الإثنين، 06 رجب 1446| 2025/01/06
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر: PN15054
عیسوی تاریخ     منگل, 11 اگست 2015 م

پریس ریلیز

ڈاکٹر افتخار کو فوری رہا کیا جائے

خلافت کے داعی بیمار قیدی کو مناسب خوارک نہ دینا ایک نئی پستی ہے

 

حالیہ دنوں میں پولیس حکام کی جانب سے اسلام آباد کے شہریوں سے یہ درخواست کی گئی کہ اگر وہ حزب التحریر کا لٹریچر تقسیم ہوتا دیکھیں تو پولیس کو اس سے آگا ہ کریں لیکن حکومت اپنے گھٹیا ہتھکنڈوں میں اس وقت ایک نئی پستی پر چلی گئی جب خلافت کے داعی ایک بیمار قیدی ڈاکٹر افتخار کو مناست خوراک کی فراہمی سے انکار کیا گیا جو بڑی آنت کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر افتخار کی جانب سے مسلسل درخواستیں کرنے کے باوجود کوٹ لکھپت جیل لاہور کی انتظامیہ انہیں خوراک میں چاول فراہم نہیں کررہی ہے جو ان کی بیماری میں ایک فوری دوا کی طرح ہے اورجو آنت کو مزیدنقصان اور خون کے نکلنے سے بچاؤ میں مددگار ہے۔ یہ اس حکومت کی اخلاقی پستی کی ایک نئی انتہا ہے تا کہ اس کے اور واشنگٹن میں بیٹھے ان کے آقاوں کے خلاف حق و سچ کی آواز کو دبایا جاسکے۔

 

پاکستان کے مسلمان واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ ایک معزز مسلمان کے ساتھ جیل میں کیا سلوک کیا جارہا ہے جبکہ امریکہ جاسوس اور قاتل ریمنڈ دیوس کو اسی کوٹ لکھپت جیل میں فائیو سٹار ہوٹل کی سہولیات فراہم کی گئیں تھیں۔ اس وقت کے امریکی ایجنٹ حکمرانوں نے مسلمانوں کے قاتل کو رہائی کی صورت میں انعام سے نوازاتھا جبکہ موجودہ ایجنٹ حکمران اُن لوگوں کو سخت سزائیں دے رہے ہیں جو اس مملکت میں اسلام کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں جو اسلام کے نام پر قائم کی گئی تھی۔

 

حکومت کا طرز عمل امت کے سامنے اس کے اور اُن کے آقاوں کے کمزور موقف کو بے نقاب کرتا ہے۔ یقیناً مغرب اور مسلم دنیا میں اس کے ایجنٹ اسلام کو غلط ثابت کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اور اب اُن کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ وہ فرعون، نمرود اور قریش کے نقش قدم پر چلیں۔ تکبر میں اندھے اور مایوسی میں ڈوبے ان حکمرانوں نے ایمان والوں کو خاموش کرنے کے لئے جبر کے ہتھیار کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ آج مسلمان ان حکمرانوں میں وہ خصوصیات دیکھ سکتے ہیں جو منافقین میں پائی جاتی ہیں اور اسی وجہ سے اُن سے جہنم کے سب سے نچلے درجے کا وعدہ کیا گیا ہے،

 

كَأَنَّهُمْ خُشُبٌ مُّسَنَّدَةٌ ۖ يَحْسَبُونَ كُلَّ صَيْحَةٍ عَلَيْهِمْ ۚ هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْ ۚ قَاتَلَهُمُ اللَّهُ ۖ أَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ

"گویا کہ یہ لکڑیاں ہیں دیوار کے سہارے سے لگائی ہوئیں، ہر (سخت) آواز کو اپنے خلاف سمجھتے ہیں۔ یہی حقیقی دشمن ہیں ان سے بچو ،اللہ انہیں غارت کرے کہاں سے پھرے جاتے ہیں"(المنافقون:4)۔

 

مغرب اور اس کے ایجنٹ اپنے غصے میں جلتے رہیں گے اور خلافت کا کارواں اپنی منزل کی جانب جلد ہی روانہ ہو جائے گا ، انشاء اللہ۔ امت جلد ہی دیکھے گی کہ اہل قوت میں موجود بہادر اور ہدایت یافتہ افراد اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حکم سے اور رسول اللہﷺ کی بشارت کے مطابق امت کی ڈھال خلافت کے قیام کے لئے نصرۃ فراہم کریں گے۔ یہ ایجنٹ حکمران مایوسی میں ڈوب جائیں گے، کہ مسلمانوں سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جبر اس وقت ختم ہوگا جب وہ اپنے عروج پر ہوگا اور آخرت میں ان حکمرانوں کی سزا دنیا کی سزا سے کئی گنا زیادہ بدترین ہوگی ۔

 

وَلاَ تَحْسَبَنَّ اللّهَ غَافِلاً عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الأَبْصَارُ مُهْطِعِينَ مُقْنِعِي رُءُوسِهِمْ لاَ يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ وَأَفْئِدَتُهُمْ هَوَاء

"ناانصافوں کے اعمال سے اللہ کو غافل نہ سمجھ وہ تو انہیں اس دن تک مہلت دیے ہوئے ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔ وہ اپنے سر اوپر اٹھائے دوڑ بھاگ کررہےہوں گے، خود اپنی طرف بھی ان کی نگاہیں نہ لوٹیں گی اور ان کے دل خالی اور اڑے ہوئے ہوں گے"(ابراھیم:43-42)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک