الثلاثاء، 22 جمادى الثانية 1446| 2024/12/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    9 من ذي الحجة 1445هـ شمارہ نمبر: 47 / 1445
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 15 جون 2024 م

پریس ریلیز

پاکستان کے حکمران حزب التحریر کو غزہ کی حمایت میں پاکستانی فوج کو متحرک کرنے کا مطالبہ کرنے سے روکنے کے لیے گرفتاریاں کر رہے ہیں۔

حکمران یہودی وجود پر حملہ کرنے کے بجائے مسلمانوں پر حملہ آور ہیں

 

جیسے جیسے صیہونی یہود اپنے مظالم میں ہر حد پار کرتے جا رہے ہیں، ویسے ویسے، اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مدد و نصرت سے حزب کی سیاسی مہم #ArmiesToAqsa کی پکار  ہر گلی، ہر نکڑ  اور ہر کونے میں پہنچ رہی ہے۔ مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ، سیاسی رہنما، سماجی کارکن اور عوام کی صدا بڑھتی جا رہی ہے کہ "اے افواج مسلمین – فلسطین، فلسطین"۔غزہ کی حمایت میں فوجیں متحرک کرنے کے مطالبے نے حکمرانوں کو بوکھلا دیا ہے۔ اس دباؤ نے ان کی امریکہ اور یہودی وجود کے لیے سہولت کاری، مسلمانوں کو نظرانداز کرنے اور ان کی اسلام دشمنی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ حکمرانوں کے پاس اپنے عمل کے جواز کیلئے ایک بھی اسلامی دلیل یا ثبوت باقی نہیں بچا ہے، اسلئے وہ حزب التحریر سے وحشیانہ انتقام پر اتر آئے ہیں ۔ حزب التحریر کے شباب پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، گھر والوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور کئی شباب کو جیل کی کال کوٹھڑوں میں پھینک دیا گیا ہے۔ گویا کہ افواج متحرک کرنے کا مطالبہ کرنا کوئی گناہِ عظیم ہو، اور مظلوم مسلمانوں کی مدد حکمرانوں اور افواج پر اللہ کی جانب سے عائد کردہ عظیم فرض نہیں!

 

حزب التحریر کے شباب پر دہشت گردی کے پرچے کاٹے جا رہے ہیں، کچھ ابھی تک جبری گمشدہ ہیں، اور کچھ کو تھانے، کچہریوں میں خوار کیا جا رہا ہے۔ان حکمرانوں نے ابھی تک یہ نہیں سیکھا کہ مسلح افواج کو متحرک کرنے کی سیاسی جدوجہدکو کوئی بھی جبرنہیں روک پائے گی۔ بلکہ حزب التحریر کے شباب کے لیے یہ اعزاز اور تمغہ ہے کہ ان پر اس لیے ظلم کیا گیا کہ انھوں نے یہودی وجود کی تباہی اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کا مطالبہ کیا تھا۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے حکم سے، شباب رسول اللہ ﷺ کی حدیث کے مطابق ا پنی جدوجہد جاری رکھیں گے ، جس میں آپﷺ نے فرمایا،

 

«أَلَا لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ رَهْبَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُولَ بِحَقٍّ إِذَا رَآهُ أَوْ شَهِدَهُ فَإِنَّهُ لَا يُقَرِّبُ مِنْ أَجَلٍ وَلَا يُبَاعِدُ مِنْ رِزْقٍ»

"لوگوں کا خوف تم میں سے کسی کو حق بات کہنے سے نہ روکے، جب کہ وہ خود اسے دیکھ لے، یا مشاہدہ کرلے یا سن لے، کیوں کہ حق بات کہنا نہ تو موت کو قریب کرتاہے نہ اس سے رزق دور ہوتا ہے۔"(احمد)۔

 

اللہ تبارک وتعالیٰ ان قربانیوں کو قیامت کے دن شباب سے عذر کے طور پر قبول فرمائے۔ ان قربانیوں سے اللہ عزوجل کا نصر (کامیابی)حاصل ہو، جس سے اس ذلت کا خاتمہ ہو جائے گا جس میں آج ہم غرق ہیں۔

 

جہاں تک ان حکمرانوں کا تعلق ہے، وہ ہماری افواج کو یہودیوں کے خلاف متحرک کرنے سے انکاری ہیں، اور اس کے بجائے حزب التحریر کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن کرتے ہیں! حکمران اللہ عزوجل کے دشمنوں کے سامنے چوہے بن جاتے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف بپھرے ہوئے شیر۔یہ حکمران اسلام کے مخلص داعیوں کے خلاف سفاکانہ رویہ اپناتے ہیں،

حالانکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

 

اِنَّ الَّذِيۡنَ فَتَنُوۡاالۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَتُوۡبُوۡا فَلَهُمۡعَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمۡ عَذَابُالۡحَرِيۡقِؕ‏ 

"جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا۔"(البروج، 85:10)۔

 

وہ اللہ کے فرمانبردار بندوں کو خاموش کرنے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ومن عادى أولياء الله فقد بارز الله بالمحاربة " جس شخص نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی، میرا اس کے ساتھ اعلان جنگ ہے۔"(حاکم نے اسے معاد بن جبل سے بطور صحیح روایت کیا)!تو اے سیکورٹی فورسز! ان حکمرانوں کی اطاعت کر کے اللہ عزوجل کا غضب اور عذاب مت کماؤ۔ قیامت کے دن جب حزب التحریر کے شباب آپ کے خلاف شکایتیں اٹھائیں گے تو آپ کے پاس اللہ عزوجل کے سامنے کوئی عذر نہیں ہوگا۔

 

اے سیکورٹی فورسز میں موجود مسلمانو!

اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلم ممالک کے غدار حکمران، مسلح افواج میں موجود اہل قوت سمیت امت کے پھٹ پڑنے سے خوفزدہ ہیں۔ لہٰذا آپ کو مختلف مسلم ممالک میں تمام سیکورٹی سروسز الرٹ پر نظر آتی ہیں۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں، جس طرح ان کے آقا بھی جانتے ہیں، کہ حزب التحریر ہی دنیا میں ان کے شیطانی اثر و رسوخ کے لیے حقیقی اور واحد خطرہ ہے۔ بے شک اللہ سب سے بہتر تدبیر کرنے والا ہے۔ یہ ناکام ریاستیں اسی وجہ سے شباب کا پیچھا کر رہی ہیں، جس طرح یہودی ریاست شباب کا تعاقب کر رہی ہے۔ یہودی ریاست نے بہت سے سرگرم شباب کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جو مسلمانوں کی فوجوں کو فلسطین کی بابرکت سرزمین کی حمایت میں پکارنے کے لیے مشہور ہیں۔ حکمران اور یہودی دونوں استعماری ممالک کے ایجنٹ ہیں جنہوں نے خلافت کو تباہ کیا، امت کو تقسیم کیا اور امت کے دل میں ایک کینسر زدہ یہودی وجود قائم کیا۔ ہر وہ شخص جو مغرب کو للکارتا ہے اور امت کی شان کو بحال کرنے کے لیے محنت کرتا ہے اسے دبا کر جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے۔ تو اے سیکورٹی فورسز کے مسلمانو! حکمرانوں کو چھوڑ کر امت اسلامیہ کا ساتھ دیں۔

 

اے افواج پاکستان!

آپ نے حزب التحریر کی پکار کا جواب دینے میں پہلے ہی دیر کر دی ہے۔ کیوں؟ حزب التحریر وہ باشعور قیادت ہے جو دہائیوں سے ہر موقع اور ہر موضوع پر آپ کے سامنے واضح موقف پیش کرتی آئی ہے۔ حزب التحریر وہ بہادر اور سچی قیادت ہے جو کسی ظالم کے ظلم سے نہیں ڈرتی۔ حزب التحریر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات اور امت کے مفادات کے مطابق جدوجہد کرتی ہے۔ آج حزب التحریر کھلم کھلا مطالبہ کرتی ہے کہ آپ اس ایجنٹ قیادت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں اور حزب التحریر کے امیر شیخ عطا بن خلیل الرشتہ کو نصرۃ دیں تاکہ دوسری خلافت راشدہ قائم کی جا سکے۔ یہ خلیفہ راشد ہی ہوگا جو آپ کو مسجد اقصیٰ اور بابرکت سرزمین کی آزادی کے لیے اگلے مورچوں پر لڑنے کا اعزاز عطا کرے گا۔ اس کے حکم کے تحت آپ یہودیوں سے لڑیں گے۔ تب آپ کو اپنی بہنوں اور ان کے بچوں کے محافظ ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ صلاح الدین ایوبی کی فوج کے بعد، آپ کو فاتحین کے طور پر مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوگی۔ تو کیا آپ اس جنت کو کمانے کے لیے متحرک نہیں ہو گے جو زمین و آسمان کے برابر ہے؟

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک