الجمعة، 10 رجب 1446| 2025/01/10
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 حزب التحریر کے خلاف ظلم وستم ختم کرو

  ڈاکٹر افتخار کو رہا کرو جو26 مئی 2015سے پابند سلاسل ہیں

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے  حزب التحریر کی ان شخصیات کو سامنے لانے کا سلسلہ شروع کیا ہے جو حکومت کے ظلم و جبر کا سامنا کررہے ہیں ، اور اس سلسلے میں ڈاکٹر افتخار کا مقدمہ پیش کررہے ہیں۔

چالیس سالہ ڈاکٹر افتخار ایک میڈیکل ڈاکٹر ہیں ۔ وہ شادی شدہ اور تین بچوں کے باپ ہیں ۔ انہیں 26 مئی2015 کو لاہور میں" گُھرکی ہسپتال" سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ وہاں اپنے علاج کے سلسلے میں گئے ہوئے تھے ۔

ڈاکٹر افتخار ایک معزز معالج ہیں۔ انہوں نے گریجویشن راولپنڈی میڈیکل کالج سے کی۔ وہ گُھرکی ہسپتال میں بحیثیت رجسٹرار اور لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ایک تیکنیکی عہدے پر فائز تھے۔

ڈاکٹر افتخار کو السر کی شدید تکلیف ہے جس کے نتیجے میں ان کے جسم سے خون نکلنا شروع ہو جاتا ہے اور وہ شدید کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔  اس بیماری کے علاج کے لئے وہ بہت طاقتور ادویات استعمال کرتے ہیں جس میں روزانہ سٹیرائڈز اور سیکلوسپیرین کا استعمال  بھی شامل ہے۔ انہیں مستقل بنیادوں پر سرجن سے معائینہ کرانا  پڑتا ہے کیونکہ صحت کی خرابی کی بنا پر انہیں اپنی آنتوں کا کسی بھی وقت ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کروانے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

شدید اور مستقل تکلیف کے باوجود ڈاکٹر افتخار پاکستان میں خلافت کے قیام کی سیاسی جدوجہد میں پیش پیش رہے۔  اسلام کی وسیع اور گہری معلومات ، امت کے دکھ درد کا شدید احساس رکھنے، انکساری اور اخلاص کی بنا پر وہ اپنے اہل و اعیال،  ساتھیوں اور  شاگردوں میں انتہائی احترام کی نظروں سے دیکھے جاتے ہیں۔

شدید بیماری کے باوجود جیل میں ڈاکٹر افتخار کو مناسب طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا  میڈیا آفس

ہجری تاریخ :3 من رجب 1437هـ
عیسوی تاریخ : اتوار, 10 اپریل 2016م

حزب التحرير
ولایہ پاکستان

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک