الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ    23 من جمادى الأولى 1438هـ شمارہ نمبر: 1438 AH/033
عیسوی تاریخ     پیر, 20 فروری 2017 م

پریس ریلیز

شیخ المجاہدعمرعبدالرحمن امریکی جرائم کا مشاہدہ کرتے ہوئے

شہید کے طور پر اپنے رب سے جاملے

 

جیدعالم شیخ عمرعبد الرحمن ،ایک صدی کے چوتھائی حصے سے زیادہ عرصے تک امریکی حکام کے ظلم کا مقا بلہ کرتے ہوئے، بروز ہفتہ 18 فروری 2017 ، اپنے رب سے جا ملے۔ امریکی عقوبت خانے میں اُن کے انتقال سے امریکہ کی اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی کا پتہ چلتا ہے؛ اور امریکہ کے انسانی حقوق کے دعووں کا جھوٹ اور منافقت واضح ہوتی ہے۔ اور یہ امریکہ کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے؛ امریکہ کو اُن کے بڑھاپے، اُن  کی  بیماری  اور اُن  کی آنکھوں سے معزوری و اندھیرے پر بالکل بھی رحم نہ آیا، کیونکہ ابو غریب، گوانتانامو اور بگرام جیلوں  میں  اس کے ظلم کے اندھیرے  اور    کالےکرتوت امریکہ کے ضمیر پر شرم و ملامت کے نشان کےطور پر ہمیشہ رہیں گے۔  امریکہ جو اپنے ایجنٹ بشارالاسد  کے مظالم پر  پردہ  ڈالنے سے نہیں   رُکا ، حالانکہ بشار درحقیقت  دمشق  کاقسا ئی ہے جس  نے  شام  کے  ہزاروں  لاکھوں معصوم لوگوں کا قتل کیا ہے  جن کا قصور صرف اتنا تھا کہ  وہ امریکی گرفت سے آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے اور شریعت لاگو کرنے کی  کوشش کر رہے تھے  تاکہ  وہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی خوشنودی اور قرب حاصل کرسکیں۔

 

امریکا شیخ عمر عبد الرحمن کی حق کی پُکار سے خوفزدہ ہوگیا اوراُن کی حق  کی آواز کو دبانے کے لیے اُس نے انہیں  پابندِ سلاسل کردیا،مگرشہید شیخ عمر عبد الرحمن نے اپنی شہادت کے ذریعے   ثابت کردیا  کہ امریکہ اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی رکھتا  ہے۔ اور  چونکہ شیخ عمر عبد الرحمن اللہ کی طرف اُس   کی خوشنودی  کی  راہ میں ایک شہید اور اِس دور کے فرعون،امریکہ، کے جرم کے گواہ  کے  طور  پر روانہ ہوئے ہیں ، اس لیے اُن کی شہادت  آج  کی اسلامی دعوت کےعلمبرداروں کےلیے ایک روشن راستہ ہو گا جس پر چل کےدعوت کے یہ علمبردار اللہ کے دین کی حمایت اور اس کے کلام کی بالادستی کے لئے امریکہ کی حمایت یافتہ  تباہ کن حکومتوں کے انہدام کے بعد اس کی شریعت کے نفاذ   کےلیے کام کرینگے۔

 

اور ہم کچھ نہیں کہتے سوائے  اِس  کے کہ جس سے ہمیں ہمارے پروردگار کی خوشنودی حاصل ہو ، بےشک ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰکی ملکیت ہیں، اور بے شک ہم اسی کی طرف  لوٹ کر  جانے  والے  ہیں ۔۔۔۔۔ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں قیامت کے دن دعوت کےعلمبرداروں کے غیور قافلے میں شیخ  کے ساتھ جمع  فرمائے جو کہ اس دعوت میں  رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابقانبیاء کی راہ پر چلتے رہے تھے، اور  یہ کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہماری عزت افزا ئی فرمائے  اپنی قوت ، اپنی   طاقت  اور اپنی  اعلیٰ کارگری کے ذریعےکہ جس کے آگے کوئی دشمن کامیاب نہیں ہوسکتا، اور یہ کہ وہ ہمیںظلم کی قوتوں پر واضح صریح فتح عطا   فرمائے ،جو کہ دن رات اللہ  سے  مقابلے   پر   بضد ہیں تاکہ نبوت کے طریقے پر خلافت  کے قیام کو روک سکیں۔

 

اور ہم  سلطانوں اور حکمرانوں  کے شیوخ کو  یادہانی  کرواتے  ہیں کہ حق  بیان کرنے  سے نہ  موت قرب آتی ہے اور  نہ رزق دور ہوتا ہے،اور شیخ عمر اور اُن  سے  پہلے  گزرے ہوئےمعزز علماء آپ کےلیے ایک بہترین نمونہ ہیں۔ لہذا ، نہ  لوگوں  اور  نہ سلطانوں سے ڈریں اور آپ حکمرانوں کے ظلم کی مزاحمت کے ذریعے اپنے رب کی رضا حاصل کرنے کی طرف  بڑھیں کہ جنہوں نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کےقانون کو ترک کر دیا ہے ، تاکہ آپ کو اس دنیا اور آخرت میں اعلیٰمقام حاصل ہو سکے، ورنہ دوسری صورت میں اللہ ضرورتوں اور تعریف سے بے نیاز  ہے۔

 

عثمان بخاش

ڈائریکٹر مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizb-ut-tahrir.info
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک