الثلاثاء، 24 جمادى الأولى 1446| 2024/11/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     پیر, 11 مارچ 2013 م

جیل سے رہائی پر سعد جگرانوی کا پرتپاک خیر مقدم امریکی راج کا خاتمہ برطانوی راج کے خاتمے سے بھی بڑی خوشخبری ہو گی

سعد جگرانوی اور حزب التحریر کے دیگر اراکین کی ظالم کی جیل سے رہائی خوشی کا باعث ہے۔ امریکی راج کے خاتمے اور خلافت کے قیام کی جدوجہد کرنے والے ہیروز کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ اس بات پر پختہ یقین کے ساتھ کہ اللہ کی طرف سے کامیابی صرف مؤمنین ہی کے لیے ہے، حزب التحریر کے شباب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس مقدس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

پاکستان میں امریکی راج کو قائم ودائم رکھنے والی کیانی اور زرداری حکومت اور ان کے امریکی آقاوں کو برطانوی راج کی تاریخ سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ اس خطے پر برطانوی راج اور ان کے ظلم و ستم نے مسلمانوں کے ارادوں کو مزید مضبوط ہی کیا۔ کافر استعمار نے ہماری جائیدادوں پر قبضہ کیا، جھوٹے مقدمات میں ہمیں پابند سلاسل کیا، ہمارے شہیدوں کی لاشوں کو چوراہوں پر لٹکایا یہاں تک کے توپوں کے آگے باند ھ کر دھماکوں سے اڑا دیا لیکن یہ تمام اقدامات اس خطے میں برطانوی قبضے کو دوام نہ بخش سکے اور پھر انگریز اس خطے سے ایسے بھاگے کہ کبھی واپس نہ آسکے۔

چاہے یہ ظالم برطانوی راج سے سبق لیں یا نہ لیں لیکن انشأاللہ بہت جلد انھیں ایسا سبق سیکھایا جائے گا کہ یہ اسے کبھی نہ بھولیں گے۔ امریکی راج کا ظلم خلافت کے قیام کے ذریعے، برطانوی راج سے بھی بڑھ کر شکست کا سامنا کرے گا۔ شباب پر ڈنڈوں، سلاخوں سے بدترین تشدد اور ان کا اغوا ان کے ارادوں کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ ظالم کا جبر واستبداد، شباب کی کہی ہوئی حق بات اور ان کی استقامت کو معاشرے کے سامنے واضع کر دیتا ہے اور معاشرہ یہ بات سمجھ جاتا ہے کہ یہی شباب ہماری قیادت کے حق دار ہیں۔ شباب کی یہ قربانیاں لوگوں میں ظالم کے ظلم کے خوف کا خاتمہ کر رہیں ہیں، حکمرانوں کے ظلم کے خلاف ان کے غصے کو بڑھا رہیں ہیں اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کی پیروی پر ان کے ارادوں کو مضبوط کر رہیں ہیں۔ اس کے علاوہ خلافت کے داعیوں کو ظالم اپنے جبر کا نشانہ بنا کر خود اللہ سبحانہ و تعالی کے ہاتھوں اپنی بربادی کو یقینی بنا رہے ہیں کیونکہ اللہ سبحانہ و تعالی نے ایک حدیث قدسی میں فرمایا ہے کہ:

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ قَالَ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ

"رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ  اللہ سبحانہ نے ارشاد فرمایا: جس نے میرے دوست کی اہانت کی اس نے مجھے عداوت کا چیلنج دیا" (بخاری)۔

خلافت کے زیر سایہ پاکستان کے مسلمان امریکی راج کو ایک تاریخی شکست سے دوچار کریں گے۔ ایک ایسی شکست کہ متکبر امریکہ کو اپنی بند آنکھیں مجبورا ًکھولنا پڑیں گی۔ ایک ایسی شکست جو دنیا کے لوگوں کے لیے اس جذبے کا باعث بنے گی کہ وہ امریکہ کی عالمی دہشت گردی، ظلم اور استحصال کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ اور اللہ سبحانہ و تعالی نے ایمان والوں کو اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ اپنے دین کی حفاظت کرے گا اور اس دین کے تمام دشمنوں پر اسے غلبہ عطا فرمائے گا۔

إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا

"اللہ تعالی اپنا کام پورا کر کے ہی رہے گا۔ اللہ نے ہر چیز کا ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے" (الطلاق:3)

میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان


تصویرکے لئے یہاں پر کلک کریں

 

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک