الخميس، 17 صَفر 1446| 2024/08/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

حزب التحریر کے خلاف ظلم وستم ختم کرو: سعد جگرانوی کو رہا کرو جو 22 اپریل 2015سے پابند سلاسل ہیں

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے  حزب التحریر کی ان شخصیات کو سامنے لانے کا سلسلہ شروع کیا ہے جو حکومت کے ظلم و جبر کا سامنا کررہے ہیں ، اور سلسلے میں سعد جگرانوی کا مقدمہ پیش کررہے ہیں۔

Read more...

حزب التحریر کے خلاف ظلم وستم ختم کرو: خلافت کے داعی نوید بٹ کو رہا کرو جنہیں جابروں کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے 11 مئی 2012 کو اغوا کرلیا گیا تھا

حزب التحریر سے تعلق رکھنے والی وہ شخصیات جو حکومت کے ظلم و جبر کا سامنا کررہے ہیں ، ان کو سامنے لانے کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے اور سلسلے میں سب سے پہلے نوید بٹ کا مقدمہ پیش کررہے ہیں۔ نوید بٹ اب 47 برس کے ہوچکے ہیں۔ وہ ایک انجینئر ، شادی شدہ اور چار بچوں کے باپ ہیں۔ انہیں 11 مئی 2012 کو حکومتی ایجنسیوں نے اغوا کیا تھا اور اب جبکہ چار سال مکمل ہونے والے ہیں لیکن اس کے باوجود  وہ اب تک مغوی ہی ہیں۔

Read more...

پاکستان کے مسلمانوں میں موجود اہل ِاثرو رسوخ عدلیہ، وکلابرادری، سیکیورٹی اداروں اور خصوصاً انسانی حقوق کے علمبرداروں کے نام

پاکستان میں خلافت کے داعیوں کے خلاف کیے جانے والے شدید اور طویل ظلم و ستم  کے حوالے سے ہم آپ سے مخاطب ہیں۔ خلافت کے ان داعیوں میں سے کئی نے  سیکیورٹی ایجنسیوں کے ہاتھوں شدید تشدد کا سامنا کیا ہے جس میں  سونے نہ دینا، بدترین مار پیٹ، زبردستی دماغی توازن خراب کرنے والی ادویات پلانا اور بجلی کے جھٹکے شامل ہیں۔ کچھ کو گرفتار کیا گیا اور کچھ کو اغوا کر کے غائب کردیا گیا اور  وہ اب تک لاپتہ ہیں۔ جو لوگ جیلوں میں ہیں انتظامیہ انہیں ضروری طبی سہولیات اور ملاقات  کے حق سے محروم رکھ رہے ہیں۔  اور ایجنسیاں ان لوگوں کے خاندان والوں، دوستوں اور رشتہ داروں کو ہراساں کررہی ہیں  جو جیلوں میں ہیں یا جنہیں لاپتہ کردیا گیا ہے۔


حزب التحریر کے خلاف ظلم وستم ختم کرو

انصاف پسند لوگوں کو خلافت کے داعیوں کے حق میں اپنی آواز بلند کرنی چاہیے

  پاکستان کے مسلمانوں میں موجود اہل  ِاثرو رسوخ عدلیہ، وکلابرادری، سیکیورٹی  اداروں اور خصوصاً انسانی حقوق کے علمبرداروں کے نام

پاکستان میں خلافت کے داعیوں کے خلاف کیے جانے والے شدید اور طویل ظلم و ستم  کے حوالے سے ہم آپ سے مخاطب ہیں۔ خلافت کے ان داعیوں میں سے کئی نے  سیکیورٹی ایجنسیوں کے ہاتھوں شدید تشدد کا سامنا کیا ہے جس میں  سونے نہ دینا، بدترین مار پیٹ، زبردستی دماغی توازن خراب کرنے والی ادویات پلانا اور بجلی کے جھٹکے شامل ہیں۔ کچھ کو گرفتار کیا گیا اور کچھ کو اغوا کر کے غائب کردیا گیا اور  وہ اب تک لاپتہ ہیں۔ جو لوگ جیلوں میں ہیں انتظامیہ انہیں ضروری طبی سہولیات اور ملاقات  کے حق سے محروم رکھ رہے ہیں۔  اور ایجنسیاں ان لوگوں کے خاندان والوں، دوستوں اور رشتہ داروں کو ہراساں کررہی ہیں  جو جیلوں میں ہیں یا جنہیں لاپتہ کردیا گیا ہے۔

یہ وحشیانہ رویہ ان معزز مسلمانوں کے خلاف روا رکھا جارہا ہے جو ذمہ دار بیٹے ہیں یا باپ ہیں، جن کا تعلق زندگی کے مختلف شعبوں سے ہے اور  اس کھلے خط کے آخر میں دی گئی فہرست سے یہ بات بالکل واضح ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات مشہور و معروف ہے کہ حزب التحریر ایک سیاسی جماعت ہے جو رسول اللہﷺ کے بتائے ہوئے غیر متشدد طریقے کے مطابق پاکستان سمیت پوری مسلم دنیا میں کام کرتی ہے۔

لہٰذا ، ہم آپ سے براہ راست پوچھتے ہیں کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ آپ کی نگاہوں کے سامنے محض خلافت کا مطالبہ کرنا اس قدر سنگین جرم بن گیا ہے؟ اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ کی نگاہوں کے سامنے اِس ملک میں ،جو کہ اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، اسلام کا مطالبہ کرنے والا  شدید سزا کا مستحق بن گیا ہے ؟ آخر کیسے اسلام کے نفاذ کا مطالبہ کرنے کو ایک فرض کو پورا کرنےکے سوا کچھ اور سمجھا جا سکتا ہے جب اللہ سبحانہ و تعالیٰ یہ فرماتے ہیں، وَمَنْلَمْيَحْكُمْبِمَاأَنزَلَاللَّهُفَأُوْلَئِكَهُمْالظَّالِمُونَ"اور جو کوئی اللہ کی اتاری ہوئی وحی کے مطابق فیصلہ نہ کرے وہ ظالم ہے"(المائدہ:45)   ؟  اور خلافت کے قیام کی حمایت کرنے کو بہترین اعمال میں سے سب سے بہتر عمل ہونے کے علاوہ اور کیا قرار دیا جاسکتا ہے جب رسول اللہﷺ نے اس کی واپسی کو ظلم کے خاتمے کا سبب قرار دیا ہے، ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا جَبْرِيَّةً فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةً عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ثُمَّ سَكَتَ"پھر ظلم کی حکمرانی ہو گی اور اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہیں گے۔ پھر جب  اللہ چاہیں گے  اس کا خاتمہ کردیں گے۔ اس کے بعد نبوت کے طریقے پر خلافت ہو گی" اس کے بعد رسول اللہ ﷺخاموش ہوگئے(احمد)؟۔

لیکن معاملات کا فیصلہ ان کے اختتام کے مطابق ہوتا ہے، لہٰذا ابھی اتنی دیر نہیں ہوئی کہ آپ ان مظالم کے خاتمے کے لئے اپنی آواز بلند نہ کریں۔ یقیناً یہ عمل کرنے کے لئے ماحول سازگار ہے کیونکہ حزب التحریر کے خلاف جرائم اس قدر زیادہ ہوگئے ہیں کہ اب معاشرے کے تمام اہم مراکز میں حزب التحریر کے متعلق بات چیت کی جارہی ہے۔ لہٰذا ، جو لوگ اپنی آواز خلافت کے حق میں بلند کریں گے انہیں پسند کیا جائے گا اور سراہا جائے گا اور وہ ان لوگوں سے ممتاز نظر آئیں گے جو خاموش ہیں یا پھر ظالم حکومت کے وحشیانہ اعمال پر انہیں داد دے رہے ہیں۔  لہٰذا ، ہم آپ کے حوالے ایک فہرست کررہے ہیں، یہ فہرست ان چند خلافت کے داعیوں کی ہے جو اس وقت پابند سلاسل ہیں یا پھر جنہیں حکومتی ایجنسیوں نے لاپتہ کردیا ہے۔ یہ فہرست اور خط دیتے ہوئے ہم آپ کو یاد دہانی کراتے ہیں کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ناانصافیوں  اور ظلم کو ختم کرنے میں اپنا  کردار ادا کریں۔

نام عمر پیشہ خاندان موجودہ پتہ
1 آغا طاہر 39 ٹیکسٹائل انجینئر شادی شدہ اور چار بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
2 ارشد جمال 38 انفارمیشن ٹیکنالوجی شادی شدہ اور تین بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
3 اسد 45 اسکول ٹیچر شادی شدہ اور سات بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
4 ڈاکٹر افتخار احمد 40 میڈیکل ڈاکٹر شادی شدہ اور تین بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
5 کامران شیخ 39 کالج لیکچرار شادی شدہ اور تین بچے نامعلوم
6 منظر عزیز 57 کاروباری شادی شدہ اور چار بچے نامعلوم
7 نوید بٹ 47 الیکٹریکل انجینئر شادی شدہ اور چار بچے نامعلوم
8 سعد جگرانوی 42 کاروباری شادی شدہ اور نو بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
9 سلیم سیٹھی 38 جرنل ازم(صحافت) میں ماسٹرز شادی شدہ ، کوئی اولاد نہیں کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
10 شہزاد احمد ملک 29 الیکٹرانک انجینئر شادی شدہ اور ایک بچہ کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
11 شہریار نجم 33 ایم۔ بی۔اے غیر شادی شدہ کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
12 قمر عباس 43 لیکچرار اکنامکس شادی شدہ اور چار بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور
13 ذیشان اختر 38 ٹیکسٹائل انجینئر شادی شدہ اور چار بچے کوٹ لکھ پت جیل، لاہور

    

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا  میڈیا آفس

 

Read more...

سانپ کا سر کچل دو: لاہور بم دھماکہ پاکستان کی سرزمین سے تمام بیرونی دشمن ایجنسیوں کے وجود کے خاتمے کا تقاضا کرتا ہے

حزب التحریر ولایہ پاکستان  27 مارچ 2016 کو لاہور کے ایک باغ میں  خوفناک بم دھماکے کی شدید مذمت کرتی ہے جہاں عیسائی حضرات عیسٹر کا تہوار منانے کے لئے  موجود تھے اور جس کے نتیجے ستر سے زائد لوگ جاں بحق ، دوسو پچاس  زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔  اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں، مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ كَتَبْنَا عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنَّهُ مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا"اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر یہ لکھ دیا کہ جو شخص کسی کو بغیر اس کے کہ وہ کسی کا قاتل ہو یا زمین میں فساد مچانے والا ہو، قتل کر ڈالے تو گویا اس نے تمام لوگوں کو قتل کردیا اور جو شخص کسی ایک کی جان بچالے تو اس نے گویا تمام لوگوں کو زندہ کردیا "(المائدہ:32)

Read more...

مسجد اقصی امت مسلمہ اور اس کی افواج سے خلافت کو قائم کر کے ارض مبارک کو آزاد کرنے کے لیے فریاد کر رہی ہے

﴿سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى الَّذِي بَارَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ آيَاتِنَا إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ

"پاک ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے  کو رات کے ایک حصے میں مسجد حرام سے  مسجد اقصی  لے گیا جس کے گرد ہم نے بر کت رکھی ہوئی ہے تا کہ ہم ان کو اپنی نشانیوں میں سے دکھائیں بے شک وہی سننے والا اور دیکھنے والا ہے"(الاسراء:1)

تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ، اوردرود سلام ہو اللہ کے رسول ﷺ ،آپ ﷺکی آل،آپﷺ کے صحابہ  اور آپﷺ کے نقش قدم پر چلنے والوں پر۔

اے مسلمانو!

کیا وہ وقت نہیں آگیا کہ  عزت اور فتح کی فوج  بیت المقدس کی جانب اس کو آزاد کرانے اور یہودی وجود کو جڑھ سے اکھاڑ پھینکنے  کے لیے چل پڑے ؟

Read more...

روسی یا امریکی عسکری مداخلت شام کے سرکش کے سقوط اور زمین پر اللہ کی حکمرانی قائم کرنے کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی

 

اس فضاء میں جبکہ سفاک بشارالاسد  کی شکست یقینی ہے،  اِس کی فوج کی جانب سے اُس کی حکومت کی حفاظت کرنے کی صلاحیت میں روز بروز  کمی واقع ہورہی ہے،

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک