السبت، 11 رجب 1446| 2025/01/11
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعرات, 20 جون 2013 م

شامی عوام کے خلاف حکومت ایران کی جنگ حزب التحریرکے وفد نے ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور شام کے جابر کو مسترد کیا

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے اپنا ایک وفدکراچی میں واقع ایرانی قونصلیٹ بھیجا۔ وفد حزب التحریر کے اراکین،ڈاکٹر اسماعیل شیخ اور انجینئر طاہر پر مشتمل تھا ۔ وفد نے شام کے جابر کی حمائت کرنے پر ایرانی حکومت کی کردار کی پرزور مذمت کی۔ وفد نے حزب التحریرکی قیادت کی جانب سے ایک لیفلٹ قونصلیٹ کی نمائندے کے حوالے کیا جس میں شام میں خلافت کی واپسی کو روکنے کے لیے امریکی کوششوں میں ایران اور لبنان میں اس کی حزب کے تعاون کو بے نقاب کیا گیا ہے۔


اس لیفلٹ کا اختتام اس دعوت پر کیا گیا ہے کہ '' اس بات سے قطع نظر کہ کوئی شخص حنفی،مالکی،شافعی،حنبلی،زیدی،جعفری یا عیبادی ہے، جو کوئی بھی ظالم حکمران کی حمائت کرتا ہے اور اس کے جھوٹ کی تصدیق کرتا ہے تو اس پررسول اللہ ﷺ کی یہ حدیث لاگو ہوتی ہے:

(( منی ولست منھم ولایردون علی حوضنی فاوؤک لیسوا ))

''وہ مجھ سے نہیں ہے اور میں اس سے نہیں ہوں اور اس کو میرے حوض پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی‘‘۔

یہ وعید اس کے گناہ کی سنگینی کی وضاحت کرتی ہے۔ لہذا حزب التحریراللہ سبحانہ و تعالی کی اس آیت پر ایمان رکھتی ہے کہ

( ہُوَ سَمَّاکُمُ الْمُسْلِمیْن)''اسی اللہ نے تمھارا نام مسلمان رکھا ہے‘‘(الحج:78)،

اور اللہ کی مدد سے سچ بولتی ہے اور سوائے اللہ کے کسی سے نہیں ڈرتی۔ حزب التحریر ان لوگوں کو جنھوں نے شام کے جابر کی مدد کی اور اب بھی اس کی مدد کررہے ہیں، یہ مشورہ دیتی ہے کہ وہ خیر کی جانب لوٹ جائیں اور جو گناہ کیا ہے اس پر توبا کریں۔ ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اس عمل پر افسوس کا اظہار کریں اس سے قبل کہ وہ وقت آجائے جب نہ تو ان کے افسوس کو قبول کیا جائے گا اور ان کی توبا بھی قبول نہیں کی جائے گی۔کیا وہ اب بھی باز آئیں گے؟

(إِنَّ فِیْ ذَلِکَ لَذِکْرَی لِمَن کَانَ لَہُ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَی السَّمْعَ وَہُوَ شَہِیْدٌ )

''اس میں ہر صاحب دل کے لیے عبرت ہے اور اس کے لیے جو دل سے متوجہ ہو کر کان لگائے اور وہ حاضر ہو‘‘(ق:37)‘‘ ۔

 

پاکستان میں حزب التحریرکا میڈیا آفس

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک