الثلاثاء، 22 جمادى الثانية 1446| 2024/12/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

مسلمان فوج دشمن کو شکست فاش دے کر تعزیتوں کی نوبت ہی نہیں آنے دیتی

 

24اکتوبر 2023 کو دنیا کی چھٹی بڑی فوج، پاک فوج کے سربراہ نے فلسطینی سفیر سے تعزیت کرکے مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔

 

فوجی قیادت کا کام تو یہ تھا کہ وہ یہودی وجود کو صفحہ ہستی سے نیست و نابود کر کے تعزیت کی نوبت ہی نہ آنے دیتی۔

 

آخر کیوں بیلسٹک میزائلوں کا رخ تل ابیب کی جانب موڑ کر بری فوج کے بٹالیننز کو کور فراہم نہیں کیا جا سکتا تاکہ وہ یہودی وجود کی اینٹ سے اینٹ بجا سکیں؟ رفح بارڈر کراسنگ سے غزہ میں داخل ہونے کے لیے ایس ایس جی کے دستے مصر کیوں نہیں بھیجے جا سکتے؟ الکرمہ پل کے ذریعے مغربی کنارے میں داخل ہونے کے لیے باقاعدہ فوجی اردن کیوں نہیں روانہ کئے جا سکتے؟

 

پاکستانی آئی ایس آئی کو شام کے پرجوش مجاہدین ملیشیا کی رہنمائی کے لیے شام کیوں نہیں بھیجا جا سکتا؟ آخر پاکستان نیوی لبنان میں بیروت کی بندرگاہ کے ذریعے سپلائی لائن کیوں قائم نہیں کر سکتی؟ پاک فضائیہ دشمن کی فضائیہ کو بے اثر کرنے کے لیے ترک انسرلک ایئر بیس کا استعمال کیوں نہیں کر سکتی؟

 

اے صلاح الدین کے بیٹو! اگر آپ کی موجودہ قیادت جنگ میں آپ کی رہنمائی نہیں کر سکتی، تو ایسی قیادت لے کر آئیں جو جنگ میں آپ کی قیادت کرے!  آگے بڑھو! نبوت کے نقش قدم پر خلافت قائم کرو اور حرکت میں آؤ۔

 

﴿وَاِنِ اسۡتَـنۡصَرُوۡكُمۡ فِى الدِّيۡنِ فَعَلَيۡكُمُ النَّصۡرُ﴾

"اور اگر وہ دین کے معاملے میں تم سے مدد چاہیں تو تم پر ان کی مدد کرنا واجب ہے ۔"

(الانفال، 8:72)

 

#ArmiesToAqsa

 

ہجری تاریخ :10 من ربيع الثاني 1445هـ
عیسوی تاریخ : بدھ, 25 اکتوبر 2023م

حزب التحرير
ولایہ پاکستان

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک