الأربعاء، 15 رجب 1446| 2025/01/15
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعہ, 26 دسمبر 2014 م

راحیل-نواز حکومت کا قوم سے خطاب فوجی عدالتوں کا قیام خطے میں امریکی راج کو دوام دینے کے لئے ہے

بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب میں پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کی حمائت سے تیار ہونے والے ان تجاویز کو پیش کیا جس کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کو ممکن بنائے جانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ ان تجاویز میں سب سے اہم خصوصی عدالتوں کا قیام ہے جس کے جج فوجی افسران ہوں گے۔ دراصل یہ خصوصی عدالتیں فوجی عدالتیں ہی ہونگیں لیکن راحیل-نواز حکومت نے اپنی منافقت پر پردہ ڈالنے کے لئے انہیں خصوصی عدالتوں کا نام دیا ہے۔

سانحہ پشاور کی آڑ لے کر فوجی عدالتوں کے قیام کا مقصد ملک سے بدامنی کا خاتمہ نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کو سزائیں دینا ہے جو افغانستان میں امریکہ کے خلاف جہاد کررہے ہیں اور عام عوام اور افواج میں موجود مخلص افسران کو خوفزدہ کرنا ہے جو اس ملک کو امریکی جنگ سے نکالنا اور خلافت کے قیام کی صورت میں اسلام کا نفاذ چاہتے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سے متعلق امریکہ نے جتنا دباؤ ڈالا، خاص کر حقانی اور گل بہادر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرنا ، سالانہ ایک ارب ڈالر کی امداد اس بات سے مشروط کرنا کہ امریکی سیکریٹری خارجہ کانگریس کو ہر سال اس بات کی یقین دہانی کروائے گا کہ پاکستان شمالی وزیرستان میں کامیابی سے فوجی آپریشن کررہا ہے اور امریکہ کا یہ اقرار کر نا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں حقانی نیٹ ورک کمزور ہوا ہے ، یہ تمام باتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملک میں فوجی آپریشن بدامنی کے خاتمے کے لئے نہیں بلکہ اس کی آڑ لے کر مخلص جہادیوں کو نشانہ بنانے کے لئے ہورہے ہیں۔

فوجی عدالتوں کے قیام کے جواز میں یہ کہنا کہ حالت جنگ میں عام عدالتیں کام کرنے سے قاصر ہیں تو حقیقت تو یہ ہے کہ برطانوی راج کا چھوڑا ہوا عدالتی نظام عام حالات میں بھی انصاف فراہم کرنے سے یکسر عاری ہے تو کیا عام حالات میں بھی فوجی عدالتیں لگا دی جانی چاہیے۔ اس کے علاوہ رسول اللہ ﷺ دس سال تک حکمران اور مسلسل حالت جنگ میں رہے اور اس کے ساتھ ساتھ منافقین اور یہود کی سازشوں کا بھی سامنا کرتے رہے لیکن کبھی بھی شہری حقوق غضب نہیں کئے گئے، نہ ہی اسلامی ریاست پولیس سٹیٹ میں تبدیل ہوئی ، بلکہ ان تمام حالات میں بھی ریاست کے شہریوں کو حکمرانوں کا احتساب کرنے کی ترغیب دی جاتی تھی۔

دس سال سے قبائلی علاقوں اور ملک کے کونے کونے میں فوجی آپریشن جاری ہیں جس میں حکومت کے دعووں کے مطابق ہزاروں دہشت گردوں کا صفایا اور سیکڑوں بار ان کی کمر توڑی جاچکی ہے لیکن اگر اس کے باوجود ملک میں فوجی و شہری تنصیبات پر حملے اور قتل وغارت گری ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تو اس کی بنیادی وجہ افغانستان اور پاکستان میں امریکہ کی موجودگی ہے جو خصوصاًپاکستان میں فتنے کے آگ کو جلائے رکھنا چاہتا ہے تا کہ اس فتنے کو بنیاد بنا کر سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار قبائل اور پاکستان کے عوام میں موجود ان مخلص لوگوں کو نشانہ بنا ئیں جو امریکہ کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔

سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار پاکستان کو اس امریکی جنگ سے نکالنا ہی نہیں چاہتے بلکہ اب دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر جہاد کے تصور کے خاتمے،لوگوں کے بنیادی حقوق کو غضب اور انصاف کے بنیادی اصولوں کا جنازہ نکال رہےہیں۔ جب کبھی بدامنی کے امریکی ماسٹر مائنڈز ریمنڈ ڈیوس اور جوئل کاکس گرفتار ہوئے تو سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے نہ صرف انہیں رہا کروادیا بلکہ حفاظت کے ساتھ ملک سے باہر بھی بھجوا دیا۔ پاکستان سے بدامنی کا خاتمہ اس خطے سے امریکہ کو نکالے بغیر ممکن ہی نہیں ہے کیونکہ اصل میں وہی اس کا ماخذ ہے۔ لہٰذا ملک سے بدامنی کے خاتمے کے لئے خطے سے امریکی وجود کا خاتمہ ضروری ہے جو صرف خلافت کے قیام کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

شہزاد شیخ
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک