الخميس، 16 رجب 1446| 2025/01/16
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ افغانستان

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر: Afg.1436/13
عیسوی تاریخ     منگل, 30 جون 2015 م

  بسم الله الرحمن الرحيم

پریس ریلیز

ہم استعماری حملہ آوروں کے فضائی حملے اور عبداللہ عبد اللہ کے بیان کی شدید مذمت کرتےہیں

 

ہم سابقہ مجاہدین کے اسلحے کے ذخیرے پر "آپریشن با عزم" کے نام کے تحت صوبہ پروان میں امریکہ اور نیٹو کے فضائی حملے اور ساتھ ہی ساتھ امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری کے مدد سے بننے والی اتحادی حکومت اور اس کے چیف ایگزیکیٹو کے بیان کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 

اس شخص کے لئے جو اپنے آپ کو مسلمان اور مجاہد کہتا ہے اس معاملے میں انتہائی شرم کا مقام ہے کہ  جب افغانستان کے مظلوم مسلمانوں جن میں عورتیں، بچے اور بوڑھے شامل ہیں  اور وہ جو حملہ آوروں کے خلاف حقیقی لڑائی لڑ رہے ہیں، ان پر افغانستان کے مختلف حصوں میں تشدد اور انہیں قتل کیا جاتا ہے تو نہ عبد اللہ اور نا ہی کوئی دوسرا حکومتی عہدیدار حملہ آروں کے خلاف اپنی آواز بلند کرتاہے ۔ لیکن جب ایسا ہی کوئی واقع ان کے ہمدردوں یا حامیوں کے خلاف پیش آجائے تو یہ کھوکھلے اور فضول بیانات دینا شروع کردیتے ہیں کہ حملہ آور وں کے فوجی کمانڈر اس واقع کے متعلق صفائی پیش کریں۔

 

عبد اللہ کا یکطرفہ بیان اور عمل اس کےتعصب کا اظہار ہے جس کی بنیاد قبیلہ، زبان اور جماعت ہے۔ یہ چیزمسلمانوں اور افغانستان کی مجاہد قوم پر  اس بات کو بھی  واضح کردیتی ہے کہ حکمران صرف اس وقت ہی حرکت میں آتے ہیں جب ان کےذاتی یا جماعتی مفادات خطرے میں پڑتے ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ یہ اُن نام نہاد جہادیوں میں شامل ہے جنہوں نے جہاد کو خیر باد کہہ دیا اور امریکہ اور نیٹو افواج کے ساتھ معاملہ طے کرلیا۔  یہ عمل کرکے اس نے سوویت یونین کے خلاف جنگ کےشہداءکے خون، یتیموں اور بیواؤں سے غداری کی ہے جنہوں نے اپنا سب کچھ قربان کردیا اور حملے کے پہلے دن سے حملہ آور افواج کو مکمل تعاون فراہم کیا۔

 

یقیناً عبد اللہ عبد اللہ اور اس کے اسٹریٹیجک اور سیکیوریٹی اتحادی  مسلم دنیا میں کسی قسم کی سیاسی، نظریاتی (آئیڈیالوجیکل)، فوجی، معاشی اور ثقافتی ترقی دیکھنا نہیں چاہتے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ اس کے نتیجے میں آقا اور غلام دونوں اپنے مفادات سے محروم  اور تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن جائیں گے۔ اگر یہ "مجاہد" اور اس کے حکومتی اتحادی یہ بھول بیٹھے ہیں کہ کس طرح استعماریوں نے اپنے مفادات کے حصول اور ان جیسے  کٹھ پتلیوں تک پہنچنے کے لئے جمہوریت کو استعمال کیا ہے تو انہیں حزب التحریرسے رابطہ کرنا چاہیے، ہم اس حقیقت سے  انہیں تفصیلی طور پر آگاہ کریں گے۔

 

حزب التحریر کا میڈیا آفس

ولایہ افغانستان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ افغانستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
www.ht-afghanistan.org
E-Mail: info@ht-afghanistan.org

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک