الخميس، 09 رجب 1446| 2025/01/09
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     پیر, 26 نومبر 2012 م

یہ پاکستان کے حکمران ہی ہیں جو کافر امریکیوں کو ملک میں فرقہ واریت اور خون خرابہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں

حضرت حسین (ra) کے یوم شہادت کے دن کی یاد کو منانے سے پہلے ہی پاکستان کے مسلمان پورے ملک میں بدترین بم دھماکوں اور قاتلانہ حملوں کی زد میں آگئے ہیں اور انھیں اپنے پیاروں کی لاشوں کو تلاش اور گننے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی حکومت ادھر ادھر بھاگ کر عوام کو یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ جیسے حکومت کو عوام کی بہت فکر ہے اور اسے ان کے عظیم نقصانات پر شدید افسوس ہے۔ لیکن اس تمام تر صورتحال کے باوجود امریکیوں کے لیے اس ملک کے دروازے کھلے ہیں جواپنی خفیہ ایجنسیوں اور نجی فوجی تنظیموں کے ذریعے پوری مسلم دنیا میں اس قسم کا خون خرابہ کرنے کی منصوبہ بندی اور نگرانی کرتے ہیں۔ حزب التحریر موجودہ حکمرانوں یعنی کیانی، زرداری اور ان کے حواریوں سے پوچھتی ہے کہ کیوں ایک طرف موبائل فون کی سہولت کو بند اور خوف کا ماحول پیدا کر کے لوگوں کو گھروں میں قید کیا جا رہا ہے اور لو گوں کو ہنگامی صورتحال میں ڈاکٹر یا ہسپتال سے رابطہ کرنے سے محروم کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب تم ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک سے منسلک امریکی فوجوں کو سیٹلائٹ فون کی سہولت مہیا کرتے ہو اور انھیں اس بات کی بھی اجازات دیتے ہو کہ وہ پورے ملک میں آزادی کے ساتھ بم دھماکوں اور قاتلانہ حملوں کی منصوبہ بندی اور نگرانی کرتے پھریں۔ تم کیوں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرتے ہو جبکہ امریکی بلیک واٹر تنظیم کو بڑی بڑی جیپوں پر، جن پر سیاہ شیشے لگے ہوتے ہیں، ہماری سڑکوں پر دندنانے کی اجازت دیتے ہو اور مقامی پولیس کو انھیں روکنے سے منع کرتے ہو جیسا کہ مون مارکیٹ، اقبال ٹاون لاہور میں بم دھماکے کے بعد ہوا تھا۔ ایک طرف تم ملک میں دھماکہ خیز مواد رکھنے والوں کو عام لوگوں میں تلاش کرتے ہو جبکہ تم نے امریکیوں کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ پاکستان میں سیلڈ کنٹینرز لا سکتے ہیں اور ان میں موجود چیزوں کو پاکستان کے ہوائی اڈوں پر کو کوئی پاکستانی آفیسر دیکھنا تو دور کی بات چھو بھی نہیں سکتا۔ تم کیوں لوگوں کو ان کے گھروں میں محصور کر رہے ہو جیسے کہ وہ کوئی مجرم ہیں جبکہ تم نے پاکستان میں مقبوضہ عراق کے بعد دوسرا بڑا امریکی سفارت خانہ بنانے کی اجازت دی ہے جہاں سے اصل مجرم یعنی امریکی غنڈے اپنے تباہ کن منصوبوں کو حقیقت کا روپ دیتے ہیں اور ایسا ہی وہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کرتے ہیں۔ اور کیوں تم ہر مسلمان کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہو جبکہ تم کافر دشمنوں کو گلے لگاتے ہو جیسا کہ وہ ہی اس ملک کے نجات دہندہ اور اصل ہیرو ہیں جبکہ اللہ سبحانہ و تعالی نے فرمایا ہے:

هم العدو فاحذرهم قاتلهم الله أنى يؤفكون

"یہی حقیقی دشمن ہیں ان سے بچو اللہ انھیں غارت کرے کہاں سے پھرے جاتے ہیں" (المنافقون:4)۔

حزب التحریر حکمرانوں اور ان کے آقا امریکہ کو یہ بتا دینا چاہتی ہے کہ خلافت راشدہ جلد ہی قائم ہونے والی ہے (انشأ اللہ) اور خلافت مسلم سرزمین سے ہر قسم کی امریکی مداخلت اور نشانیوں کا خاتمہ کرے گی اور تمام شہریوں کو بلا امتیاز رنگ، نسل، زبان، مسلک اور مذہب امن اور تحفظ فراہم کرے گی۔

میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک