الخميس، 09 رجب 1446| 2025/01/09
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     پیر, 26 نومبر 2012 م

اے کیانی! کیا سعد جگرانوی کو اغوا کر کے تم ہمیں خلافت سے اور خود کو پھانسی گھاٹ سے دور کر سکتے ہو!

26 نومبر 2012 کو کیانی کے غنڈوں نے رکن حزب التحریر اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سعد جگرانوی کو مغرب کی نماز سے کچھ دیر قبل اغوا کر لیا۔ سات بچوں کے باپ سعد نے اپنی بوڑھی ماں کو فون کر کے اس بات کی تصدیق کی کہ انھیں خفیہ ایجنسیوں کے غنڈوں نے اغوا کیا ہے۔ سعد جگرانوی لاہور کے ایک معزز اور مشہور جگرانوی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ حزب التحریر کیانی اور اس کے آقا امریکیوں کو، جو اپنی نازک پناہ گاہ یعنی امریکی سفارت خانے میں بیٹھے، آنے والی خلافت کی گونج سُن رہے ہیں، یہ یاد دہانی کرا نا چاہتی ہے کہ:

1۔ تمہاری دھمکیاں، اغوا، تشدد یہاں تک کہ شباب کو قتل کر دینے کی مہم کسی بھی ملک میں حزب کی جدوجہد کو ختم کرنا تو دور کی بات اس میں کوئی کمی بھی نہیں لا سکی اور انشاء اللہ نہ ہی تم کبھی ایسا کرنے میں کامیاب ہو سکو گے۔ اللہ کے نور کو ختم کرنے کی کوشش کرنا ہی ایک ناکام اور بے وقوفانہ کوشش ہے جس کو ماضی میں تمھارے آباؤ اجداد فرعون سے لے کر ابولہب تک، نے کر کے دیکھ لیا اور انہیں دنیا میں ذلت کے سواکچھ حاصل نہ ہوا اور آخرت میں اللہ سبحانہ تعالی ان سے جو سلوک کرے گا، وہ دنیا کی ذلت و رسوائی سے کہیں بڑھ کر ہو گا۔

(يُرِيدُونَ أَنْ يُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَيَأْبَى اللَّهُ إِلاَّ أَنْ يُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ)

"وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے بجھا دیں مگر اللہ اپنے نور کوپورا کر کے رہے گاخواہ کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو"۔ (التوبة:32)

2۔ تمھارا حزب کے خلاف طاقت کا استعمال اس بات کا ثبوت ہے کہ تمھارے پاس حزب کی دعوت کا کوئی جواب نہیں ہے جس نے پاکستان میں امریکی راج کی وجہ سے ہونے والی تباہی اور افراتفری کو بے نقاب کیا ہے اورجو مسلم سرزمین پرامت کی ریاست یعنی خلافت کے قیام کے ذریعے امریکی راج کے خاتمے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ پوری امتِ مسلمہ بشمول اس کی افواج اسلام سے محبت کرتی ہیں اور تمھاری کرپٹ آئیڈیالوجی اور تہذیب سے نفرت کرتی ہیں اور اسے امت کے لیے نقصان دہ سمجھتی ہیں۔

(وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الإِسْلاَمِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الآخِرَةِ مِنْ الْخَاسِرِينَ)

"جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین کا متلاشی ہو گا، تواس کا دین قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا" (آل عمران:85)۔

3۔ باخبر لوگ اس بات کو دیکھ رہے ہیں اور محسوس کر رہے ہیں کہ جب سے تم پراسلام کو روکنے کے منصوبوں میں اپنی ناکامی واضح ہو گئی ہے اور تم نے اس بات کو جان لیا ہے کہ وہ لوگ جو اسلام کا جھنڈا سربلند کرنا چاہتے ہیں، ان میں خلافت کی دعوت بہت مضبوط ہے، تو تم نے اپنے ظلم و ستم کو بڑھا دیا ہے۔ تمھارے جبر و استبداد میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تمھارے خاتمے کا وقت، اس کافرانہ استعماریت کے خاتمے کا وقت، استعماری قوانین کے خاتمے کا وقت، اس کے نظام اور اس کے حکمرانوں کے خاتمے کا وقت بہت قریب ہے اور اب تم محض وہ بجھتا ہوا شعلہ ہو جو بجھنے سے پہلے آخری بار پوری طاقت سے بڑھکتا ہے لیکن بالآخر بجھ جانا ہی اس کا مقدر بنتا ہے۔ بے شک اللہ کا وعدہ ضرور پورا ہو گا اور اس وقت پوری دنیا پر واضح ہو جائے گا کہ تم صرف حزب اور اس امت کا سامنا نہیں کررہے تھے بلکہ اللہ اور اس کے فیصلے کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن جب وہ فیصلہ آجائے گا تو تمھارے تمام منصوبے اور ارادے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔

(وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ)

"جنھوں نے ظلم کیا ہے وہ جلد ہی جان لیں گے کہ وہ کس کروٹ گرنے والے ہیں" (الشعرأ:227)

میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک