الثلاثاء، 22 جمادى الثانية 1446| 2024/12/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر: نمبر:1437 AH/014
عیسوی تاریخ     منگل, 22 دسمبر 2015 م

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پریس ریلیز

   جان کیری: " ہم شام میں حکومت کی  تبدیل نہیں چاہتے"

 

              ہفتہ 19 دسمبر 2015 کو "رشیا 1 " ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں  کہ کیا واشنگٹن شام میں حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے،  امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے زور دے کر کہا  کہ ان کا ملک "اس ملک میں حکومت کا نظام تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے"۔اس نے مزید کہا:" اس کا یہ مطلب نہیں کہ  ہم شام میں تمام حکومتی پہلوں کو تبدیل کر نا نہیں چاہتے ۔ نہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ شام کے ریاستی اداروں  کو محفوظ رکھا جائے"۔

 

   یہ بیان امریکی پالیسی کی منافقت کو بے نقاب کر تا ہے،  اس سے پہلے اوبا ما نے18 اگست2015 کو  اپنے بیان میں کہا تھا کہ   اسد کو حکومت سے الگ ہو نا پڑے گا۔  اس کے بعد بھی کئی بار  اور تسلسل سے بیانات آئے کہ "  اسد  کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں"، اور یہ کہ  وہ "جواز کھو چکا " ہے۔   تمام  رپورٹس اور  ناقابل تردید شواہد کے باوجود ان بیانات کے ذریعے امریکہ اسد کے جرائم پر مسلسل پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے  جو ان گنت ہیں۔حال ہی میں 16 دسمبر 2015 کو  ہیومن رائٹس واچ  کی رپورٹ، جس کا عنوان ہے "  اگر مردے بات کرتے ہو تے: شامی کی جیلوں میں بڑے پیمانے پر قتل اور تشدد" ہے، شائع کی گئی، اس میں کہا گیا ہے کہ "انہیں شام کی حکومتی جیلوں میں تشدد،بھوک،مارپیٹ اور بیماریوں کے  ذریعے قتل کرنے کے شواہد ملے ہیں"۔  رپورٹ میں وحشیانہ جرائم کے ناقابل تردید شواہد کے ذریعے ثابت کیا گیا ہے کہ  اسد کی جیلوں میں ہزاروں  قیدیوں کو  وحشیانہ تشدد کے ذریعےقتل کیا گیا ہے۔

 

30 اکتوبر 2015 کے ویانا کنوشن کے بعد بھی   دمشق کی مجرم حکومت نہتے شہریوں کے خون سے اپنی پیاس بجھا رہی ہے، بلکہ جرائم میں اس کا شریک کار پوٹین بھی  عوامی مارکیٹوں، ہسپتالوں ، سکولوں اور دوسرے عوامی مقامات  پر بمباری کر کے  اہل شام کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے۔ اور یہ سب کچھ امریکہ کی جانب سے  گرین سگنل ملنے کے بعد ہو رہا ہے جس کو"داعش" نامی تنظیم کے علاوہ کسی کا ظلم نظر نہیں آتا، بلکہ کیری   مجرم بشارکے سفیر کو   تنظیم کے خلاف لڑنے کے لیے " معتدل اپوزیشن" کو  حکومتی فورس کے ساتھ یکجا کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

 

    اہل شام کے زخموں پر نمک پاشی کر تے ہوئے کیری اعلان کر تا ہے کہ وہ " شام کے ریاستی اداروں" کو محفوظ رکھنا چاہتا ہے۔آخر وہ  کن "اداروں"کی بات کر تا ہے؟ یہی وہ انٹلیجنس اور  آلہ کارہیں  جنہوں نے خطے میں امریکی پالیسی کی خدمت کی  اور ظلم و ستم کی تمام حدیں پار کر لیں  اور اسٹالن،ہٹلر اور پنوشے کے جرائم کو پیچھے چھوڑ دیا اور ان میں انسانیت کے خلاف وہ جرائم بھی ہیں جن کو بیان بھی نہیں کیا جاسکتا ۔

 

     ہمیں امت مسلمہ کے خلاف اس امریکی سازش اور بغض پر کوئی تعجب نہیں، یہی تمام امریکی حکومتوں کا رویہ رہا ہے اور یہ اس وقت سے ہے جب امریکہ نے اسلامی دنیا میں یورپی استعمار کی جگہ لی۔ مگر ہم کیری کے اس بیان پر ہی نہیں رکیں گے جو اس نے اسی انٹرویو میں کہا کہ  "ویانا کنونشن سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ روس،امریکہ اور ایران سب  شام کے مسئلے کے سیاسی حل پر متفق ہیں"۔ ایران کے حکمرانوں کو  امریکہ اور روس کے ساتھ ان کا" ناپاک" اتحاد مبارک ہو، اور ہم ان سے کہتے ہیں  تم رسوا ہوئے اور " شیطان بزرگ" کی خدمت کرنے کے باوجود شام کی تحریک کو کچلنے کی تمہاری کوششیں  رائیگاں گئیں۔    مگر ہم ریاض استنبول ،جنیوا ،ویانا اور نیویارک  دوڑنے والوں سے بھی کہتے ہیں: کیا تمہیں عالمی استعماریت کے پیچھے بھاگتے اور ہانپتے ہوئے شرم نہیں آئی خصوصاً امریکہ کے پیچھے جس نے باپ زمانے سے لے کر بیٹے کے زمانے تک شام کی  بعثی نصیری حکومت کے  جرائم پر پردہ ڈالا؟کیا تم اب بھی اقوام متحدہ کے ہاتھوں بے وقوف بننا چاہتے ہو جو کہ " متحدہیں  اللہ اور اس کے رسول کے سا تھ اپنی جنگ میں "،  اور کیا یہ ادارہ  اہل شام  یا کہیں بھی  مسلمانوں کے لیے  کوئی بھلائی کا ارادہ رکھتا ہے؟ تم میں سے جس کے اندر خیر کا کوئی ذرہ بھی  موجود ہو  اس کو چاہیے کہ  امریکی رسی کو  اتار پھینکے  اور اللہ کی رسی کو تھام لےاور  جو امریکہ  کی خوشی نودی کے پیچھے بھاگ رہا ہے  اسے آخرت سے پہلے دنیا میں بھی رسوائی کا سامنا ہو گا۔

 

﴿إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ لِيَصُدُّواْ عَن سَبِيلِ اللَّهِ فَسَيُنفِقُونَهَا ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ وَالَّذِينَ كَفَرُواْ إِلَى جَهَنَّمَ يُحْشَرُونَ

"بے شک  کافر  اللہ کی راہ سے روکنے کے لیے اپنے اموال خرچ کرتے ہیں  وہ تو یہ خرچ کریں گے مگر

یہ خرچ کرنے کے بعد ان پر وبال ہو گا  اور وہ مغلوب کیے جائیں  اور کافروں کو جہنم کی طرف ہانکا جائے گا"(الانفال:36)۔

 

عثمان بخاش

ڈائریکٹر مرکزی میڈیاا آفس حزب التحریر

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک