المكتب الإعــلامي
ہجری تاریخ | شمارہ نمبر: | |
عیسوی تاریخ | اتوار, 17 فروری 2013 م |
پاکستان میں حزب التحریر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سعد جگرانوی کو راولپنڈی میں گرفتار کر لیا گیا غدارحکمران آنے والی خلافت کو روکنے کے لیے جنگ کر رہے ہیں کیانی زرداری حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ افواج پاکستان کے لیے اصل "اندرونی خطرہ" ہیں
آج 17 فروری 2013 کو کیانی۔زرداری حکومت کے غنڈوں نے راولپنڈی شہر میں حزب التحریر کے ایک سیمینار پر چھاپا مارا اور پاکستان میں حزب التحریر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سعد جگرانوی کو گرفتار کر لیا۔ سعد جگرانوی کی ایک بار پھر گرفتاری اس وقت عمل میں آئی ہے جب انھوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں خلافت کے موضو ع پر لوگوں کو ابھارنے کے لیے عوامی مقامات پر کئی کارنر میٹنگز اور اجتماعات سے خطاب کیا۔ اس کے بعد آج ہونے والے سیمینار میں سعد جگرانوی نے کیانی کے فوجی نظریے کی بھر پور مخالفت کی اور اس نظریہ کو امریکہ کے سامنے غلامی، قومی تذلیل اور ہتھیار پھینک دینے کا نظریہ قرار دیا۔ انھوں نے لوگوں کو یاد دہانی کرائی کہ جب امت نے کفار کی براہ راست غلامی کو مسترد کر دیا تو ان کفار نے اپنی پالیسی تبدیل کی اور طریقہ کار میں تبدیلی لاتے ہوئے "اتحادی" کا تصور اپنایا تاکہ امت یہ سمجھتی رہے کہ ہم امریکہ کے غلام نہیں بلکہ اتحادی ہیں۔
دشمن ممالک کے ساتھ یہ اتحاد برابری کی بنیاد پر نہیں ہوتے بلکہ ان کا مقصد مسلمانوں کو بلواسطہ طریقے سے غلام بنانا ہوتا ہے۔ یہ اسی "اتحادی" تصور کا نتیجہ ہے کہ امریکہ پاکستان اور افغانستان میں گھسا بیٹھا ہے۔ یہی وہ "اتحادی" کا تصور ہے جس کے نتیجے میں دنیا کی واحد مسلم ایٹمی قوت کے دروازے پر امریکہ نے افغانستان میں ایک کٹھ پتلی کرزئی کو حکمران بنا کر بٹھا دیا ہے۔ یہ اسی اتحاد کا نتیجہ ہے کہ امریکہ افغانستان سے انخلأ کے نام پر افغانستان میں مستقل اڈے بنا رہا ہے۔ اس سیمینار میں اس بات کو واضع کیا گیا کہ افواج پاکستان کو اصل "اندورنی خطرہ" غداروں کے چھوٹے سے ٹولے سے ہے جو پاکستان کو تباہی کے راستے پر لے جارہے ہیں۔
سیمینار پر یہ حملہ کروا کر کیانی اور زرداری نے اس بات کو ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ یہ پاکستان کو تبا ہ و برباد کر دینا چاہتے ہیں۔ بجائے اس بات کہ یہ غدار ایک طرف ہو جائیں تا کہ پاکستان کی عوام اور افواج میں موجود مخلص افسران خلافت کے قیام کے ذریعے اس خطے میں اسلام کی حکمرانی کو بحال کریں، یہ حکومت خلافت کے قیام کی جدوجہد میں مصروف لوگوں پر حملے کر کے خود کو اس خطے میں امریکی راج کو برقرار رکھنے والا رکھوالا کتا ثابت کر رہی ہے۔ ان کو جان لینا چاہیے کہ ان کا ہر ایسا عمل ان کے خلاف غصے کو مزید جلا بخش رہا ہے اور ان کے خاتمے کے وقت کو قریب کر رہا ہے۔ ان کو جان لینا چاہیے کہ اللہ سبحانہ و تعالی ان کے کسی بھی عمل سے بے خبر نہیں اور جلد ہی ان کو ان کی گردنوں سے پکڑ لیا جائے گا۔
وَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ ۚ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الْأَبْصَارُ
نا انصافوں کے اعمال سے اللہ کو غافل نہ سمجھ وہ تو انھیں اس دن تک مہلت دیے ہوئے ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔
(ابراھیم:42)
میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان
المكتب الإعلامي لحزب التحرير |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: |