الأحد، 22 جمادى الأولى 1446| 2024/11/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية
Usman

Usman

مسلم نوجوان: اصل تبدیلی کے علمبردار حزب التحریر مرکزئ میڈیا آفس شعبه خواتین کی جانب سے مہم کا آغاز

اپریل کو حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس شعبه خواتین کی طرف سے ایک مہم کا آغاز ہوا جس کا عنوان، ''مسلم نوجوان: اصل تبدیلی کے علمبردار'' ہے۔ اس کا مقصد اس بھرپور عالمی ایجنڈے کا مقابلہ ہے جو مغربی حکومتوں اور مسلم علاقوں کے حکمرانوں نے مسلم جوانوں کو سیکولر اور لبرل نظام اور اس کے اقدار سے متاثر کرنے کے لیے شروع کیا ہوا ہے، تاکہ انہیں ان کے اسلامی عقائد اور شناخت سے دور کر دیا جائے۔

ہالینڈ میں حزب التحریر کے اراکین کے ایک وفد نے ہیگ میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا

   بدھ13 اپریل 2016 کو  ہالینڈ میں حزب التحریر کے اراکین کے ایک وفد نے ہیگ میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ یہ دورہ  حزب التحریر کی اس عالمی مہم کا حصہ تھا  جو اس نے پاکستان  میں حزب التحریر کے شباب کے خلاف حکومت پاکستان  کے مجرمانہ اقدامات کو بے نقاب کرنے کے لئے شروع کی ہے۔

حزب التحریر کے خلاف ظلم وستم ختم کرو: انجینئر ذیشان کو رہا کرو جو05 دسمبر 2014 سے پابند سلاسل ہیں

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے  حزب التحریر کی ان شخصیات کو سامنے لانے کا سلسلہ شروع کیا ہے جو حکومت کے ظلم و جبر کا سامنا کررہے ہیں ، اور اس سلسلے میں انجینئر ذیشان کا مقدمہ پیش کررہے ہیں۔

برطانیہ میں حزب التحریر کے وفد نےخلافت کے داعیوں کے اغوا اور ان پر تشدد کے خلاف احتجاج کے لیے پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا

   جمعہ  8 اپریل 2016کو حزب التحریر برطانیہ کی پاکستان کمیٹی کے ایک وفد، جس میں آصف صلاح الدین، ماجد حسین، رضوان احمد اور حمزہ احمد شامل تھے، نے پاکستان میں حکومت پاکستان کی جانب سے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار اور اغوا کیے گئے حزب التحریر کے ممبران کے ناموں پر مشتمل  فہرست  ایک بیان کے ساتھ لندن میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کی جس کا عنوان تھا:" حزب التحریر  کے خلاف ظلم و ستم ختم کرو، انصاف پسند لوگوں کو خلافت کے داعیوں کے حق میں اپنی آواز بلند کرنی چاہیے"، اس بیان کو  ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے میڈیا آفس نے جاری کیا تھا۔

Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک