المكتب الإعــلامي
ولایہ افغانستان
ہجری تاریخ | 1 من جمادى الثانية 1438هـ | شمارہ نمبر: Afg.1438/03 |
عیسوی تاریخ | منگل, 28 فروری 2017 م |
پریس ریلیز
امریکہ کی علاقائی اسٹریٹیجی بھارت کے اثر ورسوخ اور
پاکستان و افغانستان کے درمیان دشمنی میں اضافہ کررہی ہے
حالیہ دنوں میں افغانستان و پاکستان کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا ہے ، بالخصوص پاکستان کے مختلف شہروں میں خونریز دھماکوں کے بعد اس کشمکش میں تیزی آئی ہے۔ نتیجتاً دونوں ممالک کے سربراہوں کے درمیان زبردست قسم کی لفظی جنگ بھی ہوتی رہی ہے۔ پھر سرحد کو بند کردیا گیا اور وہاں عسکری محاذ آرائی کی صورتحال پیدا ہوئی ، جس میں راکٹ لانچروں کا استعمال بھی ہوتا رہا۔ سرحدوں پر رونما ہونے والی ان تازہ ترین جھڑپوں کے نتیجے میں ایک بار پھر دونوں ملکوں کے عوام میں قومیت و وطنیت کے غلیظ جذبات ابھر آئے۔
آج سے چھ ماہ قبل جون 2016 میں حزب التحریر ولایہ افغانستان نے میڈیا پر ایک سیاسی مہم چلائی تھی۔ یہ مہم خطے میں امریکہ کے تزویراتی( اسٹریٹیجک) مقاصد کے حوالے سے چلائی گئی تھی۔ حزب نے اس مہم میں افغانستان وپاکستان کے درمیان سیاسی محاذ آرائی کی حقیقت سے پردہ اُٹھایاتھا۔ حزب التحریر ولایہ افغانستان ایک بار پھر اس بات پر زور دیتی ہے کہ افغانستان و پاکستان کے درمیان تناؤ میں اضافہ کرانا خطے کے لیے امریکی پالیسی کا ایک کلیدی عنصر ہے۔ اس خطے کے لیےجو امریکی اسٹریٹیجی تشکیل دی گئی ہے اس کے تحت بھارت اور چین کے درمیان طاقت کا توازن پیدا کرنا اس کا حصہ ہے،اور اسی کے پیش نظر بھارت کی قیادت میں بین الممالک اتحاد کا قیام عمل میں لایا۔ اس ہدف کے حصول کے لیے امریکی پالیسی کے تحت پاکستان کو داخلی طور پر کمزور کرنا اور سیاسی وعلاقائی سطح پر اس کا اثر ونفوذ محدود کرنا ضروری ہے۔ اسی ہدف کے پیش نظرامریکہ بھارت اور کشمیر سے پاک فوج کی توجہ ہٹاکر افغانستان کے ساتھ کشمکش اور خود پاکستان کے اندر اس کومصروف رکھنے کا خواہش مند ہے۔
مزکورہ بالا امریکی اسٹریٹیجی کے نتیجے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کے فقدان اور عدم استحکام میں اضافہ ہوگا، یوں ان دونوں ملکوں کے آلۂ کارحکمرانوں کی غداریوں کے باعث بھارت اور امریکہ ،وسطی و جنوبی ایشیا میں امریکہ کی علاقائی پالیسی کے ثمرات سمیٹنے کے قابل بنتے جارہے ہیں۔
حزب التحریر ولایہ افغانستان، پاکستان و افغانستان کے درمیان حالیہ تنازعے کو ایک ایسی جنگ سمجھتی ہے جس کا ایندھن دونوں ممالک کے مسلمان ہی ہیں اور جس کی وجہ سے آپس میں ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بنے ہوئے ہیں ۔ ایک ایسی جنگ جو ان کو ہلا کر رکھ دے گی اورجس کے نتیجے میں ہوگا یہ کہ فقط بھارت اور امریکہ کے اسٹریٹیجک مفادات کو تحفظ حاصل ہوگا۔
حزب التحریر ولایہ افغانستان ، حکام اور انتظامیہ میں موجود دونوں فریقوں کے مخلص مسلمانوں کو دعوت دیتی ہے کہ موجودہ عداوت پر مبنی کارروائیوں کو فی الفور بند کیا جائے، اور انہیں دعوت دیتی ہے کہ ان دونوں ممالک کے عوام کو مضبوط اسلامی رشتے کے ذریعے فکری اور سیاسی وعسکری وحدت میں جوڑنے کے لیے اپنی ساری توانائیاں اور وسائل بروئے کار لائیں۔ دونوں ممالک کے سیاسی اور عسکری اداروں میں موجود مخلص عناصر پر لازم ہے کہ وہ نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کے لیے سنجیدگی کے ساتھ قدم اٹھائیں تاکہ امریکی استعماری منصوبوں کو ناکام بنایا جائے، جن کا ہدف یہ ہے کہ خطے میں عداوت اور نفرت کی بیج بوکر شر و فساد کو عام کیا جائے، بالخصوص افغانستان و پاکستان کے امن کو خطرات سے دوچار کرکے عدم استحکام کو وجود دیا جائے۔
حزب التحریر کا میڈیا آفس
ولایہ افغانستان
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ افغانستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: www.ht-afghanistan.org |
E-Mail: info@ht-afghanistan.org |