو مکمل کئے بغیر ماننے والا نہیں خواہ کافروں کو یہ کتنا ہی ناگوار ہو۔" (التوبہ: 32)

شہزاد شیخ

پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک