المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان
ہجری تاریخ | 20 من ربيع الثاني 1445هـ | شمارہ نمبر: 18 / 1445 |
عیسوی تاریخ | ہفتہ, 04 نومبر 2023 م |
پریس ریلیز
یہودی وجود کے خلاف جہاد کا اعلان پاکستان اور عالم اسلام میں فتنہ پھیلانے والے تمام شرپسندوں کو بے نقاب کر دے گا۔
حالیہ دنوں میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز پر عسکریت پسندوں کی جانب سے کئی حملے کیے گئے ہیں، جو پاکستان کی مسلح افواج کو فتنے کی جنگ میں الجھانے اور ان کی طاقت اور قوت کو داخلی معاملات کو سلجھانے میں مصروف کر دے گی ۔
یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہورہے ہیں جب امت مسلم حکمرانوں اور اپنی مسلح افواج سے یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ غزہ میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے حوالے سے اپنی شرعی ذمہ داری کو پورا کریں اور دنیا کی طاقتور ترین مسلم فوج کو یہودی ریاست کے خلاف جہاد کے لیے متحرک کریں۔
مجرم یہودی وجود کے خلاف اللہ کی راہ میں جہاد کا اعلان امت مسلمہ کو پاکستان کی مسلح افواج کے پیچھے متحد کر دے گا۔ جہاد کے ثواب میں حصہ لینے اور مسلم تاریخ کے سب سے اہم فوجی معرکے، القدس شریف اور الاقصیٰ کی آزادی کی فوجی مہم، میں شرکت کے شرف اور اعزاز کے لیے امت اپنے بیٹے اور دولت پیش کرے گی، جیسا کہ اس نے تاریخی طور پر ایسی تمام مہمات کے لیے کیا ہے۔
یہودی وجود کے خلاف جہاد کا اعلان جہادی نظریے کے غلط استعمال کرنے والے تمام شرپسندوں کو بھی بے نقاب کردے گا۔ اس طرح کا اعلان ایسے شرپسندوں کو مسلم معاشرے سے الگ تھلگ اور مقامی آبادیوں کی حمائت اور سپورٹ سے محروم کر دے گا۔
خلیفہ ابوبکر صدیق ؓ نے بیک وقت مرتدین، منکرین زکوٰۃ اور رومی سپر پاور کے خلاف جنگ لڑی جہاں ایک محاذ پر فتح نے خلافت کے دشمنوں کو دوسرے محاذ پر پیش قدمی سے روک دیا اور دشمنوں کے حوصلے پست کردیے اور مسلمانوں کے لیے میدان جنگ میں کامیابیوں کا سلسلہ چلتا چلا گیا۔
تو اے افواج پاکستان کے افسران! حرکت میں آؤ! متحرک ہو! یہودی وجود کے خلاف جہاد کی مہم کو اپناؤ، جس کی آگ اور جذبہ جہاد کا جوش ہماری سرزمین میں فتنے اور فساد کی فصل کو جلا کر راکھ کر دے گی۔ارشادِ باری تعالیٰ ہے،
﴿إِنْ يَنْصُرْكُمُ اللهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ وَإِنْ يَخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ﴾
"اگر اللہ تمہاری مدد کرے توکوئی تم پر غالب نہیں آسکتااور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو پھر ایسا کونہے جو تمہاری مدد کرے اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے"۔
(آل عمران، 3:160)
ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ پاکستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: https://bit.ly/3hNz70q |
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com |