السبت، 11 رجب 1446| 2025/01/11
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     منگل, 11 جون 2013 م

شام کا سرکش، ایرانی حکومت اور لبنان میں اس کی حزب، القصیر شہر کو صفحہ ہستی سے مٹانے میں ہلاکو خان کی یاد تازہ کر رہے ہیں

حزب التحریر نے القصیر، شام میں بشار، ایرانی حکومت اور لبنان میں اس کی حزب کی شام کے مسلمانوں اور ان کے بابرکت انقلاب کو ناکام بنانے کے خلاف گٹھ جوڑ کے پر زور مذمت کی ہے۔ اس عمل کی مذمت میں حزب التحریر نے ایک لیفلٹ جاری کیا ہے جس کا عنوان ہے "شام کا سرکش، ایرانی حکومت اور لبنان میں اس کے حزب، القصیر شہر کو صفحہ ہستی سے مٹانے میں ہلاکو خان کی یاد کو تازہ کر رہے ہیں"۔ اس لیفلٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ "اللہ، اس کے رسول ﷺ اور مومنوں سے کوئی حیا کیے بغیر سرکش لوگ القصیر شہر میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں، ایک طرف شام کا سرکش بشار الاسد اپنے جنگی جہازوں سے اس پر وحشیانہ بمباری کر رہا ہے، جلاکر راکھ کر دینے والے مواد کے ڈرم گرا رہا ہے، جبکہ دوسری طرف ایران کی حزب اللہ اس کے شانہ بشانہ میزائلوں اور راکٹوں کی بارش کر رہی ہے۔ ایران انتہائی قریب سے اس کی نگرانی کر رہا ہے، ان کو کنٹینروں اور جہازوں کے ذریعے ہر قسم کی انسانی اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہا ہے۔ کئی ہفتوں سے ان سرکشوں نے القصیر شہر کے مضافات اور اس کے باغات کو تباہ کیا، اس کے بعد گھروں اور مساجد کو نشانہ بنایا، سرکشوں کی یلغار سے انسان شجر اور حجر میں سے کچھ بھی محفوظ نہیں رہا"۔

لیفلٹ میں اس حملے کی وجہ کو بیان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ "یہ شرمناک حملے امریکہ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد تھے۔ کیونکہ امریکہ اس غلط فہمی کا شکار ہے کہ شام کی سرزمین پر قتل وغارت کو جاری رکھ کر ہی شام کے لوگوں کو امریکی منصوبوں کو قبول کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔ اور یوں امریکہ "پر امن حل" کے نام سے منعقد کیے جانے والی کانفرنسوں اور بات چیت کے ذریعے ایک ایجنٹ کی جگہ دوسرے ایجنٹ کو بیٹھا سکے۔ اور یوں چہروں کی تبدیلی کے باجود سیکولر نظام کی بنیادیں برقرار رہ سکیں، کیونکہ امریکہ کو اس بات کا ادراک ہے کہ اہلِ شام کا نعرہ اسلام ہے"۔

حزب التحریر نے ایرانی حکومت اور لبنان کی حزب کے شرمناک کردار کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ "کوئی بھی مسلمان اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ شام کے سرکش کے بغض و عناد کو سمجھ سکتا ہے۔ کیونکہ اس کی حکومت سیکولر ہے اور وہ اللہ، اس کے رسول ﷺ اور مومنوں کا کھلا دشمن ہے۔ لیکن ایران کی حکومت اور لبنان میں اس کی حزب اللہ تو بظاہر اسلام اسلام کا راگ الاپتے رہتے ہیں۔ پھر یہ کس طرح ایک سیکولر حکومت کے شریک کار ہیں، بلکہ مسلمانوں کو قتل کرنے، مساجد پر بمباری کرنے اور خواتین اور بچوں تک کو قتل کرنے سے دریغ نہیں کرتے؟ "حزب التحریر نے مزید کہا کہ "یقینا القصیر کی لعنت شام کے سرکش، ایرانی حکومت اور لبنان میں اس کی حزب کو لے ڈوبے گی۔ وہاں بہایا گیا پاکیزہ خون دن رات ان کی نیندیں حرام کرے گا، یہاں تک کہ اللہ کی مدد آئے گی۔ اللہ کی مدد تو آنی ہی ہے۔ اگر یہ القصیر کو صفحۂ ہستی سے مٹا بھی دیں تو دنیا میں ان کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا"۔

حزب التحریر نے ایرانی حکومت اور لبنان کی حزب کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ "جنہوں نے شام کے سرکش کی مدد کی یا کر رہے ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور باز آئیں اور اپنے گناہوں کا کفارہ کریں اور ندامت کا اظہار کریں اس دن سے پہلے کہ جس دن ندامت کوئی فائدہ نہیں دے گی، نہ ہی توبہ قبول ہو گی"۔

نوٹ: لیفلٹ کے مکمل متن کے لیے اس ویب سائٹ لنک کو دیکھیں۔

http://htmediapak.page.tl/The-Tyrant-of-ash_Sham-and-the-Iranian-Regime.htm
پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک