المكتب الإعــلامي
ہجری تاریخ | شمارہ نمبر: | |
عیسوی تاریخ | اتوار, 22 جون 2014 م |
شمالی وزیرستان آپریشن:پاکستان اپنی تزویراتی گہرائی (Strategic Depth) کو ختم کررہا ہے حزب التحریر نے ملک بھر میں شمالی وزیرستان آپریشن کے خلاف مظاہرے کیے
حزب التحریر ولایہ پاکستان نے ملک بھر میں شمالی وزیرستان آپریشن کے خلاف مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: "شمالی وزیرستان آپریشن، پاک فوج امریکی جنگ کا ایندھن"، "صرف امریکی فوجی اور انٹیلی جنس اہلکاروں کے خلاف آپریشن سے ملک میں امن قائم ہو گا"۔
مظاہرین کا یہ کہنا تھا کہ راحیل-نواز حکومت امریکی احکامات کی پیروی میں شمالی وزیرستان میں موجود ان مجاہدین کے خلاف آپریشن کررہی ہے جو افغانستان میں امریکی افواج پر حملے کرتے ہیں۔ان مجاہدین کے خلاف فوجی کاروائی کے نتیجے میں پاکستان کی تزویراتی گہرائی ختم ہو جائے گی جس کی پاکستان کو بھارت کی جارحیت کی صورت میں سخت ضرورت ہوگی۔ ڈرون حملے، امریکی امداد کو شمالی وزیرستان کے ساتھ نتھی کرنا اور امریکہ کی اس فوجی مہم میں گہری دلچسپی بالکل واضح کردیتی ہے کہ اس فوجی آپریشن کا فائدہ کس کو پہنچے گا۔
مظاہرین نے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرنے اور افواج پاکستان کو اس امریکی صلیبی جنگ کا ایندھن بنانے کی شدید مذمت کی۔ وہ فوری طور پر اس فوجی آپریشن کو ختم کرنے اور امریکی انٹیلی جنس اور فوجی اہلکاروں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کررہے تھے جو فوجی و شہری تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی اور ان حملوں کی نگرانی کرتے ہیں۔ مظاہرین نے افواج میں موجود مخلص افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ راحیل-نواز حکومت کو اپنی حمائت سے محروم کردیں جو امریکی ایماء پر پاکستان کی افواج کی توجہ بھارت کے قبضے سے کشمیر کو آزادی دلانے کی بجائے مغربی سرحدوں پر مرکوز کررہے ہیں۔اس آپریشن کے نتیجے میں دنیا کی واحد مسلم ایٹمی ریاست کی دہلیز پر امریکی موجودگی کے مستقل قیام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔ مظاہرین نے مخلص افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں، جو مجاہدین اور افواج کی قوت کو یکجا کر کے خطے سے امریکہ کو نکال باہر کرے گی اور خطے کو اس کا کھویا ہوا اَمن اور استحکام دوبارہ لوٹائے گی۔
المكتب الإعلامي لحزب التحرير |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: |