الجمعة، 20 جمادى الأولى 1446| 2024/11/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 

 

حزب التحریر مسلم افواج سے مسجد الاقصیٰ کی حمایت اور رسول اللہ ﷺ کی ناموس کے دفاع کی اپیل کرتی ہے

 

 

مسجدِ اقصیٰ کے قلب میں ایک پُرزور احتجاجی مظاہرے میں حزب التحریر نے امت کی افواج سے مسجد ِاقصیٰ پر یہودیوں کی جارحیت اور اس کی بے حرمتی، اور اس کے صحن میں یہودی وجود کا جھنڈا لہرانے اوران کی جانب سے رسول اللہﷺ کی توہین کا منہ توڑ جواب دینے کی اپیل کی۔

 

حزب نے مظاہرے کے دوران مسلم افواج کی طرف اپنی پکار میں کہا، "کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ یہودی آباد کاروں کے گروہ نے آپ کے رسول ﷺ کے اسراء کی منزل مسجد ِاقصیٰ کو ناپاک کرنے کی جسارت کی۔ کیا آپ نے نہیں سنا کہ مسجد ِاقصیٰ کے صحن میں یہودی آبادکاروں کے گروہ نے رسول اللہﷺکی شان میں گستاخی کی؟ کیا آپ نے نہیں سنا کہ انہوں نے مسجدِ اقصیٰ کی بے حرمتی کے دوران مسلمانوں کو اذان دینے سے روک دیا؟ آپ نے ان لوگوں کے پرچموں کو مسجد الاقصیٰ میں بلند ہوتے ہوئے دیکھا ،جن پر اللہ تعالیٰ کا غضب ہے۔۔۔تو آپ کی روحوں میں اسلامی غیرت کب جاگے گی؟ اور کب آپ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی حمایت اور دفاع میں اٹھ کھڑے ہوں گے؟"


حزب نے مصر، الشام، اردن، پاکستان اور ترکی کی فوجوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غدار حکمرانوں سے بغاوت کریں، خلافت کوقائم کریں اور بیت المقدس کو آزاد کرانے اور رسول اللہﷺ کی شان میں توہین  کرنے کا بدلہ لینے کے لیے نکل پڑیں۔

 

حزب نے اس بات پر زور دیا گیا کہ رسول اللہ ﷺ کی حمایت اور مسجدِ اقصیٰ کی حمایت ایک عظیم اعزاز ہے جو صرف وہی حاصل کر سکتا ہے جو اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر  نکلتا ہے کہ اسے اِس راہ میں قربان کردے۔ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے لیے اپنے آپ کو قربان کرنا ایسے شخص کے لیے اچھا ہے۔۔۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی نصرت و مدد اور مسجدِ اقصیٰ کی آزادی ایک عظیم چیز ہے۔ یہ اعزاز ان حکومتوں کے غافل یا ذلیل حکمران کبھی حاصل نہیں کر سکتے۔۔۔یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے جو صرف معززنیک لوگوں کو حاصل ہو سکتا ہے، جو اللہ عزوجل کی خاطر کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈرتے۔

 

Friday, 29 Shawwal 1444 AH - 19 May 2023 CE

 

Palestine eng

 

For More Details, Please Visit Hizb ut Tahrir / The Blessed Land - Palestine Sites:

 

Official Site: Hizb ut Tahrir / The Blessed Land - Palestine

 

Facebook: Hizb ut Tahrir / The Blessed Land - Palestine

 

Twitter: Hizb ut Tahrir / The Blessed Land - Palestine

 

YouTube: Hizb ut Tahrir / The Blessed Land - Palestine

 

Palestine eng

Last modified onبدھ, 24 مئی 2023 19:55

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک