الأحد، 26 رجب 1446| 2025/01/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

پریس ریلیز

لبنان میں   پاکستان کے سفارت خانے کو خط پہنچایا گیا

ولایہ لبنان میں حزب التحریر کے ایک وفد نے پاکستانی سفیر کو پیغام پہنچا یا ۔ اس وفدکی سربراہی  مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن انجینئر صالح  سلام کر رہے تھے  اور  کمیٹی کے رکن  استاد بلال زید ان کے ہمراہ تھے۔اس پیغام  میں پاکستانی حکومت سے ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان انجینئرنوید بٹ کو فوراً رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جن کو پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے 11 مئی 2012 کو اغوا کیا تھا۔

ہم "اغوا" اس لیے کہہ رہے ہیں کہ نوید بٹ کے خلاف کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی نہیں کی گئی اور  ان کو گرفتار کرنے کا طریقہ بھی ڈاکوں کے طریقے کے مطابق تھا۔  یاد رہے کہ اسلام آباد سپریم کورٹ نے  سیکیورٹی اہلکاروں کو انہیں بازیاب کرانے  کا کئی بار حکم دیا  اور ان کو کورٹ میں پیش کرنے کا کہا،  مگر آج تک  جبکہ ، ان کو اغوا کیےچار سال گزر چکے ہیں،  سیکیورٹی ادارے ان کو برآمد کرنے سے انکاری ہیں۔

اسلامی دنیا میں حکومتوں کا یہ اسلوب جو وہ اپنے شہریوں کے خلاف اپناتے ہیں اس بات کی واضح دلیل ہے کہ یہ حکومتیں ذہنی طور پر دیوالیہ اور اپنا جواز کھو چکی ہیں۔ لبنان میں بھی اسی طرح عدالتی حکم کے بغیر ہی  "فون ریکارڈ"  پر لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے، یہی حال پاکستان کا ہے،  جو اس بات کی دلیل ہے کہ دو نوں ممالک  میں احکامات دینے والے ایک ہی ہیں ۔

ولایہ لبنان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

ہجری تاریخ :8 من رجب 1437هـ
عیسوی تاریخ : جمعہ, 15 اپریل 2016م

حزب التحرير

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک