بسم الله الرحمن الرحيم
حزب التحریر / ہالینڈ:
نوید بٹ کی جبری گمشدگی کے خاتمے کے لئے پاکستانی سفارت خانے کی جانب وفد!
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے آفیشیل ترجمان انجنیئر نوید بٹ کی جبری گمشدگی کے خاتمے کے مطالبے کے لئے حزب التحریر کی جانب سے عالمگیر مہم کے فریم ورک میں ہالینڈ میں ایک وفد حزب التحریر کے میڈیا نمائندے اوکے پالا کی سربراہی میں کہ جن کے ہمراہ جناب بلال قاسم اور جناب سلیمان تہتالی موجود تھے، حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے ڈائریکٹر انجنئیر صالح الدین عضاضہ کی جاری کردہ پریس ریلیز بعنوان "پاکستان میں نوید بٹ کی جبری گمشدگی کے خاتمے کے لئے پکار" سفیر یا اس کے نمائندے کو دینے کے لئے ہیگ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب گیا۔
وفد نے سفیر کے اسسٹنٹ سے بات کی اور اس کے ذریعے پاکستانی حکومت سے ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان انجنئیر نوید بٹ کی صورتحال جاننے اور جبری گمشدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا جسے پاکستانی سیکیورٹی سروسز کی جانب سے ان کے بچوں کے سامنے سے اغواء کیے جانے کو نو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ انہوں نے پاکستانی میڈیا اور ان لوگوں سے مطالبہ کیا جو حق کے لئے کام کر رہے ہیں کہ نوید بٹ کی جبری گمشدگی کے معاملے کو مزید سامنے لائیں۔
اس گفتگو کے بعد وفد نے باضابطہ طور پر حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے ڈائریکٹر کی جاری کردہ پریس ریلیز بعنوان "پاکستان میں نوید بٹ کی جبری گمشدگی کے خاتمے کے لئے پکار" سفیر کے اسسٹنٹ کے حوالے کی۔
ہالینڈ میں حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کا وفد
جمعہ، 07 ذوالقعدہ 1442ھ بمطابق 18 جون 2021ء
Hizb ut Tahrir/ The Netherlands: Delegation to the Pakistani Embassy to Call to End the Forced Disappearance of Naveed Butt
Within the framework of the global campaign launched by Hizb ut Tahrir to demand the end of the Forced Disappearance of Engineer Naveed Butt, Official Spokesman of Hizb ut Tahrir/ Wilayah Pakistan, a delegation from Hizb ut Tahrir/ The Netherlands headed by Okay Pala, Media Representative of Hizb ut Tahrir in The Netherlands, who was accompanied by Ust. Bilal Qassem and Ust. Suleiman Tahtali to the Pakistani Embassy in the city of The Hague, in order to hand over the Press Release issued by Eng. Salah Eddine Adada, Director of the Central Media Office of Hizb ut Tahrir, entitled, "A Call to End the Forced Disappearance of Naveed Butt in Pakistan" to the ambassador or his representative.
The delegation spoke with the assistant ambassador and asked the Pakistani government, through him, to reveal the fate of engineer Naveed Butt, Official Spokesman of Hizb ut Tahrir/ Wilayah Pakistan, and to end the forced disappearance which has lasted for more than nine years after being kidnapped in front of his children by the Pakistani security services. They also called on the Pakistani media and the ones who work for the Haqq that can shed the light on Naveed Butt's forced disappearance.
After their conversation, the delegation officially handed the press release by the Director of the Central Media Office of Hizb ut Tahrir entitled, "A Call to End the Forced Disappearance of Naveed Butt in Pakistan" to the assistant ambassador.
Delegate of the Central Media Office of Hizb ut Tahrir in The Netherlands
Friday, 07 Dhu al-Qi'dah 1442 AH - 18 June 2021 CE
#FreeNaveedButt
#TimeForIslam
#TimeForKhilafah
#HizbBritain
Additional Links
Official Website of Hizb ut Tahrir / The Netherlands
Facebook: Hizb ut Tahrir / The Netherlands
Twitter: Hizb ut Tahrir / The Netherlands
Instagram: Hizb ut Tahrir / The Netherlands
Latest from
- عالمی قانون کا انہدام ...اور ان دنیا والوں کی ناامیدی...
- بچوں کو اغوا کرنے اور ان پر تجربات کرنے کی”اسرائیلی“ قبضے کی ایک لمبی داستان موجود ہے
- امریکی قیادت اور نگرانی میں: ایران کی صفوی حکومت اور یہودی وجود...
- شنگھائی تعاون تنظیم امریکن ورلڈ آرڈر کا حصہ ہے
- استعماری طاقتوں کی تنظیمیں ہماری سلامتی اور خوشحالی کی ضامن نہیں ہو سکتیں