الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر: 1436 AH /068
عیسوی تاریخ     بدھ, 19 اگست 2015 م

پریس ریلیز

سب کی آنکھوں کے سامنے دوما میں نسل کشی اور مسلمان بچوں اور خواتین کے اجتماعی قتل کا سلسلہ جاری ہے

شامی کی وحشی اور ظالم حکومت نے 16 اگست اتوار کے دن دوما میں ایک اور قتل و غارتگری کا ارتکاب کیا جہاں اس کے طیاروں نے بازار میں انتہائی مصروف اوقات میں فضاء سے چار میزائل فائر کیے، جن سے 110 افراد شہید اور 3 سو زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ نے شہری دفاع کے ذرائع سے اطلاع دی ہے کہ نشانہ بننے والوں کی اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے اور مارکیٹ کا بڑا حصہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

 

یہ کوئی پہلی بار نہیں کہ دوما میں اس قسم کی وحشیانہ بمباری کی گئی ہے، حکومت کے طیارے تو اس کے فضاء سے کبھی ہٹتے ہی نہیں بلکہ آئے روز اور ہر مہینے میں یہاں قتل و غارتگری کا بازار گرم کیا جاتا ہے۔ دوما شہر کے طبی مرکز کے آفس کی رپورٹ کے مطابق صرف فروری کے مہینے کے 18 دنوں کے اندر قتل ہونے والے افراد کی تعداد 109 تھی جن میں سے ایک تہائی بچے تھے جبکہ وہ تباہی تو اس کے علاوہ ہے جس نے شہر کے نقشے کو ہی بدل دیا ہے ۔ گزشتہ مہینے صرف چھ دن میں شہر پر 56 فضائی حملے ریکارڈ کیے گئے اور میزائیلوں سے 500 گھر تباہ ہو گئے جس سے کئی خاندان گھروں سے محروم اور اپنے بچوں سمیت کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گئے۔

 

اس صورتحال نے میڈیا کے کئی سرگرم لوگوں کو " #دوماکو تباہ کردیا گیا ہے" کی مہم چلانے پر مجبور کیا جس کا مقصد شامی حکومت کی جانب سے شہریوں کے خلاف کیے جانے والے ظلم و ستم کی طرف عالمی رائے عامہ کو متوجہ کرنا تھا۔ اس مہم کو زبردست پزیرائی ملی اور اور چند گھنٹوں کے اندر لاکھوں لوگوں نے اس پر ٹوئیٹ کیا۔ اس کے باوجود دوما کا حال ایسا ہی ہے، خون اسی طرح بہہ رہا ہے اور تمام مسلم حکومتوں، خاص طور پر شام کے پڑوسیوں، کی آنکھوں کے سامنے مصائب میں اضافہ ہو رہا ہےجبکہ سکیورٹی کونسل اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

 

دنیا ہر روز ہزاروں خون آلود تصویروں کا مشاہدہ کر رہی ہے، موت کا پیغام ہر کس و ناکس کو پہنچ چکا ہے ویڈیوز کو ہزاروں لوگ سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ہیں، لیکن شام کے بچوں اور خواتین کی حالت میں کئی سال گزرنے کے باوجود ذرا سی تبدیلی بھی نہیں آئی، نہ ان کا محاصرہ اٹھا یا گیا نہ ان پربمباری روکی گئی!!

 

اے امت مسلمہ! ہم تمہیں رسول اللہ ﷺ کی حدیث یاد دلاتے ہیں :

 

«الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يُسْلِمُهُ وَمَنْ كَانَ فِي حَاجَةِ أَخِيهِ كَانَ اللَّهُ فِي حَاجَتِهِ وَمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُسْلِمٍ كُرْبَةً فَرَّجَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرُبَاتِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»

"مسلمان مسلمان کا بھائی ہے وہ اس پر ظلم نہیں کرتا اور اس کو کسی کے حوالے نہیں کرتا اور جو اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں لگا ہو تو اللہ اس کی ضرورت پوری کرے گا اور جو کسی مسلمان کو مصیبت سے نکالے تو اللہ اس کو قیامت کے دن کی مصیبت سے بچائے گا اور جو کسی مسلمان کی پر دہ پوشی کرے اللہ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی کرے گا"۔

 

اللہ تم سے اس چیز کے بارے میں پوچھے گا جو تم نے اپنے ان بھائیوں کے لیے کیا اور جو تم نے نہیں کیا، وہ جو اس امت کا ایسا حصہ ہیں جو کبھی الگ نہیں ہوسکتا۔ یاد رکھو امت کا یہ ٹکڑا خون میں لت پت ہے، تکلیف زدہ ہے اور چیخ و پکار کررہا ہے مگر کوئی مدد گار اور جواب دینے والا نہیں ؟ کیا تم میں سے کوئی بچوں کی چیخ و پکار سننے اور لبیک کہنے والا ہے؟ کیا کوئی ہے جو ان کے زخموں پر مرہم رکھے؟ اے مسلم افواج اس پکار پر لبیک کہو تا کہ رب العالمین کی جانب سے اسلامی دنیا کو فتح مبین نصیب ہو۔۔۔

اللہ اپنی محکم کتاب میں فرماتا ہے :

 

﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ * وَالَّذِينَ كَفَرُوا فَتَعْساً لَهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ﴾

"اے ایمان والو اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ثابت قدم کرے گا، جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے ہلاکت ہے اور ان کے اعمال ضائع ہیں"(محمد:8-7)۔

 

مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر

شعبہ خواتین

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizb-ut-tahrir.info
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک