الأربعاء، 22 رجب 1446| 2025/01/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر: 1436 AH /063
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 08 اگست 2015 م

 

پریس ریلیز

اے مسلم افواج! ہمارا صلاح الدین کہاں ہے جو فلسطین میں قتل کیے گئے بچوں کا انتقام لے؟!

 

31 جولائی جمعہ کی صبح سویرے یہودی دہشت گردوں نے فلسطین کے مغربی کنارے کے گاوں دوما میں دو گھروں میں دستی بم پھینکے جس سےاٹھارہ ماہ کا علی سعد دوابشہ جل کر ہلاک ہو گیا۔ اس حملے میں علی کے والدین اور چار سالہ بھائی بھی جل کر شدید زخمی ہوگئے۔ پھر دہشت گردوں نے انہی گھروں کی دیواروں پر عبرانی زبان میں "انتقام" اور " قیمت" لکھا۔ اس شر انگیز عمل نے نوجوان محمد ابو خضیر کے قتل کا ہولناک منظر ذہنوں میں تازہ کر دیا؛ جب گزشتہ سال جولائی میں یہودی دہشت گردوں نے ان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر قتل کیا تھا۔ یہ بدترین جرائم سادہ الفاظ میں صیہونی ریاست کی فطرت کا نتیجہ ہیں جس کی ولادت و نشونما دہشت گردی کے ذریعے ہی ہوئی ہے اور وہ اسی دہشت گردی اور خونریزی کی اساس پر قائم ہے جس کے نام پر لاتعداد فلسطینی بچوں کے قتل کا دھبہ ہے۔ اس مجرم ریاست کی جانب سے ستمبر 2000 سے اب تک 2060 فلسطینی بچوں کو قتل کیا گیا ہے، یعنی گزشتہ 15 سالوں کے دوران ہر تین دن میں ایک بچہ قتل کیا گیا ہے۔ اس میں گزشتہ گرمیوں میں یہود کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں پر وحشیانہ حملے میں مارے گئے 550 بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہودی آبادکاروں کو کئی دہائیوں سے فلسطین میں فتنہ و فساد کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2015 کی ابتداء سے اب تک یہودی آبادکاروں کی جانب سے مغربی کنارے میں کم ازکم 120 حملے کیے گئے ہیں۔ اس میں وہ حملے بھی شامل ہیں جو "قیمت" کے نام سے بار بار کیے جا رہے ہیں جن میں مساجد اور مسلمانوں کی املاک کو آگ لگائی جاتی ہے۔ جیسا کہ فلسطینی میڈیا نے خبر دی کہ یہودی آباد کاروں نے 25 جولائی کو مسجد اقصی کے ایک دروازے کے قریب ایک مسلمان بچے پر خطرناک تشدد کیا؛ یہ یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے یہودی فوج کی سرپرستی میں مسجد اقصی پر حملہ کرنے سے ایک دن پہلے ہوا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ 8 سالوں سے یہود کی جانب سے غزہ کا محاصرہ کرنے کی وجہ سے طبی امداد اور اشیاء ضرورت کی شدید کمی کے نتیجے میں لاتعداد بچے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ اس سال جنوری میں چار دودھ پیتے بچے جن کی عمریں ایک مہینے سے اٹھارہ مہینے کے درمیان تھیں غزہ میں سردی کی شدت سے ہلاک ہوگئے۔ گزشتہ سال بمباری، مسلسل محاصرے اور شدید سردی میں بھی کوئی جائے پناہ دستیاب نہیں تھی۔

 

جب سے اس وحشی ریاست کی ولادت ہوئی ہے آباد کاروں کی دہشت گرد قوتوں کو "فسلطین میں مسلمانوں" کے خلاف جرائم اور خون خرابے کی کھلی چھٹی ہے جن کو مغربی حکومتوں اور عالم اسلام کے ایجنٹ حکمرانوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ اس کے ساتھ جس وقت فلسطین کے بچوں کا خون بہہ رہا ہے اور ان کو جلایا جاتا ہے، فلسطین کی بے بس اتھارٹی ان جرائم پر بے معنی قسم کے بیانات جاری کرنے پر اکتفا کر رہی ہے، جبکہ مجرم یہودی ریاست کے ساتھ امن معاہدے بھی کرتی جا رہی ہے۔

 

اے اہل قوت! اے مسلم افواج میں امت کے بیٹوں!

تم کب تک ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہو گے جبکہ یہ دہشت گرد یہودی ریاست فلسطین میں تمہارے بھائیوں اور بہنوں کو تباہ و برباد کر رہی ہے، تمہارے مقدسات کی بے حرمتی کرتی ہے اور تمہارے بچوں کو قتل کرتی ہے!؟ فلسطین میں تمہاری ماوں کے اپنے قتل کیے جانے والے بچوں کے لیے بہائے جانے والے آنسو بھی تمہیں غصہ نہیں دلاتے؟ کیا تم بین الاقوامی برادری سے اپنی امت کے دفاع کی امید کر تے ہو، وہ جنہوں نے اس کی بنیاد رکھی اور اس کو مسلح کیا، اس مجرم ریاست کو طاقتور کیا، مسلمانوں کے خلاف اس کے وحشیانہ جرائم کے بارے میں پوری دنیا میں خاموشی کی دیوار کھڑی کر دی؟ کیا تم اس عظیم شرف کو پانے کی خواہش نہیں رکھتے جس کو صلاح الدین ایوبی اور قطز نے پالیا جب اس سرزمین کو قابضین سے چھڑا لیا، اس کینسر زدہ نظام سے جس نے عالم اسلام کا چہرہ مسخ کر رکھا ہے امت کو چھڑانے کا اجر بہت بڑا ہے؟ ہم تمہیں تمہارے بھائیوں اور بہنوں کو بے یار و مدد گار چھوڑنے والے ان حکمرانوں سے وفاداری سے دستبردار ہونے کی دعوت دیتے ہیں جنہوں نے اپنی فوجوں کو فلسطین کے بچوں کی حفاظت کے لیے حرکت میں لانے کی بجائے مغربی حکومتوں کے نمائندے کے طور پر یمن، عراق، شام اور پاکستان میں مسلمانوں کے خلاف جنگ میں جھونک دیا! ہم تمہیں نبوت کے طرز پر خلافت راشدہ کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ دینے کی دعوت دیتے ہیں؛ جو بلا تاخیر افواج کو ارض مقدس کی آزادی اور شہدا کا انتقام لینے کے لیے روانہ کرے گی، اس کو دوبارہ اسلامی سرزمین سے جوڑ دے گی اور اس عظیم امت کی شاندار تاریخ دہرائے گی۔

 

ڈاکٹر نسرین نواز

ڈائریکٹریس مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر

شعبہ خواتین

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizb-ut-tahrir.info
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک