الإثنين، 11 ذو القعدة 1445| 2024/05/20
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ    1 من محرم 1360هـ شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعہ, 01 جولائی 2016 م

مسجد اقصی سے مسلمانوں کو پیغام

 

مسجد اقصی  سے مسلمانوں کو پیغام

 

تمام تعریفیں اللہ  کے لیے ہیں، درود وسلام ہو رسول اللہ ﷺ پر آپ کے آل و اصحاب رضی اللہ  پر اور آپ ﷺ کے نقش قدم پر چلنے والوں پر ،

اے مسلمانو۔۔۔اے روزہ داروں۔۔۔اے اللہ کے ولیوں۔۔۔

 رمضان کا مہینہ خیر  وبرکت کا مہینہ ہے۔۔۔یہ بدر اور عین جالوت کے معرکوں کا مہینہ ہے۔۔۔ فتح و عزت  اور ثابت قدمی کا مہینہ ہے۔۔۔ یہ ہدایت اور فرقان  کے نزول کا مہینہ ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

 

﴿شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ

"رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا  جو کہ لوگوں کے لیے ہدایت  اورہدایت اور فرقان کی نشانی ہے"(البقرۃ:185)۔

 

جی ہاں۔۔۔یہ فرقان ہے جس سے ہم حق اور باطل کے درمیان فرق کرتے ہیں۔۔۔یہ وہی فرقان ہے جس کے علمبردار بننے  اور اس کے احکام کی تبلیغ کا ہمیں حکم دیا گیا ہے تاکہ  مومنین اور کافروں میں فرق کر سکیں۔۔۔ یہ وہی فرقان ہے جو منافق اور مخلص کے درمیان فرق کرتا ہے۔۔۔

ہم تمہیں فرقان کی طرف دعوت دیتے ہیں۔۔۔ہم تمہیں ایمان کی سچائی کی دعوت دیتے ہیں۔۔۔اللہ کی طرف اخلاص سے بلانے کی دعوت دیتے ہیں۔۔۔اللہ کے احکام کی پابندی میں صداقت کی دعوت دیتے ہیں۔۔۔

 

﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ

"اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور مخلص لوگوں کے ساتھ رہو"(التوبۃ:119)۔

 

اے مسلمانو:

ہم مسجد اقصی سے اللہ کے اس قول کے ساتھ  تمہیں پکار رہے ہیں کہ :

 

﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ

"اے ایمان والو اللہ اور اس کے رسول کی پکار پر لبیک  کہو جب وہ اس چیز کی طرف تمہیں بلائیں جس میں تمہارے لیے زندگی ہے اور یاد رکھو  اللہ بندے اور اس کے دل کے درمیان حائل ہو جاتا ہے  اور یہ کہ تم اسی کے پاس حاضر کیے جاؤ گے"(الانفال:24)۔

 

رسول اللہ ﷺ کے مقام اسراء سے اللہ کے اس فرمان کے ساتھ  ہم تم سے مخاطب ہیں۔۔۔

 

﴿أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ وَلَا يَكُونُوا كَالَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ

"کیا ایمان لانے والوں کے لیے  وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کے ذکر کے لیے خشوع اختیار کریں  اور اس حق کے لیے جو اس نے نازل کیا ہے اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوں جن کو پہلے کتاب دی گئی اور مدت طویل ہونے پر ان کے دل سخت ہو گئے اور ان میں سے اکثر فاسق تھے"(الحدید:16)۔

 

ارض مقدس سے ہم  تمہیں اسلام کی دعوت کا علمبردار بننے اور زمین پر اللہ کے حکم کو قائم کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔۔۔

قبلہ اول سے ہم تمہاری افواج کو خلافت کے قیام اور  ارض مقدس کی طرف اس کو یہود کی نجاست سے آزاد کرنے کے لیے مارچ کی دعوت دیتے ہیں۔۔۔

بیت المقدس سے  ہم مصر اور شام۔۔۔پاکستان اور بنگلہ دیش۔۔۔ ترکی اور انڈونیشیا۔۔۔میں اپنوں کو پکارتے ہیں ۔۔۔عراق، ایران، یمن، حجاز اور پورے روئے زمین کے مسلمانوں کو پکارتے ہیں۔

 

  ہم اندوہناک دل کے ساتھ تم سے مخاطب ہیں اور امید کے ساتھ تم سے مخاطب ہیں۔۔۔اللہ کی پکار پر لبیک کہو۔۔۔اللہ کے منادی کا جواب دو۔۔۔طاغوتی حکمرانوں کو اکھاڑ پھینک دو۔۔۔مغرب کے خبیث منصوبوں کو مسترد کرو۔۔۔ سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو۔۔۔ اسلامی اخوت تمہیں یکجا اور  طاغوتی حکمران تمہیں تفرقے میں مبتلا کر رہے ہیں۔۔۔اللہ کا دین تمہیں وحدت اور شیطان کے یار تمہیں منتشر کر رہے ہیں۔۔۔

حق کی یہ دعوت تمہارے سامنے ہے۔۔۔یہ ہے حزب التحریر کی دعوت  اورتم سے نصرہ طلب کر رہی ہے، کیا تم جواب دو گے؟۔۔۔ کیا تم لبیک کہو گے؟

 

اے اللہ کے نام پر ہمارے بھائیو۔۔۔

ہم تمہیں اللہ کے اس فرمان کی طرف دعوت دیتے ہیں

 

﴿شَرَعَ لَكُمْ مِنَ الدِّينِ مَا وَصَّى بِهِ نُوحًا وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِهِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى أَنْ أَقِيمُوا الدِّينَ وَلَا تَتَفَرَّقُوا فِيهِ كَبُرَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ اللَّهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي إِلَيْهِ مَنْ يُنِيبُ

"اللہ نے تمہارے لیے اسی دین کو شریعت قرار دی  جس کی اس نے نوح کو وصیت کی تھی  اور جو ہم نے تمہاری طرف وحی کی ہے جس کی وصیت ہم نے ابراہیم،موسیٰ اور عیسیٰ کو بھی کی ہے کہ دین کو قائم کرو   اور اس میں تفرقے کا شکار مت ہو ،مشرکین پر وہ بات بہت بھاری ہے جس کی طرف تم ان کو دعوت دیتے ہو، اللہ ہی جس کو چاہتا ہے اپنے لیے منتخب کر تا  ہےاور جو رجوع کر تا ہے اسی کو ہدایت دیتا ہے"(الشعراء:13)۔

 

ہم تمہیں اقامت دین کی دعوت دیتے ہیں۔۔۔اس کی اقامت کا نبوت کے طرز پر  اس خلافت کے قیام کے علاوہ کوئی راستہ نہیں جس کی بشارت رسول اللہ ﷺ نے ہمیں دی ہے ۔۔۔اللہ غالب اور قوت والے پر بھروسہ کرو۔۔۔جس امت میں حق کی دعوت پیدا ہوتی ہے اللہ اس امت کی مدد کر تا ہے

 

  ﴿وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ رُسُلًا إِلَى قَوْمِهِمْ فَجَاءُوهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّذِينَ أَجْرَمُوا وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ

" ہم نے تم سے پہلے رسولوں کو ان کی قوموں کی طرف بھیجا، وہ ان کے پاس واضح نشانیاں لے کر آئے ؛پھر مجرموں سے ہم نے انتقام لیا  اور مومنوں کی مدد کر نا تو ہم پر حق ہے"(الروم:47)

 

اللہ غالب اور قابل تعریف پر بھروسہ کرو ہم تمہیں اللہ کی مدد کی بشارت دیتے ہیں۔۔۔ نبوت کے نقش قدم پر خلافت جو حق کو قائم کرے گی  اور لوگوں کے درمیان فرقان کے ذریعے فیصلے کرے گی۔۔۔ کافروں کی طاقت تمہیں خوفزدہ نہ کرے ،اللہ کی قوت سب سے بڑی ہے۔۔۔اللہ نے رسولوں کے واقعات اس لیے تمہارے سامنے بیان کیے ہیں کہ تم  عبرت حاصل کرو، اللہ  سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں :

 

﴿أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ دَمَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَلِلْكَافِرِينَ أَمْثَالُهَا * ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَأَنَّ الْكَافِرِينَ لَا مَوْلَى لَهُمْ

"کیا یہ زمین میں نہیں گھومتے  اور دیکھتے ہیں کہ ان سے پہلے لوگوں کا کیا انجام ہوا؟  اللہ نے ان کو تباہ کر کے رکھ دیا، کافروں کی یہی مثال ہے    یہ اس لیے کہ اللہ مومنوں کا ولی ہے اور کافروں کا کوئی مولا نہیں"(محمد:11-10)

 

اللہ کی قسم۔۔۔اللہ ہمارا مولا ہے ۔۔۔۔۔ اوران کا کوئی مولا نہیں۔۔۔

اے اللہ اس خیر کو مسلمانوں تک پہنچا اور ان کے دلوں کو اقامت دین کے لیے کھول دے۔۔۔

اے اللہ ہمیں اپنے بہترین بندوں میں سے بنا دے،  ان اولیاء میں سے  جن کو تو نے اپنے دین کی اقامت کے لیے چنا ہے۔

اے اللہ اپنے دین کے داعیوں کی مدد کر۔۔۔ ان کو مسلمانوں کا محبوب اور مسلمانوں کو ان کا محبوب بنا۔

اے اللہ ہم اس مبارک مہینے میں، اس مبارک دن، اس مبارک گھڑی میں دعا کرتے ہیں کہ مسلمانوں کی صف بندی کریں اور ان کو یکجا کریں، ان کی مد کریں  اور ان کے ذریعے ہماری مدد کریں،  ہمیں اپنے دین کو قائم کرنے   اور خلافت راشدہ کے سائے میں اپنی شریعت کو نافذ کرنے کی توفیق دے۔

اے اللہ ہم تجھ سے نبوت کے طرز پر خلافت راشدہ کے قیام  کی دعا کرتے ہیں جو دین کو نافذ کرے اور مسجد اقصی سمیت تمام مسلم علاقوں کو  غاصبوں کی نجاست سے آزاد کرے۔

اے اللہ ہماری اور تمام زندہ اور فوت شدہ مسلمانوں کی مغفرت فرما۔۔۔ہمیں رسول اللہ ﷺ کی صحبت سے نواز دے۔۔۔اللھم آمین۔۔۔

والحمد للہ رب اللعالمین۔

 

حزب التحریر                                                                                                                                         

ارض مقدس -فلسطین

 

جمعہ26 رمضان 1437ہجری

بمطابق 1 جولائی 2016                                                                                                                                    

                                                              

                 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک